واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > دیگر تحقیقات > کائنات کے راز



کائنات کے راز کائنات کے راز


’دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سیارہ دریافت‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-09-11, 08:34 PM   #1
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,125
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ’دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سیارہ دریافت‘

’دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سیارہ دریافت‘

یہ سیارہ زمین سے دو سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے

امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو دو ستاروں کے گرد گھومتا ہے۔ Name:  110916032848_two_suns_planet_two.jpg
Views: 48
Size:  18.1 KB

ناسا کی دوربین ’کیپلر ٹیلی سکوپ‘ کے ذریعے دریافت ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا سیارہ ہے جس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس سیارے کو ’کیپلر سولہ بی‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ تحقیق ’سائنس جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

اس سیارے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی سیارہ ’زحل‘ کی طرح ہی ٹھنڈا ہے اور وہاں آباد ہونا ممکن نہیں ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ زمین سے دو سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ماضی میں ایسے اشارے ملے تھے کہ ہو سکتا ہے کہ سیارے دو ستاروں کے گرد گھومتے ہوں تاہم اب پہلی تصدیق ہوئی ہے کہ ایسا سیارہ موجود ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب ’کیپلر سولہ بی‘ میں دن کا خاتمہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں سورج دو بار ڈوبتا ہے۔

’کیپلر سولہ بی‘ کے دو سورج ہمارے سورج سے چھوٹے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق وہاں کا درجۂ حرارت منفی تہتر سے ایک سو ایک سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔

یہ سیارہ دو ستاروں( سورج) کے گرد دو سو انتیس دن میں چھ کروڑ پچاس لاکھ میل کے فاصلے سے چکر مکمل کرتا ہے۔

اس دوربین نے سال دو ہزار نو میں کام شروع کیا تھا اور اس کی تیاری کا مقصد ملکی وے کہکشاں میں زمین جیسے سیاروں کو تلاش کرنا تھا۔

کارنیگلی انسٹیٹیوٹ فار سائنسز کے سائنسدان ایلن باس نے دوربین کے مشاہدے کو حیران کن قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ’سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک ایسا سیارہ بھی موجود ہے جو ستاروں کے گرد گھومتا ہے۔‘
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-11), فرحان دانش (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 09:41 PM   #2
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,669
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دو سورج کے گرد گردش والا پہلا سیارہ ’کیپلر سولہ بی‘ دریافت
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہونا, ہوتا, ہے۔, گئی, گرد, ٹیلی, پہلی, نام, مکمل, میل, موجود, مقصد, ملکی, ملے, ممکن, مطابق, ایسا, بار, تلاش, خلائی, دریافت, سیارے, سورج, سال, شروع


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ریمنڈ کو دوران حراست مروانے کی اطلاعات، پاکستانی پولیس اور ایجنسیاں فکر مند گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:11 AM
سانحہ سیالکوٹ کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں کی اکھاڑپچھاڑ محمدعمر خبریں 0 26-08-10 08:01 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
گلوں کی سیج ہے کیا، مخملیں بچھونا کیا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 04:58 PM
بھارت نے سیاچن کو سیاحت کیلئے کھولنے کے حوالے سے پاکستان کا اعتراض مسترد کر دیا، پاکستانی خبریں 0 17-09-07 10:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger