واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز



پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز


لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-05-11, 11:57 PM   #1
لیفٹیننٹ یاسر عباس شہید
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 23-05-11, 11:57 PM

Name:  5-23-2011_15987_l.jpg
Views: 134
Size:  14.2 KB
پی این ایس مہران پرعسکریت پسندوں کےحملے کے دوران شہید ہونے والے ڈیوٹی آفیسرلیفٹیننٹ یاسر عباس کا تعلق لاہور کے ایک فوجی گھرانے سے ہے جسے اپنے سپوت پر فخر ہے کہ اس نے ارضِ پاک کے تقدس کی خاطر، مردانہ وار ، اپنے سینے پہ گولیاں کھائیں پاک بحریہ کے جانباز، یاسر عباس نے بائیس جولائی 1987 کو کرنل ریٹائرڈ جعفر عباس کے گھر جنم لیا ، وہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے ، ان کے نانا بھی کرنل کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ یاسر عباس اپنے گھر والوں سے آخری بار آٹھ ماہ قبل عید کے موقع پر ملے تھے ، وہ روزانہ رات کو گھر والوں سے فون پر بات کرتے ، گزشتہ رات بھی والدہ سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکے کی آواز سنی ،والدہ سے اجازت لے کر وہ فوری طور پر سب سے پہلے دہشت گردوں سے لڑنے کیلے آگے بڑھے۔ انہوں نے اپنے سینے پر تین گولیاں کھائیں، یاسر عباس کی چند ماہ بعد شادی ہونا تھی، بہادر نواسے کی طرح حوصلہ مند نانا کا کہنا تھا کہ یاسر عباس نے وطن کی آن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ یاسر عباس کی شہادت سے ان کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں ، انہیں یقین ہے کہ شہیدوں کا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا اور وطنِ عزیز سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہوگا۔


 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1033
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (24-05-11), فیصل ناصر (23-05-11), فاروق سرورخان (25-05-11), کنعان (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), ایس اے نقوی (25-05-11), حیدر Rehan (24-05-11), راجہ اکرام (24-05-11), رضی (04-06-11), شمشاد احمد (24-05-11), عبدالقدوس (24-05-11), غلام خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 11:31 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ھمارے شھیدوں کو سلام

خدا رحمت کند ایں عاشقانہ پاک طینت را


اللہ تمام شھداء کے درجات بلند اور مغفرت فرمائیں

اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاکریں
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), حیدر Rehan (24-05-11), شھزادباجوہ (06-06-11)
پرانا 24-05-11, 11:36 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کاش ہمارے مُلک کوایسے اورجانثارمل جائیں۔

اللہ سوہنا تمام شھداء کے درجات بلند اور مغفرت فرمائیں اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاکریں۔ آمین
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), حیدر Rehan (24-05-11), غلام خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 11:49 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان تو جانثاروں سے بھرا ہے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
کاش ہمارے مُلک کوایسے اورجانثارمل جائیں۔

اللہ سوہنا تمام شھداء کے درجات بلند اور مغفرت فرمائیں اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاکریں۔ آمین
زارا جي السلام عليكم


ھمارے ملک میں الحمدللہ جانثار تو بہت ہیں مگر ھمارے جو بڑے ہیں نا وہ کسی اور کے نمک خوار ہیں
اللہ ھمیں ان جانثاروں کے ساتھ ایسے قیادت بھی عطافرمائیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کریں

مع السلامہ
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 11:57 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا اس میں‌کوئی شبہ ہے کہ اس جرم کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان پاکستان کے دشمن ، پاکستانی فوج کے دشمن اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں؟

پاکستان فوج کے ان بہادر جوانوں‌کو سلام جو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قوم کی دولت، عزت اور وقا ر کی حفاظت کرتے ہیں
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), رضی (04-06-11)
پرانا 24-05-11, 12:05 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غلام خان مراسلہ دیکھیں
زارا جي السلام عليكم


ھمارے ملک میں الحمدللہ جانثار تو بہت ہیں مگر ھمارے جو بڑے ہیں نا وہ کسی اور کے نمک خوار ہیں
اللہ ھمیں ان جانثاروں کے ساتھ ایسے قیادت بھی عطافرمائیں جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کریں

مع السلامہ
وعلیکم السلام
اللہ آپکی دُعا مُتجاب فرمائے آمین
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), غلام خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 12:20 PM   #7
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,281
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
کیا اس میں‌کوئی شبہ ہے کہ اس جرم کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان پاکستان کے دشمن ، پاکستانی فوج کے دشمن اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں؟
واہ طالبان کا خوف


۔ ۔ ۔ ۔۔
۔۔ ۔ ۔۔ ۔
/ // / //
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا گیا
غلام خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 12:37 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Pakistan probes Karachi naval base attack | Pakistan | DAWN.COM

کچھ یہاں‌دیکھئے آپ کا ہی روزنامہ ڈان لکھتا ہے
Up to six Taliban fighters, armed with rocket-propelled grenades, explosives and automatic rifles, crept under cover of darkness to place ladders against the walls of the Mehran base and climbed over barbed wire into the facility.

پاکستان افواج پر جو بھی ان حملہ آوروں‌ کا یار ہے ۔۔۔ ٍغدار ہے۔ سارے شواہد ۔۔۔ طالبان کی طرف اشارہ کرتے ہیں ۔۔ مذہب کی آڑ میں‌ موت کی سیاست۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-05-11, 12:40 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,646
کمائي: 28,552
شکریہ: 7,152
2,973 مراسلہ میں 8,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ان کو پیسہ کہاں‌سے مل رہا ہے ۔ جمہوریت کے مخالفین کے پا س سے۔۔

Saudi Arabia, UAE financing extremism in south Punjab | Newspaper | DAWN.COM

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا ت سو ملین ڈالر سال کا خرچ کررہے ہیں ، پاکستان کا نظام بدلنے کے لئے۔ تاکہ یہاں‌ بھی بادشاہت ہو۔۔۔۔ طالبان کے سرپرست بھی یہی ہیں۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-05-11, 02:22 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
کیا اس میں‌کوئی شبہ ہے کہ اس جرم کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان پاکستان کے دشمن ، پاکستانی فوج کے دشمن اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں؟

پاکستان فوج کے ان بہادر جوانوں‌کو سلام جو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قوم کی دولت، عزت اور وقا ر کی حفاظت کرتے ہیں
فاروق بھائي السلام علیکم“

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جو ھمارے قومی اثاثوں پر حملہ کرتے ہيں یا پاک فوج پر حملہ کرتے ہیں ھمارے اور اسلام اھل اسلام اھل پاکستان کے دشمن ہیں
مگر ان لوگوں کو ان حساس جگوں تے اسحلہ سیمت اندر آنے کس نے دیا اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے پاک نیوی کے اندر بھی ایسی کالی بٹھریں موجود ہیں اور ایسے میر صادق اور میر جعفروں کی وجہ سے ہو رہے ہیں
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (24-05-11), طاھر (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 02:36 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,412
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ خراسانی مراسلہ دیکھیں
واہ طالبان کا خوف


۔ ۔ ۔ ۔۔
۔۔ ۔ ۔۔ ۔
/ // / //
تمام قارئیں سے گذآرش ہے کہ جب آپ لکھیں تو براے مہربانی
پاکستان طالبان ضرور لکھیں

کیونکہ افغان طالبان مجاھد ہییں جو کفر کے خلاف سرپیکار ہيں
اور پاک طالبان را کے عمیل ہیں
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 03:21 PM   #12
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,721
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

فاروق بھائی کراچی واقعہ پر جو آپ نے اپنی رائے اور خبر پیش کی ھے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، کیونکہ طالبان ہو یا کوئی بھی ان کا کراچی میں اس آپریشن کو کسی بھی طرح نہیں جوڑا جا سکتا۔ اس میں ملٹری مائینڈ والوں کا کام ھے۔ تخریب کاروں کا کام ہوتا ھے کہ اس جگہ کو ٹارگٹ بنائیں جہاں پر ڈیتھ ٹول زیادہ ہو، یا اگر ایسا کوئی کارنامہ جیسا بیس پر ہوا تو اس میں ان کا مطالبہ اپنے قیدیوں کی رہائی ہوتا ھے۔

خبریں پڑھ کر ہو بات سچ نہیں مانی جا سکتی جو یہ سب دیکھ اور سن رہے ہوتے ہیں وہ اس پر اپنی رائے بھی رکھتے ہیں۔

طالبان کی ذمہ داری پر ایک ان ناؤں کال آئی جس میں طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی، یہ تو ہمیشہ سے سنتے آ رہے ہیں ہر معاملہ میں طالبان و ق،

انہیں فنڈز پر اگر یہ ممالک شامل ہوں تو یو۔ایس کے لئے ان پر کاروائی کرنا مشکل کام نہیں، یہ فنڈز وہیں سے آتے ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ جرم قرار دی ہوئی ھے۔ اور یہ کام انہی کا ھے جنہیں اس ان سے جلن ھے۔ اس میں کسی بھی جماعت کا نام لینا درست نہیں۔ میری رائے کے مطابق یہ حکومت کی زیر نگرانی ہوا ھے جیسے ایبٹ آباد کا ڈرامہ۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), محمد یاسرعلی (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), ابوسعد (25-05-11), رضی (04-06-11), طاھر (24-05-11), عدنان دانی (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 03:41 PM   #13
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,567
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ان کو پیسہ کہاں‌سے مل رہا ہے ۔ جمہوریت کے مخالفین کے پا س سے۔۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا ت سو ملین ڈالر سال کا خرچ کررہے ہیں ، پاکستان کا نظام بدلنے کے لئے۔ تاکہ یہاں‌ بھی بادشاہت ہو۔۔۔۔ طالبان کے سرپرست بھی یہی ہیں۔
فاروق صاحب

آپ کے بقول اگر یہ بادشاہت کے نظام کی تیاری ہے تو یہ بات سمجھ نہ آنے والی ہے

ان ممالک کو پاکستان کی بادشاہت سے کیافائدہ ہو سلتا ہے

اب بھی تو ملکی حکمران انہی کے کنٹرول میں ہیں، عرب امارات اور سعودی عرب آپ کو بھیک دیتے ہیں، جواب میں وہ جو مانگتے ہیں آپ دل و جان سے حاضر، مثالیں آپ کے سامنے ہیں اُن کے شاہی خاندانوں کی سیکیورٹی ہو، فوج کے جوان ہوں، پاکستان میں پٹّےکی زمینیں ہوں یا پاکستان بدر سیاستدان وہ جومانگتے ہیں مل جاتا ہے انہیں بادشاہت سے کیامطلب

وضاحت اور علم میں اضافے کاپیشگی شکریہ

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (28-05-11), محمد یاسرعلی (24-05-11), ابوسعد (25-05-11), رضی (04-06-11), عدنان دانی (24-05-11)
پرانا 24-05-11, 04:25 PM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,301
شکریہ: 25,212
16,398 مراسلہ میں 41,649 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
کیا اس میں‌کوئی شبہ ہے کہ اس جرم کی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان پاکستان کے دشمن ، پاکستانی فوج کے دشمن اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں؟

پاکستان فوج کے ان بہادر جوانوں‌کو سلام جو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قوم کی دولت، عزت اور وقا ر کی حفاظت کرتے ہیں
فاروق بھائی آپ اپنی رائے رکھنے میں حق بجانب ہیں لیکن مجھے اس سے اختلاف ہے اور اس کی کچھ وجوہات ہیں۔
جیسا کہ کنعان بھائی نے کہا کہ اس کاروائی کا طریقہ کار تخریب کاروں جیسا نہیں۔
یہ لوگ بہت ہی تربیت یافتہ تھے اور ایک خاص مقصد لے کر آئے تھے۔
یاد رہے کہ رحمن ملک کا بیان ہے کہ 17 غیر ملکیوں کو بچا لیا۔ ان میں چینی اور امریکی تھے۔

مجھے اس معاملے میں امریکہ پر بھی شک ہے کہ اس نے کاروائی کی ہو گی اور اس کی بھی وجہ ہے
روزنامہ اسلام کی خبر کے مطابق امریکی سفارتخانہ کہتا ہے کہ ہمارے 6 کنٹریکٹر تھے نیول بیس میں
پینٹا گون کہتا ہے کہ کوئی امریکی نہیں تھا۔۔
ان خبروں کا تضاد کیا واضح کرتا ہے؟؟

اور یاد رہے اہم ہدف وہ جہاز تھے جو حال ہی میں امریکہ سے پاکستان نے لیے تھے۔ 8 جہازوں کا معاہدہ ہوا تھا جن میں سے صرف تین ملے تھے۔۔
اب پاکستان اور امریکہ چونکہ کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں اس لیے نیوی کے اس ہم اثاثے کو ہدف بنایا گیا ۔۔۔ اور یہ عین ممکن ہے کہ امریکہ ہی نے ایسا کیا ہو۔

اس لیے میرا خیال ہے کہ صرف طالبان کی طرف سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد آرام سے بیٹھ جانا یا پھر جمہوریت کے تقدس میں سعودی اور دیگر عرب ممالک پر تنقید کے تیر برسانا اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کے مترادف لگتا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
کنعان (25-05-11), محمد یاسرعلی (24-05-11), آبی ٹوکول (24-05-11), ابوسعد (25-05-11), رضی (04-06-11), عدنان دانی (25-05-11)
پرانا 24-05-11, 04:46 PM   #15
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,539
کمائي: 66,987
شکریہ: 3,000
1,870 مراسلہ میں 4,776 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ان کو پیسہ کہاں‌سے مل رہا ہے ۔ جمہوریت کے مخالفین کے پا س سے۔۔

Saudi Arabia, UAE financing extremism in south Punjab | Newspaper | DAWN.COM

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارا ت سو ملین ڈالر سال کا خرچ کررہے ہیں ، پاکستان کا نظام بدلنے کے لئے۔ تاکہ یہاں‌ بھی بادشاہت ہو۔۔۔۔ طالبان کے سرپرست بھی یہی ہیں۔

السلام علیکم!

انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ جمہوری حکومت کو مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں لوگ سکون سے کیوں رہ رہے ہیں ، کیوں جب وہ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو انہیں بم دھماکے میں مارے جانے کا خوف نہیں ہوتا ، دیگر خطرات و مشکلات اپنی جگہ، لیکن پتا نہیں جب بھی میں‌رحمان ملک یا کسی اخبار کی طرف سے جنوبی پنجاب میں‌طالبان کا لفظ سنتا ہوں‌تو صرف تعصب ہی تعصب نظر آتا ہے۔
وہ علاقہ جہاں پنجابی، سندھی، بلوچی ، پٹھان سب رہ رہے ہیں اور کبھی یہ نہیں سنا کے لسانی تعصب کی بنیاد پر کوئی معاملہ ہوا ہو۔ کیا تکلیف ہے حکمرانوں‌کو ان ہجرت کیے ہوئے پٹھانوں سے جو دو وقت کی روٹی کے لیے تنور لگاتے ہیں، چنے بیچتے ہیں ، معصوم بچے جوتیاں‌پالش کرتے ہیں، مزدوری کرتے ہیں۔
کیسی دہشت گردی ہے یہ کہ ان کے پاس لاکھوں کروڑوں کی امداد و اسلحہ ہے لیکن وہ روٹی کے لیے اتنی تگ و دو کرتے ہیں ، کوئٹہ سے کپڑا لا کر بیچتے ہیں ، خاندان بناتے ہیں ، کچے پکے گھر بنا کر بچوں‌کے ہمراہ سکون سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ کیوں کچھ لوگوں کا کیا دھرا پوری قوم پے ڈال دیا جاتا ہے۔
کیوں‌آخر کیوں؟ کیا قصور ہے ان ہے ؟ ہم اسطرح کے بیانات اور عمل سے ان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔
پنجابی طالبان کی اصطلاح کی آڑ میں ان تمام مذہبی جماعتوں پر پابندی و سختی جو ہندوستان کے دندوں میں بیٹھے تھے گذشتہ ساٹھ برسوں سے۔

ہم تو بچے ہیں اکہتر کے حالات صرف پڑھ سکتے ہیں جن لوگوں نے دیکھے وہ بتاتے ہیں‌کہ آج کے حالات قدرے مختلف نہیں۔

اور ہم غیروں کے لیے اپنوں سے لڑنے میں مصروف ہیں ، ہماری ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں ، لوگ دو وقت کی روٹی ، بجلی ، پانی کو ترس رہے ہیں ، لیکن ہمیں جنگ کرنی ہے ، کروڑوں ڈالر کا سوال ہے جس میں سے ایک بھی عوام تک نہیں‌ آتا۔۔ اکانومی تباہ ، کاروبار تباہ ،
وزیرستان ہو گیا، سوات ہو گیا، ایبٹ آباد ہو گیا، کراچی میں کرو آپریشن ، جنوبی پنجاب میں کرو آپریشن ڈھونڈو سارے دہشت گرد مارو انہیں۔
کسی کو ضرورت نہیں‌کہ ملک میں‌بڑھتے اغوا برائے تاوان پر کوئی کان دھرے، مہنگائی، لوٹ مار، ڈاکوں‌کی طرف دھیان دے۔
بے روزگاری اور بھوک کی طرف دھیان دے۔
ایک پانچ سال کے بچے کو اغوا کر کے پانچ لاکھ تاوان طلب کرنے والوں سے کچھ مت پوچھنا کیونکہ حصہ ملتا ہے۔
ان ماں باپ کی حالت کی طرف دھیان مت دینا جو اپنا گھر بیچ کر بچے کو بازیاب کروانے کی رقم ادا کرتے ہیں۔


اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔


اگر آف ٹاپک ہو گیا ہوں یا کوئی بات ناگوار گزرے تو معافی کا طلب گار ہوں ۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (24-05-11), رضی (04-06-11)
جواب

Tags
فون, فوری, کرتے, گزشتہ, پہ, پہلے, پاک, یاسر, لاہور, چند, موقع, اپنے, این, اجازت, بھائی, بار, جلد, خون, رات, سنی, شادی, طور, عید, عباس, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تھری جی ٹیکنولوجی، ٹیلیکوم سروسز کی جانب قدم زارا عمومی سائنس 5 17-03-11 12:16 PM
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger