واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز



پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز


جوہری تعاون پر بات چیت سے کافی مطمئین ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-03-10, 02:58 AM   #1
جوہری تعاون پر بات چیت سے کافی مطمئین ہیں
کنعان کنعان آن لائن ہے 26-03-10, 02:58 AM

جوہری تعاون پر بات چیت سے کافی مطمئین ہیں



پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کا کہنا ہے کہ امریکہ کی پاکستان پالیسی میں بڑی اہم تبدیلی آئی ہے اور وہ پاکستان سے افغانستان اور بھارت سے آزاد تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
یہ بات انہوں نے بی بی سی سے بات کرتی ہوئے کہی۔

’اب وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آزادانہ ہوں اور ان کا تعلق افغانستان یا انڈیا کے ساتھ نہ ہو۔ وہ باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک ڈائیلاگ میں پاکستان نے سکیورٹی کے حوالے سے امریکہ کو چند تجاویز دی ہیں اور پاکستان کی یہ کوشش ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے متعلق غور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وزراء کی سطح پر ایسے سٹریٹیجک مذاکرات ہوئے ہیں اور یہ ایک عمل کا حصہ ہے۔ ’ہم قطعاً یہ امید نہیں کرتے کہ تمام چیزیں اسی راؤنڈ میں حل ہو جائیں اور ہم نے جو بھی تجاویز پیش کی ہیں وہ چاہے طاقت کے شعبے میں ہو، زراعت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یا سکیورٹی کے بارے میں ہو ہم یہ امید نہیں کر رہے تھے کہ ان پر ایک ساتھ معاہدے ہو جائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک عمل کا حصہ ہے۔ ’دونوں طرف سے بڑی سنجیدہ خواہش ہے کہ ان تعلقات کو بہتر کیا جا سکے۔‘

ڈاکٹر عبدالقدیر خان ماضی کا ایک قصہ ہے۔ میرے خیال میں امریکی حکام کو پاکستان کے نئے کمانڈ اور کنٹرول سٹرکچر کا علم ہے۔ میرے خیال میں وہ ہمارے سکیورٹی اور حفاظتی نظام سے مطمئین ہیں اور وہ اس بات کو سراہتے ہیں۔

پاکستانی وزیرِ خارجہ
دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہا کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ جوہری تعاون پر بات چیت پر ’کافی مطمئین‘ ہیں۔

’میں کافی حد تک جوہری تعاون کے حوالے سے بات چیت پر مطمئین ہوں اور اس مرحلے پر میں مزید کچھ کہنا نہیں چاہتا۔‘

پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا ’وہ ماضی کا ایک قصہ ہے۔ میرے خیال میں امریکی حکام کو پاکستان کے نئے کمانڈ اور کنٹرول سٹرکچر کا علم ہے۔ میرے خیال میں وہ ہمارے سکیورٹی اور حفاظتی نظام سے مطمئین ہیں اور وہ اس بات کو سراہتے ہیں۔‘

واشنگٹن میں پاکستانی صحافی انور اقبال نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی جنرل جیمز جونز نے پاکستانی وفد کو وائٹ ہاؤس بلایا ہے جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع یہ ہے کہ شاید صدر اوباما بھی کسی موقع پر اس میٹنگ میں شریک ہوں۔ ’اسے یہاں ’ڈراپ اِن‘ کہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پروٹوکال کے مطابق امریکی صدر آرمی چیف یا وزیر خارجہ کو خود نہیں بلا سکتے۔ وہ انہیں کسی جونیئر اہلکار سے بلواتے ہیں اور پھر خود شامل ہوجاتے ہیں۔ امریکی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو احساس دلایا جائے کہ امریکہ ان مذاکرات کو بہت زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔‘

مذاکرات کی اہمیت پر انور اقبال نے کہا ’آج کی بات چیت کا کوئی مخصوص ایجنڈا نہیں ہے۔ تاہم اس میں اب تک ہونی والی بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ جو بات چیت ہوگی، چھ ماہ بعد اسلام آباد میں، یا پھر مستقبل کے تعلقات ہیں اس پر بات چیت ہوگی۔‘

اس سٹریٹیجک ڈائلاگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے بارے میں میڈیا ہائپ کی وجہ سے پاکستان میں خاص طور پر لوگوں نے غلط توقعات وابستہ کرلی ہیں۔ ’شاید اس کے نتیجے میں پاکستان کو نیوکلیئر پلانٹ مل جائے یا کوئی بڑا پیکج مل جائے جبکہ ان مذاکرات کا یہ مقصد نہیں تھا۔‘

انور اقبال کا کہنا تھا کہ ’یہ مزاکرات پاکستان۔امریکہ تعلقات کو ایک دھارے پہ لانے کے لیے تھے ۔۔۔ اور اس سلسلے میں انہوں نے وزارتی سطح پر سٹریٹیجک ڈائلاگ کا ڈھانچہ بنا لیا اور اس کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔‘


تصویر لنک
بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 181
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-03-10), ھارون اعظم (26-03-10), عارف اقبال (26-03-10)
پرانا 26-03-10, 10:03 AM   #2
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,199
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بہت اچھی شئیرنگ ہے
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (26-03-10)
جواب

Tags
color, com, pakistan, کوشش, کنٹرول, پاکستان, یا, قصہ, موقع, آزاد, انٹرویو, امریکہ, اسلام, تصویر, حل, خان, خبر, سائنس, علم, عبدالقدیر, عبدالباسط, غور, غلط, صحافی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام پھیلنے کیخلاف برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے ،پولیس افسر سمیت متعدد زخمی ، چار افراد گرفتار جاویداسد خبریں 5 10-10-10 12:59 AM
عراق ، بم دھماکہ اور تشدد کے دیگرواقعات میں رکن پارلیمنٹ سمیت 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ابن جلال خبریں 0 10-10-08 05:03 AM
(ق) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی (ن) لیگ میں شمولیت پر تیار عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 04:02 AM
نگراں وفاقی کابینہ میں مزید 2 وزراء کی شمولیت کا امکان، تعداد 26 ہوجائے گی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:33 AM
صدر کی اہلیت کا کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ، ججوں کی تعداد پوری کرنے میں دشواری عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger