واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم حدیث > پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص)




نبوی آنسو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-07-09, 12:53 AM   #1
نبوی آنسو
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 30-07-09, 12:53 AM

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مسکراہٹوں کے بارے میں ایک مضمون “نبوی مسکراہٹیں” پیش کیا جا چکا ہے۔ اب ہم چند ایسی احادیث کا مطالعہ کرتے ہیں جن سےمعلوم ہو گا کہ وہ کون سے مواقع تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی آنکھ مبارک سے آنسو نکل پڑے۔ یہ صرف علمی مطالعہ نہیں بلکہ اس کا مقصد غمی اور دکھ کے موقع پر اسوہ حسنہ کو سمجھنا بھی ہے۔

قرآن سن کر رونا:

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ يَحْيَى بَعْضُ الْحَدِيثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ
قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَيَّ قُلْتُ آقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّى بَلَغْتُ
{ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا }
قَالَ أَمْسِكْ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ
(صحیح البخاری کتاب تفسیر القرآن باب فکیف اذا جئنا من کل امۃ بشھید۔ ۔ ۔)
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا “مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ”۔ میں نے کہا “میں آپ کو قرآن سناؤں حالانکہ آپ پر تو قرآن نازل کیا گیا ہے”۔ فرمایا “مجھے اپنے سوا کسی دوسرے سے سننا پسند ہے”۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے سورۃ النساء پڑھنی شروع کی یہاں تک کہ میں اس آیت پر پہنچا “پس اس وقت کیا منظر ہو گا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور آپ کو ان سب پر گواہ بنا کر لے آئیں گے “
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا” بس، رک جاؤ”۔
میں نے دیکھا تو ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے”


صحابی کی وفات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے آنسو:

عن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله قبل عثمان بن مظعون وهو ميت وهو يبكي أو قال عيناه تهرقان
(الشمائل المحمدیۃ للترمذی کتاب ما جاء فی بکاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم باب قبل عثمان بن مظعون و ھو میت)

(مختصر الشمائل المحمدیۃ للالبانی ص 171)

"عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو ان کی وفات کے بعد بوسہ دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم رو رہے تھے۔”

بیٹی کا جنازہ:
[font=]عن أنس بن مالك قال شهدنا ابنة لرسول الله ورسول الله جالس على القبر فرأيت عيينة تدمعان فقال أفيكم لم يقارف الليلة قال أبو طلحة أنا قال انزل فنزل في قبرها (الشمائل المحمدیۃ للترمذی کتاب ما جاء فی بکاء رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم باب افیکم رجل لم یقارف اللیلۃ)[/font]
(مختصر الشمائل المحمدیۃ للالبانی ص 171)

"انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی بیٹی (کے جنازے میں) حاضر تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم قبر کے پر تشریف فرما تھے میں نے دیکھا کہ ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی آنکھیں (غم سے) بہہ رہی تھیں۔

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 328
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (31-07-09), فیصل ناصر (30-07-09)
پرانا 30-07-09, 08:41 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 31-07-09, 03:56 PM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,996
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بھائی عبداللہ حیدر
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
arabic, color, green, پسند, قرآن, موقع, اللہ, بھائی, صحیح, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بپاشا باسو واکاواکا پر پرفارم کرنے کی خواہشمند جاویداسد فلمی دنیا 0 11-07-10 05:48 PM
میں اپنی ویب سائٹ پر ڈی وی ڈی ویڈیو کیسے چلاؤں سونیا ثانی Ask Experts ماہرین کی رائے 1 17-04-09 10:47 PM
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:41 AM
بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 12:11 PM
لاہور:ڈی سی ایچ ڈی کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر اور جیو کے کیمپ میں دیئے جلائے خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger