واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس



پاک۔نیٹ پراجیکٹس پاک۔نیٹ پراجیکٹس


ڈوئچے ویلےکا ویب سائٹ مقابلہ، ایک ماہ کے تربیتی قیام کے لئے جرمنی آنے کا موقع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-02-09, 09:37 PM   #1
ڈوئچے ویلےکا ویب سائٹ مقابلہ، ایک ماہ کے تربیتی قیام کے لئے جرمنی آنے کا موقع
طاھر طاھر آف لائن ہے 20-02-09, 09:37 PM

السلام علیکم

جرمنی کا بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ڈوئچے ویلے بڑی خوشی سے یہ اعلان کرتا ہے کہ اس نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک نئے اور بہت دلچسپ مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔


اس مقابلےمیں ان تینوں ملکوں کے وہ طلبہ وطالبات بھی حصہ لے سکتے ہیں جو بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس بہت پرکشش مقابلے کا محور انٹر نیٹ کا ایک ایسے میڈیم کے طور پر ابھر کر سامنے آنا ہے جو آج کی نوجوان نسل کی زندگی میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور جس کے اس کردار میں آئندہ اور بھی اضافہ ہوگا۔

اس مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو ڈوئچے ویلے کی مندرجہ ذ یل ویب سائٹس میں سے کسی ایک سائیئٹ کی کم ازکم چھ ماہ تک وقفے وقفے سے لیکن باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کرنا ہوگی جس کے بعد ان میں سے ہر کسی کو اپنے مشاہدات اور ان سے اخذ کئے گئے نتائج کو ایک تحریری رپورٹ کی شکل میں مرتب کرنا ہوگا۔ اس رپورٹ کے مندرجات متعلقہ ویب سائٹ کی خوبیوں اور خامیوں کی تفصیلات پر مبنی ہونا چاہیئں جن کے آخر میں اس بارے میں تجاویز بھی رپورٹ میں شامل ہوں کہ اس ویب سائٹ کو کیسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے درج ذیل نکات کو مد نظر رکھنا لازمی ہوگا:


۔ خبروں اور ویب سائٹ پر مہیا کی گئی معلومات کا انتخاب

۔ موضوع کی مناسبت

۔ قارئین کے طور پر انٹر نیٹ صارفین کے لئے ان کی اہمیت

۔ ویب سائٹ کو پیش کرنے کا انداز

۔ متعلقہ ویب سائٹ پر سامعین کے لئے دستیاب لائیوسٹریم ریڈیونشریات کا معیار

۔ صارفین کے لئے انٹرایکشن کے امکانات

۔ پوڈکاسٹنگ، RSS فیڈز، widgets اور ایسی ہی دیگر اضافی سہولیات


متعلقہ ویب سائٹ کے حوالے سے تحریری مشاہدات کے لئے یہ بھی لازمی ہو گا کہ جن موضوعات کے بارے میں بات کی جائے، ان سے متعلق معلومات کی اشاعت کی تاریخ اور وقت کا حوالہ بھی دیا جائے اور کوئی بھی رپورٹ مجموعی طور پر پانچ صفحات سے زیادہ طویل نہ ہو۔ یہ رپورٹ اسی زبان میں لکھی ہونی چاہیئے جس زبان کی ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ کو متعلقہ طالب علم یا طالبہ نے مانیٹر کیا ہو۔ مقابلے میں شمولیت کے خواہش مند تمام افراد کے لئے لازمی ہے کہ وہ اردو، ہندی یا بنگلہ میں سے کسی ایک زبان پر مکمل عبور رکھتے ہوں۔


ڈوئچے ویلے کی جنوبی ایشیا کے لئے ویب سائٹس کے پتے:


প্রথম পাতা | Deutsche Welle

पहला पन्ना | Deutsche Welle

آغاز | Deutsche Welle


اس مقابلے کے فاتح شرکت کنندہ کا انتخاب درخواست دہندگان کی ایک شارٹ لسٹ میں سے کیا جائے گا۔ شرکت کنندگان کی ارسال کردہ رپورٹوں کے تفصیلی جائزے کے بعد بننے والی شارٹ لسٹ میں شامل امیدواروں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ ایک ٹیلی فون کانفرنس کے ذریعے، حتمی فیصلہ کرنے والی غیر جانبدار جیوری کے ارکان کو اپنے اپنے مئوقف کا قائل کرسکیں۔ اس مقابلے کے فاتح طالب علم یا طالبہ کو دعوت دی جائے گی کہ وہ جرمنی کے شہر بون میں ڈوئچے ویلےکی ساؤتھ ایشیا سروس کے اردو، ہندی یا بنگلہ شعبے کے ساتھ ایک زیر تربیت صحافی کے طور پرایک ماہ تک کام کرسکے۔ انعام جیتنے والے امیدوار کے جرمنی آنے جانے اور بون میں رہائش کے علاوہ روزمرہ کے اخراجات ڈوئچے ویلے ادا کرے گا۔


مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش یا کسی دوسرے ملک میں کسی یونیورسٹی یا ایسے ہی کسی دوسرے ادارے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ اس مقابلے میں بون میں ڈوئچے ویلے کے لئے کام کرنے والے افراد کے کسی بھی رشتہ دار کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ شرکت کنندگان کی درخواستیں اور تجزیاتی رپورٹیں وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2009 ہے اور یہ درخواستیں مندرجہ ذیل پتے پر بھیجی جانا چاہیئں:ِ


Deutsche Welle

The Head of the South Asia Department

Mr. Grahame Lucas

Kurt-Schumacher-Strasse 3

53110 Bonn

Germany


یہ درخواستیں اٹیچمینٹ کے طور پر ای میل کے ذ‌ریعے بھی بھیجی جاسکتی ہیں:

urdu@dw-world.de

ڈوئچے ویلےکا ویب سائٹ مقابلہ، ایک ماہ کے تربیتی قیام کے لئے جرمنی آنے کا موقع

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

 
طاھر's Avatar
طاھر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 411
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (23-05-09), shafresha (23-05-09), فیصل ناصر (22-05-09), منتظمین (23-05-09), ماسٹر مقسود (21-02-09), wajee (23-05-09), احمد بلال (23-05-09), رضی (22-05-09), سحر (24-05-09), عبدالقدوس (26-03-09)
پرانا 22-05-09, 11:05 PM   #2
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,568
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا کوئی طالبعلم ہمارے فورم پر موجود نہیں ؟ ؟‌ ؟
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (22-05-09)
پرانا 22-05-09, 11:43 PM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہیں تو صحیح
راضی ذرا دیکھو کیا سمجھ میں آتا ہے آپ کے ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-05-09, 11:01 AM   #4
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,354
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں‌ بھی ہوں جناب آج ہی ان کو ای میل کرتا ہوں اور رجیڑیشن کرواتا ہوں‌ -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (23-05-09)
پرانا 23-05-09, 02:10 PM   #5
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,222
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-05-09, 03:00 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وقاص اور سر جی ( aruz ) بھی دیکھیں اس موضوع کو
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-05-09, 08:58 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,915
شکریہ: 10,606
1,223 مراسلہ میں 3,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔
کیوں فائدہ کیوں نہیں ؟؟؟ میں نے تو خبر پڑھتے ہی رجسٹریشن کے لئے ہاتھ پاوں مارنے لگا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
aruz, asia, email, head, hindi, فورم, ویب, نظر, مکمل, موقع, world, آج, انعام, اعلیٰ, تحریری, تعلیم, خبر, دیکھو, درخواست, زندگی, شہر, صفحات, صارفین, صحیح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیکوڈرز ارشد کمبوہ گپ شپ 3 21-02-11 08:57 PM
چینی جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ ادویات جلدی سوزش کے خاتمے میں مدد دیتی ہیں وجدان دلچسپ اور عجیب 1 06-11-08 03:23 PM
پشاور:بجلی کی 12سے 18گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:10 PM
پشاور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:12 PM
گرمیوں کے دوران کراچی میں روزانہ 4 مرتبہ ڈیڑھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger