واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص)




رسول اللہ ﷺ غیروں کی نظر میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-08-10, 10:32 AM   #1
رسول اللہ ﷺ غیروں کی نظر میں
ابن آدم ابن آدم آف لائن ہے 03-08-10, 10:32 AM

از فرید اللہ مروت

مقام مصطفی ﷺ وشانِ مصطفی ﷺ وہ مقام ہے جس کی وسعت ورفعت کا اندازہ لگانا محال وناممکن ہے ۔
بقول شاعر : خدا کا حُسنِ انتخاب ، انتخابِ لاجواب
ہمارے نبی ﷺ کی شان ومقام مانتی تو ساری کائنات ہے ، کیا نباتات ، کیا جمادات ، کیا بحروبر ، کیا شمس وقمر ، کیا چرند پرند، کیا حور وملائک ، کیا جن وبشر ، کیا بہار وخزاں ، کیا آسمان وزمین ، کیا دوست ودشمن ، کیا اپنے وپرائے ، غرض کائنات کی ہرہستی مقام مصطفی ﷺ اور پیغمبرِ اسلام کی تہذیب ، امانت داری ، دیانت ، اعلیٰ اخلاق اور مساوات کا اقرار کرتے ہیں مگر کائنات کی کوئی بھی ہستی یا کل کائنات بھی مل کر مکمل طور پر شان اور مقامِ مصطفی ﷺ بیان کرنے سے قاصر ہے ۔ مسلمان تو اسے مانتے ہی ہیں لیکن غیر مسلم بھی محبوبِ خدا ﷺ کی عظمت وشان کو بیان کرتے ہیں ۔ کفارِ مکہ سے لے کر آج چودہ سو سال گزر جانے کے بعد تک بے شمار غیر مسلموں نے زبانی ، تحریری ، شعری اور ہر انداز میں مقام مصطفی ﷺ کے مقام کو تسلیم کیا ہے ۔ ایک غیر مسلم نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ -
ہوجائے عشق اس میں چارہ تو نہیں
فقط مسلم کا محمد ﷺ پہ اجارہ تو نہیں
مشرق ومغرب کے بڑ ے بڑ ے محقق ، اصحابِ فراست ولیاقت اور مفکرین نے اپنی تحریروں میں سرورِ کائنات ﷺ کے متعلق جو اعتراف حقیقت کیا ، انہی کے الفاظ میں پیشِ خدمت ہے ۔
ایک ہندوپروفیسر اما کرشنا راؤ رسول معظم ﷺ کواس طرح خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے : رسول عربی ﷺ کے کل تک تو پہنچنا مشکل ہے البتہ یہ محمداجرنیل ہیں ، یہ محمد بادشاہ ہیں ، سپہ سالار ہیں ، تاجر ہیں ، داعی ہیں ، فلاسفر ہیں ، مدبر ہیں ، خطیب ہیں ، مصلح ہیں ، یتیموں کی پناہ گاہ ہیں ، عورتوں کے نجات دہندہ ہیں ، جج ہیں ، ولی ہیں ۔ یہ تمام اعلیٰ اور عظیم الشان کردار ایک ہی شخصیت کے ہیں ۔ ہر شعبہ زندگی کیلئے آپ ﷺ کی حیثیت مثالی ہے ۔
فرانس کے عظیم جرنیل نپولین بوناپارٹ نے رسول کریم ﷺ کی ذات کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے
محمد ﷺ دراصل اصل سالارِ اعظم تھے ۔ آپ نے اہلِ عرب کو درسِ اتحاد دیا۔ ان کے آپس کے تنازعات ومناقشات ختم کیے ۔ تھوڑ ی ہی مدت میں آپ کی امت نے نصف دنیا کو فتح کر لیا۔ ۱۵ سال کے قلیل عرصے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش سے توبہ کر لی ۔ مٹی کی بنی ہوئی دیویاں مٹی میں ملادی گئیں ، بت خانوں میں رکھی ہوئی مورتیوں کو توڑ دیا گیا۔ حیرت انگیز کارنامہ تھا رسول معظم ﷺ کی تعلیم کا کہ یہ سب کچھ صرف پندرہ ہی سال کے عرصے میں ہو گیا۔ جبکہ حضرت موسیٰ اور عیسیٰ علیہما السلام پندرہ سوسال میں اپنی امتوں کو صحیح راہ پر لانے میں کامیاب نہ ہوئے تھے ۔ حضرت محمد ﷺ عظیم انسان تھے ۔ جب آپ دنیا میں تشریف لائے اس وقت اہل عرب صدیوں سے خانہ جنگی میں مبتلا تھے ۔ دنیا کی اسٹیج پر دیگر قوموں نے جو عظمت وشہرت حاصل کی اس قوم نے بھی اس طرح ابتلاء ومصائب کے دور سے گزر کر عظمت حاصل کی اور اس نے اپنی روح اور نفس کو تمام آلائشوں سے پاک کر کے تقدس وپاکیزگی کا جوہر حاصل کیا۔
یورپ کا مشہور عالم ٹامس کارلائل رسول اللہ ﷺ کی صداقت کا ان الفاظ میں اظہار کرتا ہے ۔
صحرائے عرب کی یہ عظیم شخصیت جنہیں دنیا محمد ﷺ کے نام سے جانتی ہے پاکیزہ روح ، شفاف قلب وبلند نظری اور مقدس خیالات رکھتا تھا۔ جن کو خدا ہی نے حق وصداقت کی اشاعت کیلئے پیدا کیا۔ ہستی کا بھیدان پر کھل گیا تھا۔ آپ کا کلام خود اللہ کی آواز تھا۔
موہن چند کرم داس گاندھی رسول اللہ ﷺ کے بارے میں کہتے ہیں
اسلام نے تمام دنیا سے خراج تحسین وصول کیا جب مغرب پر تاریکی اور جہالت کی گھٹائیں چھائی ہوئی تھیں ۔ اس وقت مشرق سے ایک ستارہ نمودار ہوا۔ ایک روشن ستارہ جس کی روشنی سے ظلمت کدے منور ہوگئے ۔ اسلام دین باطل نہیں ہے ، ہندوؤں کو اس کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ بھی میری طرح اس کی تعظیم کرنا سیکھ جائیں میں یقین سے کہتا ہوں کہ اسلام نے بزورِ شمشیر سرفرازی اور سربلندی حاصل نہیں کی بلکہ اس کی بنیاد نبی کا خلوص ، خودی پر آپ کا غلبہ ، وعدوں کا پاس ، غلام ، دوست اور احباب سے یکساں محبت۔ آپ کی جرأت اور بے خوفی اللہ اور خود پر یقین جیسے اوصاف۔ لہٰذا یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔ اس کی فتوحات میں یہی اوصاف حمیدہ شامل ہیں اور یہی وہ اوصاف ہیں جن کی مدد سے مسلمان تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود پیش قدمی کرتے چلے گئے ۔
روسی فلاسفر کاؤنٹ ٹالسٹانی کہتا ہے
محمد ﷺ عظیم الشان مصلحین میں سے ہیں جنہوں نے اتحاد امت کی بہت بڑ ی خدمت کی ہے ۔ ان کے فخر کے لیے یہی کافی ہے کہ انہوں نے وحشی انسانوں کو نورحق کی جانب ہدایت کی اور ان کو اتحاد ، صلح پسندی اور پرہیز گاری کی زندگی بسر کرنے والا بنا دیا اور ان کے لیے ترقی وتہذیب کے راستے کھول دئیے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنا بڑ ا کام صرف ایک فرد واحد کی ذات سے ظہور پذیر ہوا۔
سرولیم میود اپنی کتاب لائف آف محمد میں لکھتا ہے
ہمیں بلا تکلف اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ تعلیم نبوی ﷺ نے ان تاریک توہمات کو ہمیشہ کے لئے جزیرہ نمائے عرب سے باہر نکال دیا جو صدیوں سے اس ملک پر چھأئے ہوئے تھے ، بت پرستی نابود ہوگئی ، توحید اور اللہ کی بے پناہ رحمت کا تصور محمد ﷺ کے متبعین کے دلوں میں گہرائیوں اور زندگی کے اعماق میں جاگزیں ہوگئی ، معاشرتی اصلاحات کی بھی کوئی کمی نہ رہی ۔ ایمان کے دائرہ میں برادرانہ محبت ، یتیموں کی پرورش ، غلاموں سے احسان ومروت جیسے جوہر نمودار ہوگئے امتناع شراب میں جو کامیابی اسلام نے حاصل کی اور کسی مذہب کو نصیب نہیں ہوئی۔
جوزف جے نوٹن رقم طراز ہیں
جناب محمد ﷺ کا مذہب مطلق العنان روس کیلئے بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا جمہوریت پسند متحدہ امریکا کے لئے وہ مناسب ومفید ہے اسلام ایک عالمگیر حکومت کی نشاندہی کرتا ہے اور اسلام کی کتاب قرآن کا موضوع زندگی ہے اور اس میں پوری انسانی زندگی کو سمیٹ دیا گیا ہے ۔
موتی لال نہرو کہتے ہیں
سچی توحید نے مسلمانوں کے اندر خوف وجرأت بے باکی اور شجاعت وبسالت پیدا کر دی اور عزم وارادوں میں پختگی اس درجہ پیدا کر دی کہ پہاڑ وں کو اپنی بلندی اور مضبوطی ہیچ نظر آنے لگی۔ سمندوں کا جوش ٹھنڈا ہو گیا ۔توحید کی ایسی تعلیم آپ نے مسلمانوں کو دی جس سے ہر قسم کی توہمات کے جڑ یں کھوکھلی ہوگئیں ۔ ہر قسم کا خوف دلوں سے نکل گیا اور یہ سب کس کے سبب تھا۔ اس شخصیت کے جس کو مسلمانوں نے نبی آخر الزماں کہا اور دوسروں نے اس کو بنی نوع انسان کا ایک عظیم رہنما جانا۔
مشہور فرانسیسی مؤرخ موسیوسیدیو نبی کریم ﷺ کو ان الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
محمد ﷺ یوں تو محض اُمی تھے ۔ مگر عقل ورائے میں یگانہ روزگار تھے ۔ ہمیشہ خندہ پیشانی سے پیش آتے اور اکثر خاموش رہتے ۔ طبیعت کے حلیم ، خلق کے نیک ، اکثر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ذکر کیا کرتے لغویات کبھی زبان سے نہ نکالتے ۔ مساکین کو دوست رکھتے کبھی فقیر کو فقر کے سبب سے حقیر نہ جانتے نہ کسی بادشاہ سے اس کی بادشاہی کے سبب سے خوف کھاتے تھے ۔
جارج برناڈ شاہ لکھتا ہے
میں نے رسول ا کرم ﷺ کے دین کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ یہ الزام بے بنیاد ہے کہ آپ عیسائیوں کے دشمن تھے میں نے اس حیرت انگیز شخصیت کی سوانح مبارک کا گہرا مطالعہ کیا ہے میری رائے میں آپ پورے بنی نوع انسان کے محافظ تھے ۔
ایس مار گولیوتھ رقم طراز ہے : رسول امین ﷺ کی دردمندی کا دائرہ انسان ہی تک محدود نہ تھا بلکہ انہوں نے جانوروں پر بھی ظلم وستم توڑ نے کو بہت بُرا کہا ہے ۔
مسٹر ایڈورڈ مونٹے کہتے ہیں : آپ نے سوسائٹی کے تزکیہ اور اعمال کی تطہیر کیلئے جو اسوۂ حسنہ پیش کیا ہے وہ آپ کو انسانیت کا محسن اوّل قرار دیتا ہے ۔
ڈاکٹر جی ویل نے رسول ا کرم ﷺ کی ان الفاظ میں تعریف کی ہے : بیشک رہبر اعظم محمد ﷺ نے گمرا ہوں کیلئے ایک بہترین راہ ہدایت قائم کی اور یقینا آپ کی زندگی نہایت پاک صاف تھی آپ کا لباس اور آپ کی غذا بہت سادہ تھی۔ آپ کے مزاج میں بالکل تمکنت نہ تھی یہاں تک کہ وہ اپنے متبعین کو تعظیم وتکریم کے رسمی آداب سے منع فرماتے تھے ۔ آپ نے اپنے غلام سے کبھی وہ خدمت نہ لی جس کو آپ خود کرسکتے تھے آپ بازار جا کر خود ضرورت کی چیزیں خریدتے ، اپنے کپڑ وں میں پیوند لگاتے ، خودبکریوں کا دودھ دوہتے اور ہر وقت ہر شخص سے ملنے کیلئے تیار رہتے تھے ۔ آپ بیماروں کی عیادت کرتے تھے اور ہرشخص سے مہربانی کا برتاؤ فرماتے تھے ۔ آپ کی خوش اخلاقی ، فیاضی اور رحم دلی محدود نہ تھی۔ غرض آپ قوم کی اصلاح کی فکر میں ہر وقت مشغول رہتے تھے آپ کے پاس بے شمار تحائف آتے تھے لیکن بوقت وفات آپ نے صرف چند معمولی چیزیں چھوڑ یں اور ان کو بھی مسلمانوں کا حق سمجھتے تھے ۔
لیفٹیننٹ کرنل سالیکس کہتے ہیں : نبی محترم محمد ﷺ کے حالات زندگی پر نظر ڈالنے کے بعد کوئی انصاف پسند شخص ان کی اولوالعزمی ، اخلاقی جرأت ، نہایت خلوصِ نیت، سادگی اور رحم وکرم کا اقرار کیے بغیر نہیں رہ سکتا پھر انہی صفات کے ساتھ استقلال وعزم وحق پسندی اور معاملہ فہمی کی قابلیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہ یقینی بات ہے کہ آپ نے اپنی سادگی، لطف وکرم اور اخلاق کو بلا خیال ومرتبہ قائم رکھا۔ اس کے علاوہ شروع سے آخر تک وہ اپنے آپ کو ایک بندۂ خدا اور پیغمبر خدا بتلاتے رہے حالانکہ وہ اس سے زیادہ کا دعویٰ کر کے اس میں کامیاب ہو سکتے تھے ۔
The Hundred ڈاکٹر مائیکل مارٹ نے اپنی کتاب
میں تاریخ کی ۱۰۰ ایسی شخصیتوں کا ذکر کیا جنہوں نے دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑ ے ۔ اس عیسائی نے ۱۰۰ ہستیوں میں سب سے پہلے نمبر پر نبی آخر الزماں کا مبارک تذکرہ کیا ۔ وہ لکھتا ہے : کہ میں نے ان سو آدمیوں کا تذکرہ کیا جنہوں نے تاریخ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ان میں سب سے پہلے محمد ﷺ کا تذکرہ کیا ہے ۔ اس سے بعض لوگ حیران ہوں گے لیکن اس کی میرے پاس ایک ٹھوس دلیل موجود ہے ۔ کائنات میں جتنی بھی ہستیاں آئیں اگر ان کے حالات پڑ ھتے ہیں تو وہ ہمیں اپنے بچپن سے لڑ کپن میں کسی نہ کسی استاد کے سامنے بیٹھے تعلیم پاتے نظر آتے ہیں ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ان تمام ہستیوں نے پہلے مروجہ تعلیم حاصل کی اور پھر اس کی بنیاد بنا کر انہوں نے زندگیوں میں کچھ اچھے کام کر دکھائے لیکن دنیا میں فقط ایک ہستی ایسی نظر آتی ہے کہ جس کی زندگی کی تفصیلات کو دیکھا جائے تو پوری زندگی کسی کے سامنے شاگرد بن کر بیٹھی نظر نہیں آتی۔ وہ ہستی محمدﷺ ہیں ۔ یہ وہ ہستی ہیں جنہوں نے دنیا سے علم نہیں پایا بلکہ دنیا کو ایسا علم دیا کہ جیسا علم نہ پہلے کسی نے دیا اور نہ بعد میں کوئی دے گا۔ لہذا اس بات پر میرے دل نے چاہا کہ جس شخصیت نے ایسی علمی خدمات سرانجام دی ہوں میں غیر مذہب کا آدمی ہونے کے باوجود ان کو تاریخ کی سب سے اعلیٰ شخصیات میں پہلا درجہ مانتا ہوں ۔
ریمنڈ لیروگ رسول ا کرم ﷺ کو اس طرح خراج عقیدت پیش کرتا ہے : نبی عربی ﷺ اس معاشرتی اور بین الاقوامی انقلاب کے بانی ہیں جس کا سراغ اس سے قبل تاریخ میں نہیں ملتا۔ انہوں نے ایک ایسی حکومت کی بنیاد رکھی جسے تمام کرۂ ارض پرپھیلنا تھا اور جس میں سوائے عدل اور احسان کے اور کسی قانون کو نہیں ہونا تھا۔ ان کی تعلیم تمام انسانوں کی مساوات ، باہمی تعاون اور عالمگیر اخوت تھی۔
قارئین کرام! جب کافر اپنی زبان سے یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں تو معلوم ہوا کہ نبی کریم ﷺ نے یقینا انسانیت کے اوپر بڑ ا احسان فرمایا ہے اور نبی ا کرم ﷺ کی ذات کو ایک ایسی فضیلت حاصل ہے جو کسی دوسری ہستی کو حاصل نہیں ہے ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم محبوب خدا کی تعلیمات پر دل وجان سے عمل کریں تاکہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکیں ۔

رسول اللہ ﷺ غیروں کی نظر میں
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز

Last edited by ابن آدم; 13-11-11 at 09:47 PM..

 
ابن آدم's Avatar
ابن آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
saimali (17-08-10), فاروق سرورخان (04-08-10), میاں شاہد (03-08-10), محمد عاصم (03-08-10)
پرانا 03-08-10, 12:14 PM   #2
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,204
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ تحریر پیش کی
اللہ پاک ہم سب کو نبی پاک کے اقوال و افعال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے


آپ کا بے حد شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (03-08-10)
پرانا 03-08-10, 12:23 PM   #3
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,100
کمائي: 22,963
شکریہ: 3,391
830 مراسلہ میں 2,404 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (03-08-10)
پرانا 03-08-10, 01:35 PM   #4
Member
اجنبی
 
saqib's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 56
کمائي: 30
شکریہ: 2
31 مراسلہ میں 63 بارشکریہ ادا کیا گیا
saqib کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مغربی مصنف مائیکل ہارٹ نے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب The Hundred میں دنیا کے ان سو عظیم ترین آدمیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے دنیا کی تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔ اس نے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سب سے پہلے شمار پر رکھا ہے۔ مصنف ایک عیسائی ہوکر بھی اپنے دلائل سے یہ ثابت کرتاہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورے نسل انسانی میں سیّدالبشرکہنے کے لائق ہیں۔ تھامس کارلائیل نے 1840ء کے مشہور دروس (لیکچرز) میں کہا کہ ”میں محمد سے محبت کرتاہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ان کی طبیعت میں نام ونمود اور ریا کا شائبہ تک نہ تھا ۔ ہم انہی صفات کے بدلے میں آپ کی خدمت میں ہدیہً اخلاص پیش کرتے ہیں “۔ فرانس کا شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کہتاہے ” محمد دراصل سروراعظم تھے ۔15سال کے قلیل عرصے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے جھوٹے دیوتاﺅں کی پرستش سے توبہ کرڈالی۔ مٹی کی بنی دیویاں مٹی میں ملا دی گئیں ۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ تھا آنحضرت کی تعلیم کا “۔ جارج برناڈشا لکھتا ہے ” موجودہ انسانی مصائب سے نجات ملنے کی واحد صورت یہی ہے کہ محمد اس دنیا کے رہنما بنیں “۔ گاندھی لکھتا ہے کہ ” بانی اسلام نے اعلیٰ اخلاق کی تعلیم دی جس نے انسان کو سچائی کا راستہ دکھایا اور برابری کی تعلیم دی ۔ میں اسلام کا جتنا مطالعہ کرتاہوں اتنا مجھے یقین راسخ ہوجاتاہے کہ یہ مذہب تلوار سے نہیں پھیلا “۔ جرمنی کا مشہور ادیب شاعر اور ڈرامہ نگار ”گوئٹے “ حضور کا مداح اور عاشق تھا ۔اپنی تخلیق ”دیوانِ مغربی“میں گوئٹے نے حضور اقدس کی بارگاہ میں جگہ جگہ عشق محمد کا اظہار کیا ہے اور ان کے قدموں میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ہیں ۔ فرانس کے محقق ڈی لمرٹائن نے اپنی کتاب ”تاریخِ ترکی“ میں انسانی عظمت کے لئے جو معیار قائم کیا اس ضمن میں فاضل تاریخ دان لکھتاہے ” اگر انسانی عظمت کو ناپنے کے لئے تین شرائط اہم ہیں جن میں (۱) ۔ مقصد کی بلندی ، (۲) ۔ وسائل کی کمی، (۳)۔حیرت انگیر نتائج ۔ تو اس معیار پر جدید تاریخ کی کو ن سی شخصیت محمد سے ہمسری کا دعویٰ کرسکتی ہے “۔ فرانسیسی مصنف دی لمرتین لکھتاہے ” فلسفی ، مبلغ ، پیغمبر ، قانون سا ز ، سپاہ سالار، ذہنو ں کا فاتح ، دانائی کے عقائد برپا کرنے والا ، بت پرستی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے والا ۔ بیسیوں ریاستوں کو ایک روحانی سلطنت میں متحد کرنے والا....وہ محمد ہیں ....جہاں تک انسانی عظمت کے معیار کا تعلق ہے ہم پوچھ سکتے ہیں کہ ان معیاروں پر پورا اُترنے والا محمد سے بھی کوئی برتر ہوسکتا ہے “۔؟ ڈاکٹر شیلے پیغمبر آخرالزماں کی ابدیت اور لاثانیت کا اقرار کرتے ہوئے لکھتے ہیں ” محمد گزشتہ اور موجودہ لوگوں میں سب سے اکمل اور افضل تھے اور آئندہ ان کا مثال پیدا ہونا محال اور قطعاً غیر ممکن ہے“۔ (بحوالہ وکی پیڈیا)


حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے شجرہ نسب کی ایک خوبصورت تصویر اس لنک میں ملاحظہ کیجئے:
پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز

Last edited by saqib; 03-08-10 at 01:45 PM.
saqib آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے saqib کا شکریہ ادا کیا
saimali (17-08-10), فاروق سرورخان (04-08-10), محمد عاصم (03-08-10), ابن آدم (03-08-10)
پرانا 03-08-10, 04:55 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,682
کمائي: 52,639
شکریہ: 5,151
1,536 مراسلہ میں 5,934 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دونوں بھائیوں کو اللہ اس بہترین کاوش پر بہترین اجر عطا فرمائے اور ہم سب کو صرف نبی علیہ السلام کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
saimali (17-08-10), ابن آدم (03-08-10)
جواب

Tags
php, پاک, قرآن, نظر, مکہ, مکمل, معلوم, آج, ایمان, اللہ, الزام, انسان, اسلام, استاد, اعلیٰ, بہترین, بچپن, توحید, تعلیم, خدا, دوست, عیسیٰ, عقل, عشق, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنے سسٹم میں بغیرسوفٹ ویئراُردولکھیں زارا کمپیوٹر کی باتیں 2 26-01-11 05:18 PM
سوفٹ ویئرکے بغیرسسٹم پارٹیشن لاک کریں زارا آئیں کمپیوٹر سیکھیں 6 25-01-11 12:16 AM
بلوچستان میں سونے کی کان کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کودینے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج جاویداسد خبریں 0 06-11-10 09:39 PM
سوفٹ وہئر کے بغیر فولڈر لاک کریں زارا کمپیوٹر کی باتیں 2 01-11-10 02:00 PM
سوچ فکر غیرت حنا عمومی بحث 6 20-10-08 12:11 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger