| کائنات کے راز کائنات کے راز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,085
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک ایسے وقت میں جبکہ امریکہ خلاء میں اپنے انسانی مشن میں کمی کررہا ہے، کینیڈا کے دو طلبہ نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ خلاء کے کنارے تک اڑنے کے لیے ہمیشہ کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ان طلبہ کے نام میتھو ہو اور اسد محمد ہیں جو سکول میں پڑھتے ہیں۔ ان دونوں نے انسان نما ایک چھوٹے کھلونے اور کیمرے کو بادلوں سے اوپر پہنچانے کے لیے ایک ایسی شے کا استعمال کیا جو بچوں میں بہت مقبول ہے۔ ان بچوں نے ایک گتے کے ڈبے پر کیمرہ اور کینیڈا کا جھنڈا تھامے ہوئے ایک انسان نما چھوٹے کھلونے کو نصب کیا اور پھر اس ڈبے کو ایک بڑے غبارے سے منسلک کرکے اسے ہوا میں چھوڑ دیا۔ اس غبارے نے فضاء میں اندازاً چوبیس کلومیٹر تک سفر کیا اور اسکے بعد غبارہ پھٹ گیا لیکن ان بچوں نے چونکہ گتے کے ڈبے پر ہی ایک چھوٹا پیرا شوٹ نصب کردیا تھا اس لیے کیمرے کی فلم اور کھلونا حفاظت سے زمین پر اتر آیا۔ اگرچہ اسکا نزول اس جگہ سے سو کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر زمین پر ہوا جہاں سے اسے فضاء میں چھوڑا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بچوں نے جی پی ایس آلے کی مدد سے گتے پر نصب کھلونے اور کیمرے کو ڈھونڈ بھی نکالا۔ اب اس حیرت انگیز تجربے میں کیمرے نے کرہ ارض کے ماحول کی جو فلم بنائی ہے وہ انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہورہی ہے۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے! |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,545
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خوش قسمت ہیں وہ بچے جو اس طرح کےپنگے لے لیتے ہیں۔۔ ۔ ۔ اور ایسے پنگے لینے کے لیے ان کے پاس پیسے اور تھپکی بھی ہوتی ہے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
کیا یہ خبر کچھ اسی طرز کی نہیں؟
یہ کوئی انوکھا کام نہیں ہے جو کافی پہلے بھی ہو چکا ہے۔ آئی فون سے خلا تک کا سفر | Yasir Imran Mirza
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا | نبیل خان (30-01-12) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
اگرآپ کے پاس 10 ہزار روپے ہیں، اڑانے کے لئے تو آپ بھی یہ کام کرسکتے ہیں، ورنہ سوچنے پر تو پابندی نہیں۔ ۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,723
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,067 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پیسوں سے زیادہ اہم بات تھپکی۔ ماسٹر کا ڈنڈا نہیں ۔ ہمارے بچوں کی شخصت کو اس ڈنڈے نے بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
![]() |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ولی کی اجازت کے بغیر نکاح غیر موثر نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ | گلاب خان | خبریں | 16 | 24-04-12 10:41 AM |
| گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر | خرم شہزاد خرم | دیوان غالب | 0 | 14-12-07 01:51 PM |
| نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی | عبدالقدوس | کرکٹ | 0 | 29-10-07 11:48 AM |