واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز



پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز


اہل پاکستان کے جذبہ ایثار کی شاندار مثال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-07-11, 08:39 PM   #1
اہل پاکستان کے جذبہ ایثار کی شاندار مثال
M A Ansari M A Ansari آف لائن ہے 13-07-11, 08:39 PM

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور معروف سماجی رہمنا انصار برنی کی کوششوں سے 314 دن بعد صومالی قزاقوں سے بحری جہاز ایم وی سوئز کے عملے کے 22 افراد کی رہائی ۔۔۔

پناما میں رجسٹر ڈ تجارتی بحری جہاز ایم وی سوئز جو دس ماہ سے زائد عرصے تک صومالی قزاقوں کی قید میں تھا ، اس پر تعینات تمام ملکی و غیر ملکی باشندوں کو لے کر الحمد للہ جب پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذالفقار بخیر و عافیت جمعرات 23 جون کی شام کراچی پہنچا تو یہاں رقت آمیز اور جذباتی مناظر سے ہر خاص و عام ک آنکھ پرنم نظر آئی ۔ مغویوں کا کراچی پورٹ پہنچنے پر جو والہانہ استقبال کیا گیا ان کے پر تپاک استقبال اور ان کی رہائی نے دنیا کو یہ بتا دیا کہ پاکستانی بلا تفریق انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ، اگر چہ اس جہاز پر پاکستان کے صرف چار افراد ہی سوار تھے جبکہ زیادہ تعداد بھارتیوں کی تھی ، اس کے باوجود بھی بھارتی حکمرانوں نے اپنے باشندوں کی رہائی کے لئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا یا ۔پاکستان سمیت بھارت ، مصر اور سری لنکن افراد پر مشتمل 22 مغویوں کو رہائی دلوانے میں معروف سماجی رہنما انصار برنی اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان خصوصا مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کے حل میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے مخیر حضرات کو اس جانب متوجہ کیا ۔۔۔ صبر آزما مراحل کے بعد 21 لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم اکھٹا ہو سکی ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جب حکومت پاکستان نے بھارت سے رابطہ کر کے صومالی قزاقوں سے جہاز کے تمام مغویوں کی رہائی کے لئے تعاون کی درخواست کی تو بھارتی حکومت نے اپنی غیر سنجیدگی کا مظاہر کرتے ہوئے اس معاملے میں ہر قسم کے تعاون سے قطعا انکار کر دیا ۔
رہائی پانے والے ایک بھارتی شہری رویندر سنگھ کی اہلیہ آرپا سمپا نے کہا کہ ان کے دادا کا یہ قول آج سچ ثابت ہوگیا ہے کہ سچے مسلمان کی دوستی سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں۔۔۔۔رہائی پانے والے افراد کے اعزاز میں منعقد تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا یہ کہنا بالکل صائب ہے کہ پاکستانی قوم دنیا بھر میں سر خرو ہوگئی ہے اور پاکستان کے سر پر انسانیت کا سہرا سج گیا ہے ۔

M A Ansari
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 416
Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (15-07-11)
جواب

Tags
color, کوششوں, کراچی, پاک, پاکستان, پاکستانی, قید, قدم, نظر, مسلمان, آج, تحفہ, حل, حضرات, خان, خدمت, دنیا, درخواست, سچے, شاندار, شام, عملے, عشرت, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
پاکستان فرانس میں سیکورٹی،تجارت اوراقتصادی تعاون کے معاہدوں پر دستخط ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:40 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger