واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات > کائنات کے راز



کائنات کے راز کائنات کے راز


خلائی دور بین ہبل کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھا رہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-11, 09:33 AM   #1
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,125
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خلائی دور بین ہبل کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھا رہی ہے

خلائی دور بین ہبل کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھا رہی ہے

تقریباً چار سو سال قبل گیلیلو کے زمانے اور دوربین کی ایجاد کے بعد سے اب تک ماہرین فلکیات آسمان میں دور تک دیکھنے اورمطالعہ کرنے کے طریقے ڈھونڈھ رہے ہیں۔ مگر آج کل خلائی دوربین ہبل نے یہ مشکل آسان کر دی ہے اور اب انسان کائنات کی ان حدود تک دیکھ سکتا تھا جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔
Hubble Space Telescope
24اپریل 1990کو سپیس شٹل ڈسکوری ایک مخصوص آلے کو لے کر خلا ئی سفر پر روانہ ہوئی جس کی بدولت کائنات کے بارے میں ہمارے علم اور معلومات میں ایک انقلاب بپا ہو گیا۔

ہبل ٹیلی سکوپ نامی خلائی دوربین کو اس طرح ڈئزائن کیا گیا ہے کہ وہ زمین کی دھندلی فضاؤں سے اوپر رہتے ہوئے ، انتہائی شفاف ماحول میں سیاروں ، ستاروں اور کہکشاؤں اور ان سے بھی آگے سماوی نظاموں کا جائزہ لے سکے۔



ہبل ٹیلی سکوپ کا سائز ایک سکول بس جتنا ہے اور اس کا نام ایک ا مریکی خلاباز ایڈون ہبل کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ اسے ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے دس سال میں بنایا گیا اوراس کے ڈیزائن اور تعمیر میں دس ہزار افراد شامل تھے۔

ننسی گریس رومن کوہبل ٹیلی سکوپ کی ماں سمجھا جاتا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک اعلیٰ عہدے دار کی حیثیت سے انہوں نے اس کی ابتدائی منصوبہ بندی اور تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

ننسی نے ماہرین فلکیات اور ناسا کے انجنیئرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی تاکہ ایک ایسی رصد گاہ بنائی جائے جو فضا کے اوپر چکر لگائے اور کائنات کی واضح تصاویر زمین پر بھیج سکے۔

ابتدا میں دوربین کے ایک عدسے میں خرابی کے باوجود ہبل کا مشاہدے اور دریافت کے حوالے سے مشن تاریخ ساز رہاہے۔ ٹیلی سکوپ پر نصب کیمرے نے کہکشاں میں اتنی دور دور تک تصاویر اتاریں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں ۔

ننسی کا کہناہے کہ یہ دوربین ایسی ایسی چیزوں کو دیکھ سکتی ہے جو انسانی آنکھ کے لئے اربوں گنا دھندلی ہوتی ہیں اوریہ چیزوں کو انتہائی واضح کرسکتی ہے۔ مثال کے طور پر ہبل ٹیلی سکوپ کے ذریعے آپ چاند پر جگنو کو دیکھ سکتے ہیں جو آپ اپنی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔

گزشتہ بیس سال میں ہبل کی وجہ سے کائنات کے بارے میں ہمارےعلم میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا ہے۔مختلف خلائی مشنز کے دوران کئی مرتبہ اس کے آلات تبدیل کئے گئے ہیں۔ اس کی تصاویر کی بدولت اب ماہرین فلکیات کائنات کی تخلیق کے آغاز کے بارے میں زیادہ درست اندازہ لگانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ کائنات تقریباً چودہ ارب سال پرانی ہے جبکہ اس سےقبل کہا جاتا تھا کہ اس کی عمر دس سے بیس ارب سال ہے۔

اس سال چار جولائی کو ہبل ٹیلی سکوپ نے دس لاکھ سائنسی مشاہدات مکمل کر لئے ۔ عمومی طور پر اسے انتہائی کامیاب خلائی مشن تصور کیا جاتا ہے۔

امریکی سائنسدانوں نے اس سے بھی زیادہ طاقتور ٹیلی سکوپ تیار کر لی ہے اور اسے خلا میں بھیجنے کے لئے تیاریاں ہو رہی ہیں مگر توقع ہے کہ ہبل مزید دس سال تک کائنات کے بارے میں انقلابی معلومات اکٹھی کرتی رہے گی۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), یاسر عمران مرزا (29-08-11)
پرانا 26-08-11, 11:57 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ننسی کا کہناہے کہ یہ دوربین ایسی ایسی چیزوں کو دیکھ سکتی ہے جو انسانی آنکھ کے لئے اربوں گنا دھندلی ہوتی ہیں اوریہ چیزوں کو انتہائی واضح کرسکتی ہے۔ مثال کے طور پر ہبل ٹیلی سکوپ کے ذریعے آپ چاند پر جگنو کو دیکھ سکتے ہیں جو آپ اپنی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔
لو كر لو گل۔
لگتا ہے ننسي كو ناسا سے باہر كي دنيا كا علم نہيں۔۔۔۔۔ ہميں آنكھ سے چاند نظر نہيں آتا۔۔۔۔۔ اور ہمارے ملك ميں ايسے بھي ہيں جو چاند كو پيدا ہونے سے بھي پہلےديكھ ليتے ہيں۔۔۔۔ ان كے سامنے جگنو كيا چيز ہے۔۔۔۔ زرا اس بار مسجد قاسم خان كے گواہان سے پوچھ ليا جائے كہ جب وقت انھوں نے چاند ديكھا تھا تو كيا جنگو بھي ديكھا تھا۔۔۔۔۔۔ پھر ديكھنا ناسا كو اپنے اربوں ڈالر ضائع كرنے پر افسوس ہي ہو گا۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), ننھا بچہ (29-08-11)
پرانا 26-08-11, 06:37 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,997
کمائي: 49,145
شکریہ: 7,300
5,973 مراسلہ میں 15,159 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی ایسی خبریں دیتے وقت ساتھ اگر اس کے امیج بھی لگا دیا کریں تو سونے پر سہاگہ ہوگا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11)
پرانا 26-08-11, 08:29 PM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,794
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

NASA اور یورپیئن اسپیس ایجنسی کے تعاون سے تیار کی جانی والے اس انسانی عجوبے پر لگے عدسے کا قطر تقریبا "2.4" میٹر یعنیٰ "94.5" انچ ہے۔ یہ کسی بھی خلائی دوربین میں‌لگے عدسے سے ذیادہ طاقت ور ہے۔ اس دوربین کا نام امریکی خلانورد "Edwin Hubble" کے نام پر رکھا گیا تھا۔

hubble_space_telescope.jpg

اس دوربین کے نام کا مخفف "HST" ہے۔

اس دوربین نے انسانوں‌کو اللہ تبارک و تعالیٰ‌کی عظیم کائنات کے پوشیدہ حصوں سے روشناس کروایا اور ہمیں‌یہ بتلایا کہ اس کائنات میں‌ہمارے حیثیت دھول کے ایک زرّے سے بھی کم ہے۔

پچھلے دنوں‌اس دوربین کی مُرمت کی گئی تھی۔ آئیے اس خوبصورت ترین کائنات کے ان مناظر کی تصاویر دیکھتے ہیں‌جو "ہبل" نے ہم تک پہنچائیں۔

میری پسندیدہ تصویر:
































__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (29-08-11), wajee (29-08-11), زبیرافتحار (26-08-11), شمشاد احمد (27-08-11), عبدالقدوس (27-08-11)
پرانا 26-08-11, 08:36 PM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,663
کمائي: 254,794
شکریہ: 53,125
7,706 مراسلہ میں 22,603 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہبل نے 2004 میں‌ مندرجہ ذیل تصویر کھینچی تھی۔ یہ مقام ہماری زمین سے "20,000" سال دور واقع ہے۔

Name:  amazing_odd_interesting_funny_firefox-logo_200907232345214818.jpg
Views: 52
Size:  17.1 KB

اس تصویر کی موزیلا کے مونو گرام سے کتنی مشابہت ہے!!!

لجیئے ایک اور معلوماتی ویڈیو دیکھیئے:


Last edited by shafresha; 26-08-11 at 08:41 PM.
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
wajee (29-08-11), شمشاد احمد (27-08-11), عبدالقدوس (27-08-11)
پرانا 29-08-11, 04:03 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,205
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی معلومات ہے پر چاند پر جگنو نہیں‌ دیکھا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (29-08-11)
پرانا 29-08-11, 04:24 PM   #7
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئرنگ کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (29-08-11)
پرانا 30-08-11, 01:10 PM   #8
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,135
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی معلو مات ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ کرے ھماری ھلال کمیٹی کو ایسی دور بین مل جاے چلو اس بہانے چاند وقت پر نظر آجاے گا
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (30-08-11)
پرانا 30-08-11, 02:45 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
کمائي: 2,898
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان مسلم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان مسلم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
لو كر لو گل۔
لگتا ہے ننسي كو ناسا سے باہر كي دنيا كا علم نہيں۔۔۔۔۔ ہميں آنكھ سے چاند نظر نہيں آتا۔۔۔۔۔ اور ہمارے ملك ميں ايسے بھي ہيں جو چاند كو پيدا ہونے سے بھي پہلےديكھ ليتے ہيں۔۔۔۔ ان كے سامنے جگنو كيا چيز ہے۔۔۔۔ زرا اس بار مسجد قاسم خان كے گواہان سے پوچھ ليا جائے كہ جب وقت انھوں نے چاند ديكھا تھا تو كيا جنگو بھي ديكھا تھا۔۔۔۔۔۔ پھر ديكھنا ناسا كو اپنے اربوں ڈالر ضائع كرنے پر افسوس ہي ہو گا۔
ویسے مفتی شہاب الدین پوپلزئی صاحب اگر ناسا میں ہوتے تو زیادہ مناسب نہ ہوتا ؟؟
عرفان مسلم آف لائن ہے   Reply With Quote
عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (30-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, پہلے, پرانی, ڈیزائن, چاند, چار, مکمل, منصوبہ, ممکن, ماں, آج, آغاز, انسان, اتنی, اعلیٰ, بس, تصاویر, جائے, دریافت, سفر, سال, طور, طاقتور, علم, عمومی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خلابازوں کا لباس گلاب خان عمومی سائنس 11 14-10-11 05:20 PM
گزشتہ اندازوں کی نسبت چاند کی عمر 2 کروڑ سال کم ہے گلاب خان خبریں 0 18-08-11 03:12 AM
برطانیہ نے افغان جنگ کے انتہائی اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا ALI-OAD خبریں 0 02-01-11 01:51 AM
پانچ نمازوں کے اوقات!!! شیراز احمد دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 3 28-06-10 04:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger