واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس



پاک۔نیٹ پراجیکٹس پاک۔نیٹ پراجیکٹس


پاک نیٹ - پاکیزہ جال

اس موضوع کے 10 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 158 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-10, 12:04 PM   #1
Senior Member
 
محمودالحق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 490
کمائي: 12,521
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,843
413 مراسلہ میں 1,194 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاک نیٹ - پاکیزہ جال

پاک نیٹ - پاکیزہ جال

تحریر : محمودالحق

ایک زمانہ تھا شکاری نالوں اور خوڑوں میں کبھی مرغابیوں تو کبھی چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرتے ۔ جن کی دسترس میں دریا ہوتے تو پھندہ وہیں لگایا جاتا ۔شکار کی اہمیت بھی کم تھی ۔ شکاری بھی کم تھے مگر شکار زیادہ تھا ۔ایک کے بعد ایک شکار ہوتا چلا گیا ۔شکاریوں میں شوق بڑھتا چلا گیا ۔نت نئے طریقے اپنائے جانے لگے ۔ کم وقت میں زیادہ کامیاب ایکشن کا رحجان تقویت پکڑتا گیا ۔ چرخی اوررسی سے ایک، ایک کی بجائے ایک سو ایک شکار اکٹھا ڈھیر کرنے کے لئے جال کا استعمال اہمیت اختیار کرتا گیا ۔
کھلے پانیوں میں بھاگ بھاگ کر بھاگتے شکار پر دھاوا بول دیا جاتا۔ کھیل کود میں مصروف تو آسانی سے قابو آ جاتے مگر نیت بھانپ جانے والے بچ جاتے ۔ ساتھ میں وہ بھی لقمہ بن جاتے جنہیں ابھی جینا شروع کئے چند روز ہوتے۔ بڑے جبڑے کے شکار میں تو شکاری اپنی جان کی خلاصی میں عافیت سمجھتا ۔زیادہ تر جال شکار کے لئے ایسے تیار کئے جاتےکہ جگہ جگہ چپکو لگا دیا جاتا ہے ۔ تاکہ ہر آنے والا شکار چپکو سے دھوکہ میں جال میں پھنس جائے ۔ کھیل کود کا تماشا جان کر کھیلتا کھیلتا جال کے گہرے حصے میں بڑھتا جائے ۔ جال پھینکنے والے ایسے ہنر رکھتے ہیں ۔ کہ ہر شکار کی فطرت و رغبت کا خاص دھیان رکھا جاتا ہے ۔انہیں جال اپنا دوست ، غمگسار و ہمدرد ی کی شال معلوم ہوتا ہے ۔کھلے پانی میں آزاد رہتے ہوئے بھی غیر محفوظ ہونے کا خوف انہیں ہر دم پریشان رکھتا ہے ۔ایسے میں جال ہی میں انہیں بچاؤ و عافیت کی جھلک نظر آتی ہے ۔
ایک کے بعد ایک کبھی خود تو کبھی کسی کے کہنے میں جال یعنی نیٹ کی دنیا کا دوست بنتا چلا جاتا ہے ۔اور خوش آمدیدی کلمات ، تہنیتی پیغامات اور ہر فورم پر بہترین موضوعات چپکو بنے رہنے سے نئے آنے والوں کو گائیڈ لائن اور ترغیبات تماشائی بنانے میں نیٹ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں ۔پھر تقسیم در تقسیم ذیلی فورم افادیت کے پھیلاؤ میں احساسات و خیالات کو سمیٹتے چلے جاتے ہیں ۔
آئیے اب ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں ۔کیسے یہ جال یعنی نیٹ ڈالے جاتے ہیں ۔اور کون ہیں وہ جو تلاش میں آنے والوں کے ہم شکل چپکو آویزاں کرتے ہیں ۔ لیکن اس سے پہلے مجھے اس نقطہ پر روشنی ڈالنی ہو گی کہ اتنی لمبی تمہید کس مقصد کے تحت باندھی گئی تو عرض ہے کہ میں نے جو ٹائیٹل دیا پاکیزہ جال ، آپ پوچھیں گے ایسا جال ہمیں بھی دکھائیں جو شکار بھی کرتا ہو اور پاکیزہ بھی ہو ۔ خود ہی اس سے انکار کر رہا ہوں ۔کہ شکاری کی نیت بھی ٹھیک ہو کیونکہ میں کسی ٹھگ کا ذکر نہیں کر رہا تو نیت پہ شک کرنا ٹھیک نہیں ہو گا ۔اور خاص طور پر میری نیت پر ۔ کہ جناب آپ کو اتنی عزت بخشی اور یہ صلہ کہ ہمیں ہی ظالم شکاریوں کی صف میں لا کھڑا کیا ۔ تو لیجئے اپنا حق ادا کرنا ہم نہیں بھولے ۔
پاک نیٹ کا ہی تو اردو ترجمہ کیا پاکیزہ جال ۔
اب اگر کچھ ہاتھ ہولا نہ رکھ پاؤں تو دل بڑا رکھئیے گا ۔معاف کرنے کے لئے بڑے حوصلہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور جن میں کم ہوتا ہے وہ پہلے ہاتھ دکھاتے پھر ہاتھ جھاڑ کر چلتے بنتے ہیں ۔ پھر صرف جھانک جھونک کر ہی تسکین تنقید پاتے ہیں ۔اب اگر نام ہی پاکیزہ ہو تو جال میں چپکو چاہے جیسے بھی ہوں قابل قبول ہیں ۔کیونکہ وہ سب ہنر مندی کے مظاہر ہوتے ہیں ۔جالوں کی دنیا میں ایک بات قدر مشترک ہے کہ نئے آنے والوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے ۔ الفاظ کے خوش آمدیدی بینر آویزاں ہوتے ہیں ۔ آج ہی ایک بینر میں نے بھی لگایا ہے ۔کیونکہ اس نے شاہ جی ۹۰ کو پیغام اچھا دیا تھا ۔ سوچا دعائیں دینے والے یہاں سے جانے نہ پائیں ۔گھیر کر رکھیں ۔ اگر اچھا کیا تو فوری طور پر شکریہ کا بٹن دبائیں ۔پڑھیں بعد میں ۔
اور اگر کسی نئے آنے والےنے لطیفہ پر ہاہاہاہا کہا ہو تو بھئی وہی جانے ۔ انہیں کیسا بینر لگانا ہو گا ۔ اگر یہ جال کی دنیا پندرہ سال پہلے ہوتی تو یہ کہنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی ۔پہلا خوش آمدیدی بینر خود لگا دیتا ۔ لیکن اب پاکیزہ جال نے سنجیدگی میں مجھے لیا ہے تو سنجیدہ ہی رہوں تو اچھا ہے ۔ وگرنہ کہنے والے نہیں چوکیں گے کہ ہاتھی کے دانت دیکھانے کے اور کھانے کے اور ۔ بیچارہ ہاتھی نہ جانے کیوں بدنام ہے ورنہ دانت کھٹے کرنےاور دانت نکالنے کی عیبی فطرت سے تو پاک ہے ۔
میرے مشورہ کو اہمیت نہ دیں اور خود سے سوچیں کہ آپ کس کھڑکی میں رہنا پسند کریں گے ۔ ہر جگہ مت جائیں مطلب پنگا مت لیں ۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر رہ جائے گا ۔توجہ اپنی ایک طرف مرکوز رکھیں ۔ جھانکیں ہر جگہ مگر دروازہ وہی کھولیں جہاں کھڑکی ۲۰۰۰ کے بعد کی ہو ۔ اب اگر آپ ونڈو ۹۸ استعمال کرتے ہیں تو اسے اپ گریڈ کر لیں ۔یہاں آپ کو مکینک او ہو معافی چاہتا ہوں سوفٹ وئیر انجئینر اور گرافر ایسے ملیں گے کہ آپ عش عش کر اٹھیں گے ۔
میں نے یہیں سے بہت سیکھا ۔ جی ہاں خاموش رہنے میں عافیت ہے ۔ عزت کریں عزت کروائیں ۔ہلکی آنچ پہ تفکر کریں ۔ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک پیتا ہے ۔ جس دودھ کے بارے میں ریسرچ ہو چکی کہ اس میں ٹی بی کے جراثیم ہیں پھر بھلے اسے سارا ہی جلا دو بہتر ہے ۔ مگرپھونکیں بچا کر رکھیں ۔بجلی آنے پہ موم بتی بجھانے کے اور جب گیس نہ ہوگی تو آگ جلانے میں کام آئے گی۔
ابھی تک تو کئی ایسے فورم ہیں جن کے ذیلی فورم بھی آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل کی مانند ہیں ۔لیکن چھوڑنا نہیں ایک ایک سے بدلہ چکانا ۔جو کبھی بچپن سے لڑکپن یا لڑکپن سے جوانی میں کسی نے برا سنایا ہو تو یہاں اچھا اچھا سنا کر برائی کا بدلہ اچھائی سے چکانا ۔
اگر ٹینشن زیادہ ہو تو پھر آپ کے لئے بہترین فورم گپ شپ کا رہے گا ۔سب سے بڑا جلسہ گاہ وہی ہے ۔ستر ہزار سے زیادہ کا شو چل رہا ہے ۔اس سے آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کس پارٹی کا منشور قابل عمل ہے ۔یعنی ٹینشن توڑ پارٹی کا منشور ۔
اگر آپ ٹی وی پروگرام میں مناظرے کے دلدادہ ہیں تو اس کے لئے بھی یہاں چند افراد کے درمیان کافی اہم علمی و ادبی مراسلات کی صورت میں آپ کو سیکھنے کو ملے گا ۔دوسرے نمبر پر آپ کو یہاں بڑی تعداد میں ممبران نظر آئیں گے ۔
خواتین کے بھی الگ سے فورم موجود ہیں ۔ بعض اوقات وہ خود سے بھی کسی بھی فورم میں اپنی پتنگ کو ہوا میں بلند کر لیتی ہیں ۔ غلطی سے بھی اس طرف نگاہ نہ اٹھائیں ۔ کیونکہ وہ چاہے دو لفظ کا دھاگہ ہو مگر با پردہ روم کا درجہ پاجاتا ہے ۔اور اندر گھسنے والے کو گھونسہ رسید کے ساتھ دیا جاتا ہے ۔نیا ممبر اکثر یہ غلطی کر بیٹھتا ہے۔ کھلا پا کرجہاں چاہا منہ اُٹھایا چل دیا ۔ پھر گاتے پھریں گے ۔ بڑے بے آبرو ہو کر تیرے دھاگےسے ہم نکلے ۔دل دکھانے والی بات تو پرانی ہو چکی ۔ اب تو دھمکانے کی بات کا دور ہے ۔
بچوں کا بھی اب ایک الگ بچہ فورم ہے ۔ لیکن فورم کی طرح بچے بھی انہیں کے ہیں ۔بچوں کی گفتگو سے سمجھنا مشکل نہیں ۔ کہ سکول آف تھاٹ کونسا ہے ۔اگر گھر والے آپ کو ابھی بھی بچہ سمجھتے ہیں ۔ تو پھر بہتر یہی ہے کہ اس فورم میں بڑوں سے اپنا بدلہ چکائیں ۔آپ روٹھیں گے بڑے منائیں گے ۔
اگر آپ کسی بھی خیال سے آزاد رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اور لوگوں کو برے برے ناموں سے پکارنے کی عادت کا شکار ہیں تو" اپنے سے اوپر والے ممبر کو کوئی خطاب دیں "کے اس دھاگہ کو بکثرت استعمال میں لائیں ۔ آفاقہ ضرور ہو گا برے برے نام ذہن سے رفو چکر ہو جائیں گے۔ اور نئے ناموں کا ڈکشنری میں اضافہ بھی ہو گا جو آپ کو ملیں گے ۔
محلے کی کرکٹ ٹیم میں آپ کی باری اگر کبھی نہ آئی ہو ۔ تو اس دھاگہ" کون آئے گا میرے بعد یہاں " کا استعمال مفید رہے گا ۔ آپ بار بار باری لے سکتے ہیں ۔ جب چاہے پیڈ باندھ کر خود ہی آ جائیں ۔ اس کا رزلٹ دیکھ لیں 61756 مناظر ہیں ۔ آپ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ممبران آئیں گے ۔لیکن یہاں آپ کو کھیلنا نہیں ۔ صرف نقاب کشائی کی رسم ادا ہوتی ہے یہاں ۔
اس کے علاوہ بھی اتنا مواد ہے کسی لائبریری میں کم ہو ۔ صرف کتابوں کی بات نہیں کر رہا ۔ یہاں سالگراہیں بھی منائی جاتی ہیں ۔ مگر صرف تیس سال سے کم کی ۔ تھانہ بھی موجود ہے ۔ لیکن محرر آپ خود ہیں ۔ عدل جہانگیری کی یاد تازہ کر دی ۔رپورٹ درج کروانے کی جنجھٹ نہیں صرف کنڈی کھڑکائیں ۔وزیر ومشیر کی فوج حاضر خدمت ۔ یہاں انصاف کا بول بالا ہے ۔ مدعی اور جس پر الزام ہو آزاد ہی رہتے ہیں ۔ رپورٹ کا دھاگہ مقفل ہو جاتا ہے ۔
اب اگر ہر فورم کا موضوع کے اعتبار سے باریک بینی سے جائزہ لوں تو بات لمبی اور مقبولیت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔پہلے ہی میری تحریروں کے مناظر سو پچاس سے نہیں بڑھتے ۔ اب اگر انتظامیہ ہی مخالف ہو جائے تو پھر کیا لطیفے لکھوں گا ۔لوگ قیامت کی نظر رکھتے ہیں ۔ مگر میں دلوں پر گرفت رکھتا ہوں ۔جن کے اپنے بس میں نہیں ۔ وہ میرے بھی کسی کام کے نہیں ۔
ویسے تو میں بھی کسی کےکام کا نہیں ۔کیونکہ اب کسی کو مجھ سے کوئی کام نہیں ۔
منتظمین نے پاک نیٹ پھیلایا ہے ہم نے اسے پاکیزہ جال میں دکھایا ہے ۔
__________________
کرنوں کی برسات ہے یہ مہتاب و آفتاب
رحمتوں کی سوغات ہے یہ جہان آب و تاب
محمودالحق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 16 صارفین نے محمودالحق کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (28-02-10), پاکستانی (27-02-10), یونس عارف (27-02-10), ڈاکٹرنور (01-03-10), نیلم خان (01-03-10), نورالدین (04-03-10), ملک بھائی (12-03-10), منتظمین (27-02-10), محمدمبشرعلی (19-03-10), ابرارحسین (01-03-10), راجہ اکرام (27-02-10), رضی (27-02-10), عامرشہزاد (28-02-10), عبداللہ حیدر (27-02-10), عدنان (01-03-10), عدنان دانی (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 03:08 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 34
مراسلات: 8,076
کمائي: 51,135
ميرا موڈ:
شکریہ: 6,831
4,449 مراسلہ میں 11,623 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 3 صارفین نے منتظمین کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (28-02-10), نیلم خان (01-03-10), محمودالحق (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 05:37 PM   #3
پاک نیٹ گرافک ڈیزائنر
 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: صوابی
عمر: 20
مراسلات: 3,288
کمائي: 98,551
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,828
2,046 مراسلہ میں 4,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب محمود بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی اچھی تحریر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ کے قلم
میں مزید نکھار لائے۔ آمین
عدنان دانی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 05:37 PM   #4
پاک نیٹ گرافک ڈیزائنر
 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: صوابی
عمر: 20
مراسلات: 3,288
کمائي: 98,551
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,828
2,046 مراسلہ میں 4,676 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب محمود بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی اچھی تحریر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ کے قلم
میں مزید نکھار لائے۔ آمین
عدنان دانی آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (28-02-10)
پرانا 27-02-10, 06:24 PM   #5
Senior Member
 
یونس عارف's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: تہران۔ایران
مراسلات: 638
کمائي: 8,153
شکریہ: 1,317
482 مراسلہ میں 1,108 بارشکریہ ادا کیا گیا
یونس عارف کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تحریر بہت اچھی ہے۔اللہ زور قلم اور زیادہ کرے
یونس عارف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
یونس عارف کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 01:53 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,224
کمائي: 18,573
ميرا موڈ:
شکریہ: 2,100
795 مراسلہ میں 1,542 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تحریر بہت خوبصورت ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (28-02-10)
پرانا 28-02-10, 12:00 PM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 5,204
کمائي: 82,463
شکریہ: 16,837
3,936 مراسلہ میں 10,323 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محمود بھائی السلام علیکم،
آپ کی تحریر حسب معمول بہت اچھی تھی، لفظوں‌کے انتخاب اور طرز تخاطب نے واقعی چار چاند لگا دئیے ہیں، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین ثم آمین ، ، ، ، ، ،
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے shafresha کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
نیلم خان (01-03-10), محمودالحق (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 03:44 AM   #8
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 5,602
کمائي: 198,051
ميرا موڈ:
شکریہ: 11,471
5,192 مراسلہ میں 17,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چھا گئے ہیں محمود بھائ ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے نیلم خان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
shafresha (01-03-10), محمودالحق (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 10:09 AM   #9
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 43
مراسلات: 1,900
کمائي: 69,562
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,197
1,575 مراسلہ میں 4,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے
بھئی بہت اچھے
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 10:20 AM   #10
ناظم اعلی


 
عدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 28
مراسلات: 11,498
کمائي: 60,018,881
ميرا موڈ:
شکریہ: 7,092
3,872 مراسلہ میں 8,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
عدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ بہت اچھا لکھا ہے بھائی آپ نے
عدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
محمودالحق (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 09:35 PM   #11
Senior Member
 
محمودالحق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 490
کمائي: 12,521
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,843
413 مراسلہ میں 1,194 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان دانی
اقتباس:
بہت خوب محمود بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کافی اچھی تحریر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی آپ کے قلم
میں مزید نکھار لائے۔ آمین
بہت شکریہ عدنان دانی بھائی
آپ کہنا چاہتے ہیں کہ دھلائی ابھی کم ہے مزید نکھار لانا ہو گا ۔


یونس عارف
اقتباس:
تحریر بہت اچھی ہے۔اللہ زور قلم اور زیادہ کرے
یونس بھائی آپ کی ذرا نوازی ہے ۔ بہت شکریہ
عامر شہزاد
اقتباس:
تحریر بہت خوبصورت ہے
پڑھنے والی خوبصورت نظر ہو تو تحریر خود بخود خوبصورت ہو جاتی ہے ۔
shafresha
اقتباس:
محمود بھائی السلام علیکم،
آپ کی تحریر حسب معمول بہت اچھی تھی، لفظوں‌کے انتخاب اور طرز تخاطب نے واقعی چار چاند لگا دئیے ہیں، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آمین ثم آمین ، ، ، ، ، ،
بہت شکریہ شاہد بھائی آپ کا تبصرہ چاند کے ساتھ بیسیوں تارے لگا دیتا ہے ۔

نیلم خان
اقتباس:
چھا گئے ہیں محمود بھائ ۔
بادلوں جیسے یا شجرسایہ کی طرح ۔ آپ کے تبصرے کمال کے ہوتے ہیں نیلم بہن جیتی رہیں خوشیوں میں !
ڈاکٹر نور
اقتباس:
بہت اچھے
بھئی بہت اچھے
ڈاکٹر صاحب بہت شکریہ
وہ آئے ہمارے ہاں کبھی ہم انہیں دیکھتے ہیں کبھی اپنے دھاگہ کو

شکریہ
اقتباس:
پاکستانی, منتظمین , ابرارحسین , راجہ اکرام , رضی , عبداللہ حیدر , عدنان ,
آپ سب بھائیوں کا بھی شکریہ
محمودالحق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
فورم, کتابوں, پاک, پسند, ڈکشنری, لطیفہ, نظر, موم, منشور, معلوم, آج, الزام, انتظامیہ, اردو, بہترین, بچپن, تلاش, خوش, دھمکانے, دوست, دل, دعائیں, زمانہ, ظالم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک نیٹ اب غیبت نیٹ بنتا جا رہا ہے naeemuddin تجاویز اور شکایات 13 11-01-10 09:57 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 15 25-11-09 06:46 PM
پاک نیٹ کی سالگرہ۔ پاک نیٹ کا کارواں ۔ رواں دواں ڈاکٹرنور سالگراہیں 17 17-10-09 01:02 PM
پاک نیٹ و اہلیان پاک نیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔الوداع راجہ اکرام آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 24 24-09-09 12:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger