واپس چلیں   پاکستان کی آواز > IT کی دنیا > پروگرامنگ



پروگرامنگ پروگرامنگ


ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-10, 12:19 AM   #1
Junior Member
اجنبی
 
ایم بلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا

ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سمجھ نہیں آرہی تھیکہ اسے کہاں پوسٹ کرو اس لئے اس زمرہ میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ اگر منتظمین کو بہتر لگے تو اسے متعلقہ زمرہ میں منتقل کر دیں۔

اکثر ویب ڈیزائنر کے لئے یہ ایک بنیادی بات ہے لیکن کئی دوست اکثر اردو ویب پیڈ کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو سوچا ایک چھوٹا سا بنیادی ٹیوٹوریل لکھ دیا جائے تاکہ جو نہیں جانتے اور جاننا چاہیں تو ان کے لئے آسانی ہو۔ ہو سکتا اس بارے میں پہلے بھی کافی معلومات یہاں موجود ہے لیکن میں نے ٹیوٹوریل لکھا تو سوچا شیئر کرتا جاؤں۔

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ اردو لکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کریں اور پھر جہاں اردو لکھنی ہو وہاں لکھ لیں۔ ابھی اردو ایکٹیو کرنے کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے اس لئے بلاگ یا مختلف فورمز پر اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر ہی ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کیے بغیر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ کسی ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنے کے لئے جاوا سکرپٹ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کام کے لئے نبیل بھائی کا ”اردو ویب پیڈ“ استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پریس کے ٹیکسٹ باکس/ایریا کے لئے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر پلگ ان کافی بہتر ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ اور ایکٹیو کیا جاتا ہے تو سارا کام ہو جاتا ہے یعنی تمام ٹیکس باکس اور ایریا میں اردو ویب پیڈ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس ٹیوٹوریل میں ہم خود کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا سیکھتے ہیں۔
جس طرح ویب سائیٹ بناتے ہوئے باقی کسی جگہ جاوا سکرپٹ لگاتے ہیں ایسے ہی کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگایا جاتا ہے کیونکہ اردو ویب پیڈ جاوا سکرپٹ میں ہی بنا ہوا ہے۔
1:- سب سے پہلے اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ کمپریس کی ہوئی فائل ہے۔ استعمال سے پہلے اسے ایکسٹریکٹ کر لیں۔

2:- ویب پیج کے <head> ٹیگ کے اندر اردو ویب پیڈ کی فائل کا کوڈ لکھیں تاکہ آپ کی ویب سائیٹ کو پتہ چل سکے کہ اردو ویب پیڈ کی فائل کہاں پر ہے اور اردو ویب پیڈ کے فنکشن کو شروع کر سکے۔ اس کے لئے آپ درج ذیل کوڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
<script type="text/javascript" src="urdu-webpad.js"></script>
		<script type="text/javascript">
		initUrduEditor();
		</script>
3:- ایک ٹیکسٹ باکس بنائیں۔ چاہے ڈریم ویور یا فرنٹ پیج وغیرہ کا استعمال کر لیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوڈ لکھ کر ٹیکسٹ باکس بنانا چاہیں تو درج ذیل کوڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
<input name="urdubox" id="urdubox" type="text" value="" title="" />
ٹیکسٹ باکس میں اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ والی فائل لگانے کے لئے onfocus="setEditor(this)"کوڈ کا اضافہ کریں۔ یوں ٹیکسٹ باکس کا کوڈ اس طرح ہو جائے گا۔
کوڈ:
<input name="urdubox" id="urdubox" onfocus="setEditor(this)" type="text" value="" title="" />
نوٹ:- اگر آپ کو ٹیکسٹ باکس یا ویب پیج بنانے کا کوئی تجربہ نہیں تو پہلے کم از کم بنیادی ایچ ٹی ایم ایل سیکھیں۔

4:- جہاں ٹیکسٹ باکس کا کوڈ ختم ہو رہا ہے اس کے نیچے یعنی نئی لائن پر درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔ یہاں ایک بات دھیان رکھنے والی ہے کہ آپ نے ٹیکسٹ باکس میں جو name دیا ہے وہی makeUrduEditor فنکشن میں پہلی ویلیو دینی ہے۔ کوڈ میں اس کو نمایا کرنے کے لئے سرخ رنگ دیا گیا ہے۔
کوڈ:
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
	makeUrduEditor("urdubox", 12);
	</script>
ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگ چکا ہے۔ اب اگر ساتھ میں انگریزی اور اردو کے لئے ریڈیو بٹن بھی بنانے ہیں تو جہاں آپ یہ بٹن بنانا چاہتے ہیں وہاں پر درج ذیل کوڈ لکھ دیں۔
کوڈ:
<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("urdubox")' title=""> اردو <input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("urdubox")' title=""> انگریزی
یہاں بھی اسی بات کا دھیان رکھنا ہے کہ ٹیکسٹ باکس کا name ہی setUrdu اور setEnglish والے فنکشن میں دینا ہے۔ تاکہ جب ریڈیو بٹن کو کلک کیا جائے تو اسے پتہ ہو کہ یہ عمل کس ٹیکسٹ باکس پر کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اگر آن سکرین اردو کی بورڈ بھی بنانا چاہیں تو درج ذیل کوڈ وہاں لکھ دیں جہاں پر آپ آن سکرین کی بورڈ دیکھانا چاہتے ہیں۔
کوڈ:
<script type="text/javascript">writeKeyboard()</script>
آن سکرین کی بورڈ کی خوبصورتی کے لئے سٹائل شیٹ کا استعمال ضرور کریں۔
مثال کے لئے ایک بنا بنایا ویب پیج یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جس میں ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگا ہوا ہے اور ساتھ میں اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ والی فائل اور آن سکرین اردو کی بورڈ کی سٹائل شیٹ والی فائل بھی موجود ہے ۔
ایم بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا
shaam (31-12-10), shafresha (27-12-10), فیصل ناصر (29-12-10), پاکستانی (29-12-10), یاسر عمران مرزا (29-12-10), منتظمین (29-12-10), محمد عاصم (19-04-11), محمدمبشرعلی (04-01-11), محمدعدنان (04-01-11), معظم (29-12-10), احمد بلال (29-12-10), خرم شہزاد خرم (04-01-11), رضی (29-12-10), عبدالقدوس (27-12-10)
کمائي نے ایم بلال کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
29-12-10 زارا سپرب ورک 0
پرانا 29-12-10, 02:39 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
کمائي: 62,640
شکریہ: 10,319
3,108 مراسلہ میں 7,466 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اتنی آسانی سے سمجھانے کا بہت شکریہ بھائی،
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-12-10), ایم بلال (31-12-10), احمد بلال (29-12-10)
پرانا 29-12-10, 03:21 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ بھائی

زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (31-12-10)
پرانا 29-12-10, 03:39 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک مفید اور عمدہ معلوماتی ٹیوٹوریل پیش کرنے کے لیے شکریہ بلال بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (29-12-10), ایم بلال (31-12-10)
پرانا 29-12-10, 07:20 PM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,364
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زبردست جناب چھا گئے ہو
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (31-12-10)
پرانا 29-12-10, 07:41 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شئرنگ کا شکریہ بلال بھائی !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (31-12-10)
پرانا 31-12-10, 03:29 PM   #7
Junior Member
اجنبی
 
ایم بلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ سب کا میری تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
ایم بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایم بلال کا شکریہ ادا کیا
پرانا 31-12-10, 05:41 PM   #8
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 83
کمائي: 842
شکریہ: 21
36 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے آپ نے میں ٹرائے کرتا ہو اسکو اپنی سائٹ پر
shaam آف لائن ہے   Reply With Quote
shaam کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (16-06-11)
پرانا 04-01-11, 11:16 AM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وی بی کا ہیک بھی تفصیل سے سمجھا دیں تو بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (07-01-11)
پرانا 04-01-11, 12:55 PM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلال بھائی بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے آپ نے
جزاک اللہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
ایم بلال (07-01-11)
پرانا 07-01-11, 02:18 AM   #11
Junior Member
اجنبی
 
ایم بلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 29
کمائي: 1,323
شکریہ: 73
23 مراسلہ میں 99 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
وی بی کا ہیک بھی تفصیل سے سمجھا دیں تو بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
وی بلیٹن کے ہیک پر کبھی کام کرنے کا موقعہ نہیں ملا اور نہ ہی اس کے بارے میں‌کچھ زیادہ جانتا ہوں اس لئے اس معاملے میں معذرت چاہوں گا۔
ایم بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-04-11, 08:09 PM   #12
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ہم تو ٹھہرے اجنبی مراسلہ دیکھیں
وی بی کا ہیک بھی تفصیل سے سمجھا دیں تو بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
کوشش کروں گی کبھی میں ہی اس پر تفصیلاً لکھ لوں۔ شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
ایم بلال (16-06-11), رضی (13-05-11)
جواب

Tags
color, com, english, focus, head, javascript, language, php, فورمز, ہے۔, کلک, پوسٹ, یوں, ویب, ورڈ, لوگ, منتقل, اللہ, انٹرنیٹ, اردو, اردو ایڈیٹر, بھائی, دوست, شروع, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پینٹنگ ٹیکسٹ arslansun ایڈوب فوٹو شاپ 5 17-06-09 12:16 AM
امیج پر ٹیکسٹ ukan ایڈوب فوٹو شاپ 2 24-02-09 02:36 PM
جیلی ٹیکسٹ ایفیکٹ arslansun ایڈوب فوٹو شاپ 2 22-02-09 02:33 PM
ٹیکسٹ افیکٹ زبیر ایڈوب فوٹو شاپ 16 21-02-09 04:56 PM
اردو ٹیکسٹ کی سمری بنایئے(سوفٹ وئیر) فرحان دانش سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 26-11-08 03:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger