| کائنات کے راز کائنات کے راز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
ایک نئی تحقیق کے مطابق ستّر کروڑ سال قبل جب زمین پر برف کا راج تھا تو اس وقت زندگی کھلے سمندر کے اندر پنپ رہی تھی۔
محققین کا ماننا ہے کہ انہیں اس بات کے ثبوت آسٹریلیا میں ملے ہیں کہ اس دور میں کہ جب ساری زمین جم گئی تھی، تب بھی سمندر میں ایسے مقامات تھے جو نہ صرف جمے نہیں تھے بلکہ وہاں خوردبینی جانداروں کی شکل میں زندگی بھی موجود تھی۔ زمین برف کے اس دور میں ایک برفانی گولہ بن گئی تھی اور اسے ’سنو بال ارتھ‘ کہا جاتا ہے۔ اس دور میں موسمی حالات اتنے سخت تھے کہ زیادہ تر جانداروں کی نسل ختم ہوگئی تھی۔ یہ تحقیق جیالوجی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ برطانوی اور آسٹریلوی محققین کا کہنا ہے کہ انہیں جنوبی آسٹریلیا میں فلنڈر رینج کے دوردراز علاقوں میں اس برف کے زمانے کے ایسے ثبوت ملے ہیں جن کے مطابق وہاں ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔ ان کے مطابق یہ ثبوت سات سو ملین سال قبل برف کے اس دور کے ہیں جس سے ’سنو بال ارتھ‘ کا نظریہ سامنے آیا تھا۔ اس نظریے کے مطابق ہماری زمین اور سمندر اس دور میں جم گئے تھے اور ایسا نہ اس سے پہلےکبھی ہوا تھا اور نہ اس کے بعد ہوا ہے۔ محققین کے مطابق یہ باقیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس برفانی دور میں بھی کہیں کہیں سمندر میں پانی مائع حالت میں موجود تھا اور شاید وہ خوردبینی جانداروں کی جائے پناہ بھی تھا۔ یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر ڈین لی ہیرون کا کہنا ہے کہ ’پہلی بار ہمیں اس کا واضح ثبوت ملا ہے کہ طوفان سمندر کی تہہ کو متاثر کر رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ ’سنو بال ارتھ‘ زمانے میں بھی پانی کے ایسے حصے تھے جہاں برف نہیں تھی‘۔ ان کے مطابق سمندر کے یہ حصے اس بات کی تشریح کرتے ہیں کہ کیسے اس دور میں خوردبینی جاندار زندہ رہے اور اس کے بعد آنے ولے کیمبرین دور میں وہ پھلے پھولے اور ان میں تنوع آیا۔ ’سنو بال ارتھ‘ نظریہ ’سنو بال ارتھ‘ نظریہ ایک خیال ہے اور جہاں سب اس بات پر متفق ہیں کہ ایک دور ایسا آیا تھا جب زمین پر برف کا راج تھا وہیں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اس کی وجہ کیا تھی اور اس کا اثر زمین پر کس پیمانے پر تھا۔ کچھ لوگ اس بات پر بھی سوال اٹھاتے ہیں کہ اتنے سرد موسم میں زندگی کی بقا کیسے ممکن ہوئی تھی۔ سالبرڈ کے یونیورسٹی سنٹر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈگ بین جو کہ سنو بال ارتھ کی نسبت سافٹ بال ارتھ خیال پر یقین رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ اس نئی تحقیق سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ’برف کے اس دور میں زمین مکمل طور پر نہیں جمی تھی‘۔ بی بی سی اردو
__________________
----------
![]() |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 34
کمائي: 594
شکریہ: 108
21 مراسلہ میں 56 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی شئرنگ ہے بھائی
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہیں،, ہے۔, ہماری, کرتے, کس, گئی, وقت, لوگ, لندن, نئی, مکمل, ممکن, متاثر, مطابق, اردو, بار, ثبوت, جائے, زندگی, سوال, سافٹ, سال, شکل, طور, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ’جیکسن کی موت غیرطبعی تھی‘ | محمدعدنان | فن و فنکار | 0 | 30-08-09 05:25 PM |
| ’شام کی خفیہ ایٹمی سکیم تھی‘ | محمدعدنان | خبریں | 0 | 25-04-08 12:48 PM |
| ’فلموں میں کبھی دلچسپی نہیں تھی‘ | محمدعدنان | فلمی دنیا | 0 | 19-04-08 12:32 AM |
| بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی‘ | چاچا کمال | خبریں | 1 | 24-12-07 03:44 PM |
| ’عدلیہ، انتظامیہ سے متصادم تھی‘ | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-11-07 01:49 PM |