| کائنات کے راز کائنات کے راز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلامُ علیکم
یورپی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ تشکیل کائنات کے راز سے پردہ اٹھانے کے مزید ایک قدم قریب ہوگئے ہیں اور انہیں کائنات کی تشکیل کے عظیم معمے کا ایک اہم ٹکڑا مل گیا ہے۔ بورپی نیوکلیائی تحقیقی ادارے سرن کے ترجمان جیمز گیلیز کے مطابق یہ دریافت حیرت انگیز ہے سائنسدانوں کے تشکیل کائنات کے معمے کی اہم کڑی تلاش کر لینے کے اس دعوے کی بنیاد دراصل اٹلی میں قائم گران ساسو لیبارٹری میں کئے جانے والے مشاہدات ہیں۔ یورپی نیوکلیائی تحقیقی ادارے سرن CERN کے محققین کے مطابق یہ دریافت دراصل کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لئے سرن میں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے پارٹیکل کولائیڈر LHC یعنی لارج ہاڈران کولائیڈر کی ایک عظیم کامیابی ہے۔ گران ساسو ریسرچ سینٹر کے ماہرین طبیعات تین برس سے زمین تک پہنچنے والے اربوں میویون یعنی بنیادی نیوٹرینو ذرات کا مشاہدہ کر رہے تھے۔ انہی مشاہدات کے دوران انہیں ایک نیوٹرینو ملا جو میویون سے ٹاؤ یعنی غیر مستحکم نیوٹرینو میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ان سائنسی نظریاتی اصلاحات کے پیچھے دراصل وہ نظریہ تھا کہ جس کے مطابق کائنات کے بنیادی عنصر کی تشکیل میں اہم نیوٹرینو کی تین مختلف اقسام گرگٹ کی طرح اپنی ہیئت تبدیل کر سکتی ہیں۔ تاہم اس نظریے کو ثابت کرنے کے لئے کوششیں طویل عرصے سے جاری تھیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ دریافت انتہائی اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے گزشتہ 80 برس سےجواب طلب اس حقیقت کا جواب ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے کہ سورج سے زمین تک پہنچنے والے نیوٹرینوز کی تعداد اس اندازے سے بہت کم کیوں ہوتی ہے، جو طبیعاتی قوانین کے مطابق ہونی چاہیے۔ نیوٹرینو کی ہیئت تبدیل ہونے کا مفروضہ دراصل 1960ء کی دہائی میں دو روسی سائنسدانوں کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ اب اس مفروضے کے ثابت ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ دیگر طرح کے نیوٹرینو بھی موجود ہوسکتے ہیں مگر ان کا ابھی تک کھوج نہیں لگایا جاسکا۔ سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اس دریافت سے فرضی سیاہ مادے یعنی ڈارک مَیٹر کے وجود کے بارے میں بھی تفصیلات ملیں گی، جس پر سائنسی مفروضوں کے مطابق کائنات کا ایک چوتھائی حصہ مشتمل ہے۔ یورپی نیوکلیائی تحقیقی ادارے سرن کے ترجمان جیمز گیلیز کے مطابق یہ دریافت حیرت انگیز ہے کیونکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ طبیعات کے بنیادی یا معیاری اصولوں سے ہٹ کر بھی چیزیں رونما ہو سکتی ہیں۔ ڈارک مَیٹر کے وجود کو ثابت کرنا دراصل سرن میں تیار کئے گئے لارج ہاڈران کولائیڈر کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ گران ساسو لیبارٹری کی ڈائریکٹر لوسیا ووٹانو کے مطابق اس دریافت کے ساتھ ان کے ادارے کا پہلا مقصد حاصل ہوگیا ہے۔ اس ادارے کے محققین کو امید ہے ٹاؤ نیوٹرینو کی دریافت کے بعد مزید ایسے نیوٹرینو کا کھوج ملے گا جو اپنی ہیئت تبدیل کر سکتے ہوں۔ نیوٹرینو کے طرز عمل پر تحقیقی کام پہلے ہی نوبل انعام حاصل کر چکا ہے جو کہ امریکی سائنسدان رے ڈیوس کے حصے میں آیا، جنہوں نے پہلی مرتبہ 1960ء میں یہ پتا چلایا کہ سائنسی مفروضوں کے برعکس سورج سے زمین تک پہنچنے والے نیوٹرینوز کی تعداد بہت محدود ہوتی ہے۔ رے ڈیوس کوسال 2002ء میں 87 برس کی عمر میں ان کے ساتھی محقق ریکارڈو گیاکونی اور جاپانی ماہر طبیعات ماساٹوشی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ رے ڈیوس کا 2006ء میں انتقال ہوا۔ والسلام زارا |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | asakpke (15-03-11), نبیل خان (17-11-11), حسن قادری (17-11-11), حسنین ایوب (17-11-11), صبیحہ (17-11-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,296
کمائي: 26,638
شکریہ: 8,511
1,595 مراسلہ میں 3,525 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خو ب
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اس سے متعلقہ تو مجھے یہی بات یاد آ رہی ہے کہ
ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزرگا ہوں کا اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا آج تک فیصلۂ نفع و ضر ر کر نہ سکا جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا زندگی کی شبِ تاریک سحر کر نہ سکا |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | محمد عویدص (28-11-11), حسنین ایوب (17-11-11) |
![]() |
| Tags |
| ہوتا, ہوسکتا, کوششیں, گئی, پہلی, پہلے, قوانین, قدم, مقصد, ملنے, مطابق, معلوم, انعام, بنتا, تلاش, ثابت, جانے, حصہ, دنیا, دریافت, سورج, طور, طلب, عنصر, عظیم |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|