واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > ڈرامہ




ڈرامہ نویس وجے تندولکر کا انتقال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-05-08, 03:08 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ڈرامہ نویس وجے تندولکر کا انتقال

ڈرامہ نویس وجے تندولکر کا انتقال

ڈرامہ نویس، سکرین پلے رائٹر اور صحافی وجے تندولکر پیر کی صبح پونے کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر اسّی سال تھی۔
وہ پانچ ہفتوں سے پونے کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ دو روز سے کوما کی حالت میں تھے۔

ہمہ جہت شخصیت کے مالک وجے تندولکر بنیادی طور پر مراٹھی زبان کے مصنف تھے۔ ان کے لکھے گئے کئی ڈرامے بہت مقبول ہوئے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات کے صلے میں حکومت نے انہیں پدم بھوشن کے اعزاز سے نوازا تھا جبکہ ریاستی حکومت کی طرف سے بھی انہیں کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

تندولکر نے مراٹھی ڈراموں کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا تھا۔ان سے قبل مراٹھی ڈرامے محض روایتی ہوا کرتے تھے لیکن سماج میں پھیلی برائیوں کو دنیا کے سامنے لانے کی ہمت انہوں نے اپنے ڈراموں کے ذریعہ کی۔ ان کے ڈرامے گھاشی رام کوتوال، سکھا رام بنِدر اور شانتتا راکھا کورٹ چالو آہے ( خاموش رہو عدالت شروع ہے) نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

سماج کی برائیوں کو جب انہوں نے بے نقاب کیا تو ان کی مخالفت بھی ہوئی لیکن بیباک تندولکر نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔
تندولکر نے فلموں کے سکرپٹ بھی لکھے۔ فلم اردھ ستیہ، آکروش، نشانت، کے علاوہ انہوں نے فلم منتھن لکھی اور اس کے سکرپٹ کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مشہور فلمساز شیام بینیگل نے تندولکر کی موت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’ آج ملک نے ہی نہیں دنیا نے ایک بیباک رائٹر، ہمہ جہت شخصیت کے مالک اور ایک نیک انسان کو کھو دیا ہے۔‘

بینیگل کے مطابق وہ تندولکر سے بہت متاثر تھے۔’اگر تندولکر میری فلم کا سکرپٹ نہیں بھی لکھتے تھے تب بھی میں ان سے مشورہ کرتا تھا، میں نے بہت سے رائٹرز دیکھے جن کی کوئی ایک دو تحریریں مشہور ہوتی ہیں لیکن تندولکر ایسے فنکار تھے جن کی ہر تحریر کامیاب رہی‘۔

بینیگل کے مطابق وہ شعلہ بیان تھے۔’ اپنے ڈراموں اپنی تحریروں کے ذریعہ انہوں نے سماج کو بدلنے کی کوشش کی تھی وہ ایک لبرل انسان اور صحیح معنوں میں سیکولرسٹ تھے۔‘

تندولکر نے پانچ دہائیوں تک اپنے قلم کا جادو چلایا۔ ڈرامہ، تھیٹر، فلمیں، سکرین پلے کے ساتھ ساتھ وہ ایک قابل صحافی تھے۔ مہاراشٹر کی سیاست پر ان کی گہری نظر تھی۔ مہاراشٹر کے ایک مراٹھی اخبار میں ان کا کالم شائع ہوتا تھا جس میں وہ اسی بیباکی کے ساتھ لکھتے۔

تندولکر کی بیٹی پریہ تندولکر ایک اچھی اداکارہ اور سماجی رضاکار تھیں۔ پریہ کے شوہر اور تندولکر کے داماد اور فلمساز کرن رازداں تیندولکر کو اپنا گرو مانتے ہیں۔’ میرا پورا سنیما انہیں کی دین ہے۔ میں نے انہیں سے بیباکی سیکھی ہے اسی لیے میں ان موضوعات پر فلمیں بنانے کی ہمت کرتا ہوں جس کے بارے میں فلمساز سوچنے سے بھی کتراتے ہیں۔ان کی موت میری زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے۔‘
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-05-08, 05:43 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,795
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ڈرامہ نویس وجے تندولکر کا انتقال

اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کرن, موت, آج, انسان, زندگی, سیاست, سال, علاج, عدالت, صبح, صحیح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اویس رضا قادری فیصل ناصر عمومی بحث 109 27-09-10 10:09 AM
خوش خبری (ٹپال دانے دار)(علی اویس عطاری بھائی) خرم شہزاد خرم خبریں 18 19-12-08 03:10 PM
وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنے خواب کی تعبیر پالیں گے،اویس غنی عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:20 AM
اویس آفاقی کی والدہ کا انتقال خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger