ادھی لعنت دنیا تائیں، سادی دنیاداراں تائیں
جیں راہ صاحب خرچ نہ کیتی، لین غضب دیاں ماراں ھو
پیوواں کولوں پتر کہاوے، بھٹھ دنیا مکاراں ھو
ترک جنہاں دنیا تھیں کیتی، لیسن باغ بہاراں ھو
--------------------------------------------------
Put half curse on the world and full on worldly man
Those who do not spend in the way of God, will invite suffering
Shame upon the world which forces father to kill their sons
Those who have left thw world will forever enjoy the pleasure of spring
------------------------------------------------
آدھی لعنت دنیاپر اور پوری دنیا داروں پر
جس نے اللہ کی راہ پر(زندگی)خرچ نہ کی وہ مصیبت جھیلیں گے
اس دنیا پر پھٹکار جس نے باپ سے بیٹوں کا خون کروایا
جنہوں نے دنیا ترک کی وہ ہمشہ بہار کا مزہ چکھیں گے۔
--------------------------------------------------------------
اصل عبارت اور اس کا انگلش ترجمہ پروفیسر سعید احمد کی کتاب سے لیا گیا ہے جسکا نام ہے Great Sufi Wisdom اس کتاب کے بارے میں مزید معلومات آپ انکی ویب سے حاصل کر سکتے ہیں sufiwisdom اور اردو ترجمہ میں نے خود کیا ہے اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق۔ اگر کوئی غلطی ہو۔ ترجمہ اصل عبارت کی اصل روح کو تو اجاگر نہیں کر سکتا بہرحال پھر بھی اگر کہیں اصل عبارت اور ترجمے میں تضاد دیکھیں یا ترجمے کا اصل مقصد حاصل نہ ھو رہا ہو تو رہنمائی کریں۔