واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات > کائنات کے راز



کائنات کے راز کائنات کے راز


ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-10, 11:24 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں

ماہرین فلکیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کہکشاں سے باہر پائے جانے والے پہلے سیارے کو دریافت کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دریافت ہونے والا سیارہ ایک ایسے نظامِ شمسی کا حصہ ہے جو کبھی بونی کہکشاں سے منسلک تھا۔

مجلے سائنس میں چھپنے والی رپورٹ میں ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ اس چھوٹے سائز کی یا بونی کہکشاں کو بعد میں اب تک موجود بڑی کہکشاں نے ہڑپ کر لیا تھا۔

دریافت ہونے والے نئے ستارے کو ایچ آئی پی 13044 کہا جاتا ہے اور وہ اپنی طبعی عمر کے آخر کو پہنچ رہا ہے۔ یہ زمین سے دو ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

نئے سیارے کو چلی میں ایک دوربین کی مدد سے دریافت کیا گیا۔

نئے سیاروں کو دریافت کرنے والے اب تک مختلف طریقے استعمال کر کے شمسی نظام سے باہر پائے جانے والے پانچ سو نئے سیارے دریافت کر چکے ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اب تک دریافت ہونے والے سارے سیارے بنیادی طور پر کہکشاں سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی دریافت قدرے مختلف ہے کیونکہ نیا دریافت ہونے والا سیارے ایک ایسے سورج کے گرد گردش کر رہا ہے جو ’ہیلمی سٹریم‘ کہلانے والے ستاروں سے تعلق رکھتا ہے۔ ان ستاروں کا نام ’ہیلمی سٹریم‘ ان کے ایک علیحدہ بونی کہکشاں سے تعلق کی وجہ سے پڑا تھا۔

اس کہکشاں کو چھ سے نو ارب سال پہلے موجود کہکشاں نے ہڑپ کر لیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ نئے سیارے کی کم از کم کمیت مشتری سے سوا گنا زیادہ ہے اور یہ اپنے مرکزی ستارے کے قریبی مدار میں گردش کرتے ہیں۔ یہ سولہ اعشاریہ دو دنوں میں اپنا چکر مکمل کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیارے نے موجودہ کہکشاں کے وجود میں آنے سے سے پہلے نظامِ شمسی کے ابتدائی دنوں میں تشکیل پائی ہو گی۔

جرمنی کے شہر ہیڈلبرگ میں واقع میکس پلینک انسٹی ٹیوٹ سے منسلک رینر کلیمنٹ نے اسے ایک زبردست دریافت قرار دیا ہے۔

برطانیہ کی رائل فلکیاتی سوسائٹی کے ڈاکٹر رابرٹ میسی کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی اشاعت سے موجودہ کہکشاں باہر سے تعلق رکھنے والے سیارے کے وجود کے بارے میں پہلی بار ٹھوس شہادت ملی ہے۔

’ہمارے پاس اس بات پر یقین رکھنے کا جواز ہے کہ کائنات میں ہماری کہکشاں سے باہر بھی وسیع پیمانے پر سیارے موجود ہیں اور ان کی تعداد اربوں میں ہے، لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس بارے میں ٹھوس شہادت سامنے آئی ہے۔

نئے دریافت سے اس بات کا بھی پتا چلتا ہے کہ جب ہمارے شمسی نظام کے آخری دنوں میں ہمارا نظام شمسی کیسے دکھائی دے گا۔

ایچ آئی پی 13044 خاتمے کے قریب ہے۔ اپنے مرکز میں پائے جانے والے سارے ہائیڈروجن ایندھن کو استعمال کرنے کے بعد یہ بڑے سائز کے سرخ گولے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ موجودہ صورتِ حال تک پہنچنے کے مرحلے میں یہ ہماری زمین کی طرح کئی چھوٹے سیاروں کو ہڑپ کر چکا ہو۔

سورس: بی بی سی اردو
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-09-11), آصم (19-12-10)
پرانا 30-11-10, 11:45 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شکریہ عدنان شیئر کرنے کا
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-10, 11:45 AM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,198
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ زارا .........................
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (04-09-11), آصم (19-12-10)
پرانا 04-09-11, 03:20 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,909
کمائي: 561,166
شکریہ: 25,590
10,453 مراسلہ میں 38,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے عدنان بھائ ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کرتے, گرد, پہلی, پہلے, نام, نظامِ شمسی, مکمل, موجودہ, اردو, از, استعمال, جانے, حال, حصہ, دے, دریافت, سیارے, سورج, سال, سائنس, ستارے, شہر, شکل, طور, علیحدہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں امیروں کو بھی ٹیکس دینے ہوں گے ہیلری کلنٹن جاویداسد خبریں 7 19-10-10 11:56 PM
افغانستان میں لوگوں پر فائرنگ اچھی تفریح ہے:امریکی جنرل گلاب خان خبریں 60 16-07-10 07:24 AM
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 12 29-07-08 07:59 PM
پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک، عبدالستار ایدھی وجدان خبریں 0 09-07-08 11:28 AM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger