واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاکستان کے ہیروز



پاکستان کے ہیروز پاکستان کے ہیروز


پچاس ہزار ڈالر واپس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-07-10, 12:35 AM   #1
پچاس ہزار ڈالر واپس
کنعان کنعان آن لائن ہے 14-07-10, 12:35 AM

پچاس ہزار ڈالر واپس

ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



اکیاون سالہ عیسیٰ خان
گلگت کے سرینا ہوٹل میں ملازم ہیں


پاکستان میں جہاں آج کرپشن کے الزامات عام ہیں، ایسے ماحول میں ایک نجی ہوٹل کے ملازم نے چالیس لاکھ روپے کی مالیت کی رقم واپس کردی ہے۔

اکیاون سالہ عیسیٰ خان گلگت کے سرینا ہوٹل میں ملازم ہیں، جہاں صفائی کے دوران انہیں پچاس ہزار نو سو ڈالر کی رقم ملی تھی۔

ہوٹل کے جنرل مینیجر رشید الدین نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ہوٹل کا یہ طریقہ کار ہے کہ اگر کوئی مہمان اپنا سامان غلطی سے چھوڑ جائے یا بھول ہے وہ جس ملازم کو بھی ملے اسے امانت کے طور پر جمع کرا دیا جاتا ہے، چاہے پھر وہ بیش قیمت اور یا کم قیمت ۔

میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر شہری نہ برا ہے اور نہ ہی دہشت گرد، ان میں اچھے اور دیانتدار لوگ بھی ہیں جو اپنے ملک پر مر مٹنا جانتے ہیں
عیسیٰ خان

ان کے مطابق ان کے ہوٹل میں ایک جاپانی مہمان نے ایک ہفتے تک قیام کیا اور جاتے ہوئے ایک بڑی رقم کمرے کے سیف ڈپازٹ لاکر میں بھول گیا جب عیسیٰ خان نے اس کمرے کی صفائی کی تو انہیں ایک تھیلے میں سے یہ رقم ملی جو وہ ان کے پاس لے کر آگئے۔

رشید الدین نے بتایا کہ انہوں نے یہ رقم گِنی تو پچاس ہزار نو سو ڈالر تھے، ان کے ہوٹل میں اسی کمپنی کے ایک اور مہمان بھی ٹھہرے ہوئے تھے جن سے انہوں نے رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس مہمان نے پھر اپنے ساتھی کو اس بارے میں بتایا اور دو روز بعد آکر انہوں نے رقم وصول کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

ہوٹل کے جنرل مینیجر رشید الدین نے بتایا کہ ان کے ہوٹل میں ویسے تو لوگ چیزیں بھول جاتے ہیں مگر اتنی بڑی رقم کوئی پہلی مرتبہ بھولا ہے ’اس سے پہلے کینیڈیئن ہائی کمشنر کی بیوی کی سونے کی انگوٹھی کھو گئی تھی جو دوسرے دن ایک مالی کو ملی اور انہیں واپس کردی گئی تھی۔‘


گلگت کا سرینا ہوٹل
عیسیٰ خان گزشتہ بیس سالوں سے ہوٹل میں کام کر رہے ہیں جہاں انہیں اکیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ ان کے مطابق اس سے پہلے انہیں چھوٹی چھوٹی چیزیں تو ملتی تھیں مگر اتنی بڑی رقم کبھی نہیں ملی۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عیسیٰ خان اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں جو کالج اور سکول میں زیر تعلیم ہیں۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں، عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کا سامنا تو ہر انسان کو ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو چیز ملے اس اٹھالو، یہ تو کوئی حل نہیں ہوا ’جس کا جتنا کا حق بنتا ہے اس سے ہی گزارہ کرے میں چوری کروں یا کسی کی حق تلفی یہ تو گزارے کا مقصد نہیں۔‘

ہوٹل انتظامیہ نے عیسیٰ خان کو دس ہزار روپے انعام دیا ہے جبکہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ٹیلیفون پر انہیں شاباش دی اور گورنر ہاؤس بلا کر انعام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ہوٹل انتظامیہ نے عیسیٰ خان کو دس ہزار روپے انعام دیا ہے جبکہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ٹیلیفون پر انہیں شاباش دی اور گورنر ہاؤس بلا کر انعام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عیسیٰ خان ہوٹل میں چھوٹے ملازم ہیں مگر بیرون ملک پاکستانیوں کے تصور کے بارے میں پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے ’ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا ہر شہری نہ برا ہے اور نہ ہی دہشت گرد۔ ان میں اچھے اور دیانتدار لوگ بھی ہیں جو اپنے ملک پر مر مٹنا جانتے ہیں۔‘

بحوالہ خبر
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,710 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (26-07-10), فاروق سرورخان (16-07-10), پاکستانی (15-07-10), ھارون اعظم (23-07-10), یاسر عمران مرزا (14-07-10), نیلم خان (24-07-10), منتظمین (15-07-10), محمدمبشرعلی (24-07-10), مرزا عامر (15-07-10), ابن جلال (15-07-10), احمد بلال (15-07-10), حسنین ایوب (24-07-10), سحر (14-07-10), عبدالقدوس (14-07-10), عبداللہ آدم (28-07-10), عدنان دانی (14-07-10)
پرانا 15-07-10, 01:36 AM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خان صاحب نے ایک سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ میں ان کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔

Last edited by مرزا عامر; 15-07-10 at 01:37 AM. وجہ: Error in writing
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (26-07-10), کنعان (24-07-10), نیلم خان (24-07-10), منتظمین (15-07-10), محمدمبشرعلی (24-07-10), احمد بلال (15-07-10), حسنین ایوب (24-07-10), عبداللہ آدم (28-07-10)
پرانا 15-07-10, 08:16 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,914
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (24-07-10), نیلم خان (24-07-10), محمدمبشرعلی (24-07-10), مرزا عامر (15-07-10), عبداللہ آدم (28-07-10)
پرانا 23-07-10, 05:10 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 1
کمائي: 187
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک قائم و دائم ہے۔
waheedpk آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے waheedpk کا شکریہ ادا کیا
کنعان (24-07-10), نیلم خان (24-07-10)
پرانا 24-07-10, 12:44 AM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,161
شکریہ: 25,590
10,452 مراسلہ میں 38,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عیسیٰ خان اس دیانتداری پر پاکستانی قوم کا ہر دیانت دار آپ کو سلام پیش کرتا ہے
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (24-07-10), پاکستانی (24-07-10), عبداللہ آدم (28-07-10)
جواب

Tags
color, com, hotel, pakistan, کالج, کراچی, گئی, ڈاٹ, لوگ, مہنگائی, مقصد, آج, انتظامیہ, انسان, انعام, اردو, بیوی, تعلیم, حل, خان, خبر, عیسیٰ, غلطی, غریب, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مقتدیٰ الصدر چار سالہ جلاوطنی کے بعدعراق واپس پہنچ گئے گلاب خان خبریں 0 06-01-11 04:36 AM
ہم واپس آگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرزا محمد فاروق آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 27 03-07-10 01:18 PM
افغان جہاد کا پس منظر ھارون اعظم سیاست 0 26-03-10 06:33 PM
گھر واپس کب آؤ گے مسافر شعر و شاعری 8 01-10-09 01:11 AM
بھکر اور لاہور دھماکے (ایک پس منظر) کالم وجدان خبریں 0 10-10-08 01:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger