واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > پشتو فورمز




پشتو زبان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-10, 01:13 PM   #1
پشتو زبان
سیپ سیپ آف لائن ہے 14-12-10, 01:13 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
پشتو

صوبہ سرحد میں اكثریت كی زبان پختو یا پشتو ہے۔ اس كے بولنے والوں كو پختون یا پشتون كہا جاتا ہے۔ اس زبان كی ابتدا تقریباً پانچ ہزار سال قبل افغانستان كے علاقے باخت یابخت میں ہوئی تھی۔ اس نسبت سے اس زبان كو بولنے والوں كو پشتون یا پختون یا نا م دیا گیا جو بعد میں پختو ی پشتو بن گیا ۔ پشتو ایك پرانی زبان ہے۔ دوسری زبانوںكی طرح یہ پشتو زبان كے ادب كا آغاز بھی شاعری ہی سے شروع ہو ا تھا۔ كونكہ اس كی پہلی كتاب آٹھویں صدی عیسوی كے دوسرے نصف میں لكھی گئی جس كا نام پٹہ خزانہ ہے۔ نظم كا پہلا شاعری امیر كروڑ كو سمجھاجاتاہے چودھویں صدی عیسوی كے آخر تك پشتو ادب بیرونی اثرات كو جذب كر چكا تھا۔ اس میں عربی اور فارسی كے الفاظ كی تراكیب شامل نظر آتی ہیں۔

انیسویں صدی عیسویں كے ابتدائی عشروں میں نظم كے ساتھ ساتھ قصیدہ اور مرثیہ بھی پشتو كی خاص اصناف مانی جانے لگیںَ غیاث الدین بلبن اور شیر شاہ سوری كے دور میں قصیدہ اور مدح كی اصناف پشتوادب كا حصہ بنیں۔

محققین كو تذكرہ الاولیا نام كی ایك قدیم تصنیف دسیتیاب ہوئی ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے كہ اس دور كے پشتو شعرائ نے حمد و نعت كی اصنا ف پر بھی طبع آزمائی كی تھی۔ یہ كتاب بارہ سو صفحات كی ہے۔ محمود غزنوی كے دور میں سیف اللہ نامی ایك شخص نے باقاعدہ طورپر پشتو كے حروف تہجی تیار كیے جو آج تك رائج ہیں۔ پشتو شاعری میں جو موضوعات نمایاں طورپر پائے جاتے ہیں ان میں حریت٬ غیرت٬ جنگ٬ وگیرہ خاص طورپر قابل ذكرہیں۔ تصوف كا تذكرہ بھی ملتاہے۔ ملامست اس اسلوب كے پیشوا مانے جاتے ہیں۔

خوشحال خاں خٹك پشتو كے عظیم شاعر ہیں۔ یہ صاحب قلم ہونے كے ساتھ ساتھ صاحب سف بھی تھے۔ اس كا اطہار انہوںنے ان الفاظ میں كیا ہے: خوشحال خان كے لیے وہ لمحات قابل دید ہیںجب تلوار اور زرہوں كی جھنكار ہوتی ہے۔ خوشحال خاں نے اپین شاعری میںمختلف شعبہ ہائے زندگی كے متعلق لكھا ہے۔ ا ن میں عشق حقیقی٬ عشق مجازی٬ تصوف٬ اخلاق٬ حریت اور بہادری كے موضوعات نمایاں ہیں۔

پشتو ادب كے دوسرے بڑے شاعررحمان باباہیں۔ یہ فقیر صفت شاعرہمیشہ عشق و تصوف كی كیفیات میں مگن رہتے ہیں۔ اور یہی ان كی شاعری كے موضوع تھے۔ ان كے نزدیك عشق ہی كائنات كی تخلیق كا باعث ہے۔ رحمان بابا كو پشتون معاشرے یں ایك اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

خوشحال خاں خٹك اور رحمان بابا كا انداز پشتو ادب میں سنگ میل كی حیثیت ركھتاہے۔ اور اس كی چھاپ بعد میں آنے والے شعرائ پر بھی پائی جاتی ہے۔

لوك گیت پشتو ادب كا بے نظیر سرمایہ ہیںَ اس كی كئی اشكال ہیں مگر چاربیتہ٬ ٹپہ٬ لیمكئی٬ وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ بعض شعرائ نے لوك گیتوں كی مختلف صورتوں كو اپنی شاعری كا موضوع بھی بنایا اہے ان شعرا میں نوردین اور ملا مقصود وغیرہ شامل ہیں۔

پشتو نثری ادب نے بیسویں صدی میں ترقی كرنا شروع كی۔ قیام پاكستان كے بعد جدید تعلیم كے زیر اثر نئے نظریات اور خیالات كے حامل اہل قلم نے پشتو لغات٬ گرائمر نویسی٬ سوانح نگاری٬ افسانہ نویسی٬ ناول اور ڈرامے لكھنے میں نمایاں كا م كیا ہے۔

پشتو زبان كے تین لہجے ہیںَ ایك لہمہ شمال مشرق كے علاقوں كا دوسرا جنوب مغرب كے علاقوں كا اور تیسرا زئی قبائل كا ہے۔ ان تینوں كے مابین بنیادی طورپر صرف تلفظ كا فرق پایاجاتاہے۔
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ

 
سیپ's Avatar
سیپ
Administrator


تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,070
شکریہ: 5,802
6,281 مراسلہ میں 15,259 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 410
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-12-10), ابوسعد (12-02-11), رضی (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 01:25 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,230
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ ثوبی

زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, نعت, معلوم, آج, اللہ, انداز, امیر, اعلیٰ, بے نظیر, تعلیم, خان, زندگی, سوری, سال, شاعری, شخص, عیسوی, علاقے, عربی, عشق, عظیم, صفت, صفحات, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- Haya 786 گپ شپ 7 25-02-11 10:42 AM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
ميں تو نفرت ہوں تو محبت کا سمندر ہے Wahid Mahmood شعر و شاعری 1 11-03-10 11:10 PM
آؤ پشتو سیکھیں = راشہ پشتو ذدہ کہ محمد کاشف حبیب پشتو فورمز 113 09-07-09 08:30 PM
تو نے کہا تو تیری تمنا ہی چھوڑ دی Shani شعر و شاعری 3 19-11-08 08:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger