اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نورالدین
مجھ نا چیز کا بھی ایک مشورہ حاضر ہے۔۔
اگر آپ لوگ عربی قرآن فہمی کے لیے سکھنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لیے مفتی احمد یار خان صاحب مرحوم کی تحریروں سے استفادہ کیجیے جن کا تعلق انجمن خدام القرآن سے ہے ۔۔ ان کے بعد ان کے کام کو بہترین انداز میں ان کے شاگرد لطف الرحمٰن صاحب نے بڑھایا ہے۔
اس سلسلے میں ان کی بہترین کتاب " آسان عربی گرامر " ہے۔ ویسے تو یہ کتاب استاد کے بغیر بھی کافی کارآمد ہے۔ مگر کسی استاد کی رہ نمائی میں پڑھ لی جائے تو بہت ہی بہترین نتائج کی حامل ہے ۔۔
میری دعا ہے کہ اللہ تمام قران فہمی کے طلبگاروں کی مرادیں پوری کرے۔۔ اور ان کے لیے راستے آسان کرے ۔۔
آمیـــــــــــــن
|
عربی سیکھنے کا بنیادی مقصد قرآن فہمی ہے لیکن اس تاثر کے ازالے کے لیے " کہ عربی زبان صرف 1400سال قبل نازل شدہ مقدس کتاب ( قرآن پاک ) کے لیے کارآمد ہے اوردورحاضرکے زندہ زبانوں کی طرح یہ استعمال نہیں ہوتی" جدید/عامی/ محلی زبان کی تربیت بھی اس دھاگے کا ایک مقصد ہے ۔
آپ نے جن کتابوں کی نشاندہی فرمائی ہے،تسلیم ہے کہ وہ مفید ہوں گے لیکن دھاگے کے ذریعے سکھانے میں ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مبتدی کو جہاں مشکل پیش آئے وہ فورم پر آسانی سے پوچھ لے۔