| کائنات کے راز کائنات کے راز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,240
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سائنسدانوں کے مطابق شمالی امریکہ میں پائی جانے والی مونارچ نامی تتلیاں ہجرت کرتے وقت منزل کے تعین کے لیے جس چوبیس گھنٹے کے کلاک کی مدد لیتی ہیں وہ ان کے دماغ کی بجائے اینٹینا (سینگ جس سے کیڑے ٹٹولتے ہیں) میں ہوتا ہے۔
جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں اس دریافت کو حیرن کن قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے سائنسدانوں کا خیال تھا کہ تتلیاں نقل مکانی کے دوران منزل کا اندازہ اپنے دماغ میں موجود چوبیس گھنٹے کے کلاک (دن اور رات کا اندازہ رکھنے والا نظام) سے کرتی ہیں۔ آسمان پر جیسے جیسے سورج اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے تو اس تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے تتلیاں اپنی منزل کا تعین کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ ہر سال تقریباً دس کروڑ مونارچ تتلیاں موسم خزاں میں شمالی امریکہ سے جنوب کی جانب چار ہزار کلومیٹر کا سفر کرتی ہیں۔ پچاس سال پہلے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق تتلیوں کے اینٹینے اگر ہٹا دیے جائیں تو وہ صحیح سمت میں سفر نہیں کر سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر برطانیہ کے مطابق امریکہ کے سائنسدانوں نے حالیہ تحقیق کے دوران تتلیوں کے ایک گروپ کے اینٹینے ہٹائے تودوسری تتلیوں کے برعکس انہوں نے مختلف سمتوں میں اپنا سفر شروع کر دیا۔ تحقیق میں شامل ڈاکٹر سٹیون ریپرٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ تتلیوں کے اینٹینوں میں روشنی محسوس کرنے کی صلاحیت اور چوبیس گھنٹے کا کلاک موجود ہوتا ہے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک گروپ کے اینٹینے پر کالا رنگ جبکہ دوسرے پرشفاف رنگ کیا گیا اور دنوں گروپس کی حرکت پر نظر رکھی گئی۔ جس گروپ کے اینٹینے پر کالا رنگ گیا تھا انہوں نے غلط سمت کی جانب سفر شروع کر دیا اور جن کے اینٹینے پر شفاف رنگ تھا ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق تتلیوں کے اینٹینے پر کالا رنگ کرنے کی وجہ سے وہ دن اور رات کا اندازہ لگانے سے قاصر رہیں جس کی وجہ سے ان کے اندر موجود گھڑی اپنا اندازہ درست نہیں رکھ پائی۔ تحقیق میں یہ رائے بھی دی گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دوسرے حشرات جن میں چونٹیاں اور شہد کی مکھیاں شامل ہیں وہ بھی اپنے اینٹینے کو اسی طرح استعمال کرتی ہوں۔ بشکریہ بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا مت سوچو ! |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (27-12-10), کنعان (28-12-10), یاسر عمران مرزا (27-12-10), عبداللہ آدم (27-12-10), عروج (03-01-11) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
شیئرنگ کاشکریہ |
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
![]() بی بی سی کی اردو سروس والوں میں سے جس کسی نےMonarch butterflies کے اورجینل انگلش آرٹیکل کا ترجمہ کیا ہے اسکی انگریزی کمزور ہے! ![]() Monarch butterfly
__________________
![]() |
|
|
|
|
| ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا | عدنان دانی (03-01-11) |
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
بھائی پاکستان والوں کی غلطیاں نہ نکالا کریں شائد آپ سے کوئی غلط خبر سرچ ہو گئی ہو گی۔ یہ خبر مونارچ تتلی پر ھے مانک تتلی پر نہیں۔ بی۔بی۔سی لندن والوں کی جیسی انگلش ھے ویسی ہی پاکستان والوں کی انگلش ھے یقین نہ ہو تو بی۔بی۔سی والوں کا انگلش حوالہ بھی پیش خدمت ھے یہاں پر کلک کر کے انگلش خبر بھی دیکھی جا سکتی ھے Butterfly 'GPS' found in antennae 25September 2009 North America's Monarch butterflies use a 24-hour "clock" in their antennae to help navigate the 4,000km to overwinter in Mexico, say scientists اور جو بھائی نے اوپر اردو خبر لگائی ھے اس کا اردو حوالہ جس میں انگلش ترجمہ کی آپ نے غلطی نکالی وہ بھی پیش خدمت ھے۔ یہاں پر کلک کر کے بی۔بی۔سی اردو خبر دیکھی جا سکتی ھے تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام 27 ستمبر 2009 سائنسدانوں کے مطابق شمالی امریکہ میں پائی جانے والی مونارچ نامی تتلیاں ہجرت کرتے وقت منزل کے تعین کے لیے جس چوبیس گھنٹے کے کلاک کی مدد لیتی ہیں وہ ان کے دماغ کی بجائے اینٹینا (سینگ جس سے کیڑے ٹٹولتے ہیں) میں ہوتا ہے۔ والسلام
__________________
Last edited by کنعان; 28-12-10 at 05:16 AM. وجہ: یہ خبر |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | احمد بلال (28-12-10), عدنان دانی (03-01-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,992
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جہاں تک مجھے علم ہے دنیا میں تتلی کی کوئی ایسیspecies نہیں جسکا نام مونارچ ہے اگر آپ جانتے ہیں تو بتا دیں۔ آرٹیکل کے فوٹو میں جو تتلی دکھائی گئی ہے وہ مانک (Monarch ) تتلی ہے۔ ایسی غلطی درست کرنا میرے خیال میں ضروری ہے۔ میں پاک نیٹ پر روز بروزانگلش کی غلطیاں دیکھتا ہوں لیکن صرف وہاں ہی پوائنٹ آوٹ کرتا ہوں جہاں مناسب اور ضروری ہو۔
میں نے اپنا جواب پوسٹ کرنے سے پہلے بی بی سی کا اوریجنل انگلش آرٹیکل اور اس کا اردو ترجمہ دیکھے تھے ۔ میں نے کوئی غلط خبر سرچ نہیں کی ہے، مجھےاچھی طرح معلوم ہے کے میں کیا کہہ رہا ہوں۔ Last edited by ناصحی; 29-12-10 at 12:42 AM. وجہ: Minor alterations to post |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,511
کمائي: 118,726
شکریہ: 13,535
4,914 مراسلہ میں 16,711 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
السلام علیکم! میں نے جو مراسلہ پیش کیا ھے وہ آپکی اس پوری عبارت کے مطابق تھا مگر آپ اس کے مطابق اپنی بات آگے نہیں بڑھا پائے، ورنہ میں اور بھی بہت کچھ پیش کرتا۔ خیر کسی اور کا رستہ دیکھتے ہیں شائد اس کے ساتھ میں بات آگے بڑھا سکوں۔ والسلام |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | احمد بلال (28-12-10), عدنان دانی (03-01-11) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بے شک اللہ ھرچیز پر قادرھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا | کنعان (03-01-11), عدنان دانی (03-01-11) |
![]() |
| Tags |
| color, green, ہوتا, کلومیٹر, گئی, پہلے, وقت, نظر, مکھیاں, مطابق, امریکہ, اردو, استعمال, ثابت, جانے, جائیں, دریافت, رات, سفر, سورج, سال, شروع, غلط, صلاحیت, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تتلیوں کی خواہش | سیپ | شاعری اور مصوری | 0 | 11-02-11 10:37 PM |
| تتلیوں کے اینٹینے میں جی پی ایس نظام | Real_Light | عمومی سائنس | 1 | 13-10-09 07:27 PM |
| تتلیوں کی بے چینی آ بسی ہے پاؤں میں | The Great | شعر و شاعری | 3 | 21-01-09 04:14 PM |
| کبھی تم کتابوں میں کُچلی ہوئی کوئی تتلی جو دیکھو | محمدعدنان | شعر و شاعری | 7 | 24-08-08 12:46 AM |
| تتلیوں کو خواہش! | وجدان | شعر و شاعری | 2 | 23-02-08 02:36 PM |