|
جیون کیسے بِتائیں ؟ حدیث رسول ہاشمی(صلی اللہ علیہ وسلم) کی روشنی میں

26-08-11, 11:16 PM
(۱) عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا قالت کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یخصف نعلہ و یخیط ثوبہ ویعمل فی بیتہ کما یعمل احدکم فی بیتہ۔وقالت کان بشراً من البشر یغلی ثوبہ ویحلب شاتہ‘ ویخدم نفسہ‘
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتے خود مرمت کرتے تھے ۔ اپنے کپڑے خود سیتے تھے اور اپنے گھرمیں کام کرتے تھے جیسے تم لوگ اپنے گھروں میں کام کرتے ہو، آپ انسانوں میں ایک انسان تھے ۔ اپنے کپڑے خود دیکھتے تھے اپنی بکری خود دوہتے تھے اور اپنے روزمرہ کام خود ہی کیا کرتے تھے۔
(۲) وفی الجامع ،کان یجلس علی الارض ویأکل علی الارض و یعتقل الشاۃویجیب دعوۃ المملوک علیٰ خبزالشعیر
اور جامع میں ہے ۔۔۔ آپ زمین پربیٹھتے تھے ، آپ زمین پر ہی کھانا کھالیاکرتے تھے ۔ آپ بکری خود باندھتے تھے ، آپ غلاموں کی دعوت نانِ جویں پر بھی قبول کرتے تھے ۔
(۳) وروی ابن عساکر عن ابی ایوب رضی اللہ عنہ کان یرکب الحمار ویخصف النعل ویرقع القبیص ویلبس الصوف ویقول من رغب عن سنتی فلیس منّی۔
اور ابن عساکر سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، گدھے پرسوار ہوتے، آپ جوتا خودمرمت کرتے تھے۔ آپ قمیص کو پیوند خود لگاتے تھے ۔آپ موٹا جھوٹا پہنتے تھے اور آپ فرماتے تھے جس نے طریقہ سے منہ موڑاوہ مجھ سے نہیں ہے ۔
(۴) ویرکب الحمار وفی روایۃ عریا۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‘گدھے کی سواری کیا کرتے تھے اورایک روایت میں ہے کہ گدھے کی ننگی پیٹھ پر سوار تھے ۔
(۵) سیدنا انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ لقد رأیتہ یوم خیبر علیٰ حمار
میں نے آپ کو خیبر کی جنگ کے دن گدھے پر سوار دیکھا
[COLOR="rgb(255, 0, 255)"]ابن الملک کہتے ہیں[/COLOR] ان روایات میں اس بات کی بڑی واضح دلیل ہے کہ گدھے کی سواری سنت ہے اور اگر کوئی ناک منہ چڑھائے جس طرح ہندوستان کے بعض جہلاء اورمتکبرین کرتے ہیں ،فھو اخس من الحمار تو ایسا شخص خودگدھے سے زیادہ خسیس ہے۔ ( مرقاۃ المفاتیح ج ۱۱ص۹۴)
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
|
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|