| پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 686
|
||||
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ذوالقرنین 25 اپریل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور ذوالقرنین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے دی گئی درخواست واپس لے لی ہے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف دبئی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران بتائے بغیر ٹیم چھوڑ کر لندن جانے والے پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر25 اپریل کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ذوالقرنین حیدر کے بھائی عقیل حیدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالقرنین نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لیے دی گئی درخواست واپس لے لی ہے اور انہوں نے 25 اپریل کو واپسی کے لیے فضائی ٹکٹ بھی لے لیا ہے۔ عقیل حیدر کا کہنا تھا کہ ذوالقرنین نے پاکستان واپسی کا فیصلہ پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ عقیل حیدر کے مطابق ذوالقرنین کی وطن واپسی پر ان کا خاندان اور ان کی بیوی بہت خوش ہیں اور بے صبری سے 25 اپریل کا انتظار کر رہے ہیں۔ عقیل حیدر کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ واپس آ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جو ان کے ٹیم میں مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ ذوالقرنین دبئی سے کسی کو بھی بتائے بغیر لندن چلے گئے تھے یاد رہے کہ نومبر میں ٹیم چھوڑ کر جانے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کے اس تمام معاملے کا جائزہ لینے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی نے انہیں کمزور اعصاب کا ایک الجھا ہوا شخص قرار دیا تھا۔ تین رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا تھا کہ وہ ذوالقرنین حیدر سے تحریری طور پر تمام تفصیلات طلب کرے اور انہی کی روشنی میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کیا تادیبی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونےو الی ون ڈے سیریز کے دوران ذوالقرنین حیدر ٹیم منیجمنٹ سے پاسپورٹ حاصل کرکے لندن چلے گئے تھے اور اس وقت سے وہ وہیں مقیم ہیں۔ ذوالقرنین نے ٹیم چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا سبب ایک گمنام شخص کی جانب سے انہیں خراب کارکردگی کے لیے معاوضے کی پیشکش اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی قرار دیا تھا۔ ذوالقرنین حیدر وقتاً فوقتاً فیس بک پر کرکٹ میں موجود کرپٹ افراد کو بے نقاب کرنے سے متعلق پیغامات درج کرتے رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کی طرف سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی ہے۔ ح |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ذوالقرنین واپس، آٹھ ’سٹے باز‘ گرفتار ذوالقرنین حیدر سخت سکیورٹی میں لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دینے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویْ کیا ہے ۔ پولیس نے گروہ کے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس کے ایس ایس پی ناصر قریشی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے گروہ سے ابتدائی تفتیش کےدوران یہ معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد وکٹ کیپر ذوالقرنین کو دھکمیاں دینے اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے میں ملوث ہیں۔ ذوالقرنین حیدر لگ بھگ ساڑھے پانچ ماہ کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کی واپسی کے ایک روز کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بک میکرز کے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی سیالکوٹ ناصر قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام آٹھ بک میکرز کو تحصیل سمبڑیال سے حراست میں لیاگیا اور ان افراد نے چھان بین کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر سمیت کئی کھلاڑی ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیےگئے افراد کے خلاف ناجائز اسلحے اور جوئے کے آلات رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی کے بقول گرفتار گروہ کے افراد نے اشتہاری ملزموں کو بھی پناہ دے رکھی تھی جس کا الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نےمنگل کی رات کو سمبڑیال شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ان آٹھ بک میکز کے خیفہ کمروں سے جوا کھیلنے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس آفسر کے مطابق بک میکز سے برآمد ہونے والے سامان میں کلاشکوف، اڑھائی سو فون سیٹ، بکس اور ریکارڈنگ شامل ہیں ۔ناصر قریشی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے گروہ کے ارکان آئی پی ایل کے میچوں پر سٹہ کھیلتے ہیں۔ ادھر وکٹ کیپر کامران اکمل کے سسر چودھری الیاس نے ذوالقرنین حیدر کو دس کروڑ ہرجانے کا ایک نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہاگیا کہ ذوالقرنین نے ان پر جوئے میں ملوث ہونے کے لیے جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چودھری الیاس کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے ان پر بے بنیاد الزام لگا کر ان کی شہرت اور ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالقرنین حیدر ثبوت فراہم کریں اور اگر ثبوت فراہم نہ کیے تو وہ ذوالقرنین حیدر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ گزشتہ برس نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران چار ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد ذوالقرنین حیدر ٹیم کی انتظامیہ سے پاسپورٹ حاصل کر کے انتظامیہ اور ٹیم کو بتائے بغیر اچانک لندن چلے گئے تھے۔ لندن پہنچنے کے بعد ذوالقرنین نے ٹیم چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا سبب ایک گمنام شخص کی جانب سے انہیں خراب کارکردگی کے لیے معاوضے کی پیشکش اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی قرار دیا تھا۔ ح |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, com, php, فون, ہے۔, کوئی, گھر, پاکستانی, ڈیسک, والی, وزیر, لکھے, لے, لندن, چھوڑ, چاہتا, مکمل, ملک, بٹ, برطانوی, حیدر, خلاف, دبئی, درخواست, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| لوٹ کے بدھو گھر کو آئے | Hashims | قہقہے ہی قہقے | 2 | 28-09-11 09:40 PM |
| نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی | وقاص0097 | Ask Experts ماہرین کی رائے | 7 | 25-07-11 01:26 PM |
| لوٹ کے بدّھو گھر کو آئے | زارا | اپکے کالم | 0 | 19-02-11 07:00 PM |
| 5 روپے کا نوٹ ؟ ”لوٹکے بدھو گھر کو آئے“ | میاں شاہد | دلچسپ اور عجیب | 0 | 09-06-08 11:22 AM |
| پردۂ شب کی اوٹ میں زہرہ جمال کھو گئے | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 01:28 PM |