واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص)




اختیارات مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-11, 12:48 AM   #1
اختیارات مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم
الجیلانی الجیلانی آف لائن ہے 26-10-11, 12:48 AM

اختیارات مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے :

انما انا قاسم والله يعطی.

(بخاری شريف، ج : 1، ص : 16)

اللہ تعالیٰ مجھے دینے والا ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں۔

علماء کرام فرماتے ہیں یہ حدیث پاک مطلق تقسیم کرنے کے حوالے سے ہے۔ اس میں یہ نہیں فرمایا کہ جب تک میں حیات ظاہری کے ساتھ زندہ ہوں تو تقسیم کرنے والا ہوں بلکہ حیات برزخی یعنی روحانی طور پر تقسیم بھی میں کرتا ہوں۔ معلوم ہوا کہ والله يعطی اللہ تعالیٰ دیتا ہے کیا کیا دیتا ہے بیان نہیں کیا، چونکہ ہر چیز کا مالک اللہ تعالیٰ ہے وہ جو چیز بھی کسی کو دیتا ہے تو بدست مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عطا کرتا ہے۔

جب یہ معلوم ہوا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقسیم کرنے والے ہیں تو تقسیم کرنے والے کو مجازا عطا کرنے والا کہا جاتا ہے آپ اپنے معاشرے میں مشاہدہ کریں جب بھی کوئی چیز تقسیم کی جاتی ہے تو لوگ اس سے مانگتے ہیں کہ زیادہ دو یا مجھے بھی دو وغیرہ اگرچہ چیز کسی اور کے حکم پر دی جاتی ہے۔

چونکہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام تمام اکابرین امت کے نزدیک اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں جیسا کہ حدیث مبارک میں بیان کیا گیا ہے :

ان الله حرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبياء فنبی الله حی.

(سنن ابی داؤد، ج : 1، ص : 275)

بیشک اللہ تعالیٰ نے نبیوں کے اجسام کو زمین پر حرام کر دیا ہے پس اللہ کے نبی زندہ ہیں۔

دوسری حدیث پاک میں ہے :

حياتی خير لکم و مماتی خير لکم.

(سنن نسائی، ج : 1، ص : 189)

میری حیات بھی تمہارے لیے بہتر ہے اور میری وفات بھی تمہارے لیے بہتر ہے۔

اسی طرح فرمایا تمہارے اعمال مجھ پر پیش کیے جاتے ہیں اگر نیک اعمال ہوں تو میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اگر برے ہوں تو میں تمہارے لیے مغفرت طلب کرتا ہوں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دائرہ ماذونیت میں مختار کل ہیں۔ دائرہ ماذونیت سے مراد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اذن اور اختیار دیا گیا ہے۔

بعض کلمات کا اطلاق بعض مقامات میں مختلف معنی دیتا ہے۔ مثلاً لفظ کل جب اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال ہو گا تو حقیقی معنی میں ہو گا مگر جب یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی مقرب بندہ کے لیے استعمال ہوگا تو اضافی معنی میں ہوگا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مختار کل کا لفظ اسی معنی میں مراد لیا جاتا ہے۔ جب یہی لفظ کل مخلوق کے لیے ہو تو اس کے اطلاقات درجہ بدرجہ بدلتے رہتے ہیں۔ مثلاً ایک چیز کسی دوسری چیز کے مقابلے میں کل ہے تو وہی چیز کسی دوسرے کے مقابلے میں جزو بھی ہوسکتی ہے۔

انسانی علم جتنا بھی لامحدود اور وسیع ہوجائے وہ ماکان اور وما یکون کی حدود کے اندر ہی رہتا ہے، اس سے آگے اس کی حدیں ختم ہو جاتی ہے۔ یہی کل انسانی علم جب حضور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابلے میں رکھا جائے گا تو مخلوق کا سارا علم حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلے میں جزو ہو گا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا علم تمام مخلوق کے مقابلے میں کل ہو گا۔ مگر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کل علم معبود الٰہی کے مقابلے میں لایا جائے گا تو یہ جزو ہوگا۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے سارے اختیارات آپ علیہ السلام کے دائرہ ماذونیت میں ہیں، جس میں آپ مختار کل ہیں۔

علامہ ابن تیمیہ لکھتے ہیں :

وقد اقامه الله مقام نفسه فی امره ونهيه واخباره و بيانه.

(ابن تيميه، الصارم المسلول علی شاتم الرسول : 41)
اللہ رب العزت نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امر، نہی اور خبر دینے اور بیان کرنے میں اپنا نائب مقرر کیا ہے۔

الجیلانی
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 10
شکریہ: 13
8 مراسلہ میں 21 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 305
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے الجیلانی کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (26-10-11), مفتی (27-10-11), مہتاب (26-10-11), بہرام (08-04-12), رضی (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 07:35 PM   #2
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شیئرنگ کا شکریہ
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
الجیلانی (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 12:23 AM   #3
Senior Member
 
مفتی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 540
کمائي: 7,068
شکریہ: 489
308 مراسلہ میں 689 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھی معلومات پیش کرنے کا شکریہ
مفتی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مفتی کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (27-10-11), الجیلانی (28-10-11)
پرانا 27-10-11, 10:13 AM   #4
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,048
کمائي: 22,685
شکریہ: 873
1,315 مراسلہ میں 2,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی تشریف آوری کا شکریہ
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
الجیلانی (28-10-11)
جواب

Tags
ہیں،, ہے۔, ہے،, کوئی, کلمات, پاک, وسلم, لیا, لوگ, نائب, معلوم, مصطفی, اللہ, استعمال, بخاری, بدلتے, جزو, حکم, حیات, حدیث, حرام, خبر, شاتم, طور, طلب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈسکوری آخری مشن پر روانگی کے لیے تیار زارا عمومی سائنس 1 26-02-11 03:07 PM
یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم )تیرے چاہنے والوں کی خیر سیپ گپ شپ 4 10-02-11 02:18 PM
تباہ نہ ہونیوالی ہارڈ ڈسک تیار کر لی گئی محمدعمر کمپیوٹر کی باتیں 0 11-01-10 07:19 PM
پانچ سوگیگا بائٹ کی ہارڈ ڈسک تیار ariese عمومی سائنس 15 27-09-09 01:40 PM
پانچ سوگیگا بائٹ کی ڈسک تیار ابن آدم کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات 1 30-04-09 05:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger