واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > کتاب گھر



کتاب گھر یہاں‌پر اپ تمام اردو کی کتابوں کے لنک اور کتابوں کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔


کتاب چاہیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-12, 10:41 PM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,205
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہت شکریہ راجہ بھائی ۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-01-12, 11:33 PM   #17
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,316
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وجی بھائی، ایک کتاب اور ہے
کامیاب زندگی۔ اپنا راستہ خود بنائیے

اگر آپ کی دلچسپی ہوتو میں آپ کے لیے ایک نسخہ ارسال کر دوں



ایک نمونہ اس کتاب کا


سرائے

خالد رحمٰن

حاکم وقت کا دربار لگا ہوا تھا!
ایک شخص بڑے رعب کے ساتھ اندر داخل ہوا اور تخت شاہی تک آپہنچا۔
آنے والے شخص کو پر اعتماد دیکھ کر دربار میں موجود امراء وزرا میں سے کسی کو یہ جرأت نہ ہوئی کہ اسے روکے یا اس سے کچھ دریافت کرے۔
’’توکون ہے اور یہاں کیوں آیا ہے؟‘‘ حاکم وقت نے خود ہی کسی قدر تعجب سے سوال کیا۔
’’میں اس سرائے میں ذرا ٹھہرنا چاہتا ہوں!‘‘محل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےاجنبی نے جواب دیا۔
’’یہ سرائے نہیں۔ شاہی محل اور دربار ہے۔ ‘‘بادشاہ نے جواب دیا۔
بادشاہ کا جواب سن کر اجنبی نے خاموش ہونے کی بجائے سوال کیا! ’’آپ سے پہلے اس محل میں کون رہتا تھا؟‘‘
’’میرا باپ !‘‘ بادشاہ کا مختصر جواب تھا۔
’’تمہارے باپ سے پہلے کون تھا؟‘‘اس شخص نے ایک اور سوال کیا۔
’’میرا دادا!‘‘ بادشاہ نے جواب میں بتایا۔
دربارمیں خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ تمام لوگ بادشاہ اوراجنبی مہمان کامکالمہ سن رہے تھے۔
’’آپ کے بعد یہاں کون رہے گا؟‘‘ آنے والے شخص کا اگلا سوال تھا۔
’’میری اولاد!‘‘
بادشاہ کے اس جواب کو سن کر وہ شخص بولا ’’ذراخیال کرو! جس مقام پر اتنے آدمیوں کا آناجانا ہو اور کوئی بھی مستقل قیام نہ کرتا ہو وہ مقام سرائے نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘
یہ واقعہ تیسری صدی ہجری کے بزرگ حضرت ابراہیم بن ادھمؒ سے منسوب ہے جو بلخ کے شہزادے تھے۔ روایت کے مطابق اس واقعہ کے بعد آپ نے امارت وتخت کوٹھکراکر درویشی اور تصوف کو اپنالیااور اس میں وہ بلند مقام حاصل کیا جسے اکثر صوفیاء رشک کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔
توکیا، وسائل زندگی کو ٹھکرادیناہی درست رویہ ہے؟
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ چنانچہ اس کائنات میں جتنی بھی نعمتیں تخلیق کی گئی ہیں انسان کو ان سے استفادہ کرنے کی صلاحیت اور مواقع بھی عطا کیے گئے ہیں۔
قرآن مجید کے الفاظ ہیں:
’’وہی تو ہے جس نے تمہارےلیے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں۔ پھر اوپر کی طرف توجہ فرمائی اور سات آسمان استوار کیے اوروہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔‘‘(بقرہ:۲۹)
یوں جائز طریقےاور ذرائع اختیار کرتے ہوئے حاصل شدہ نعمتوں کو استعمال کرنا اور ان سے آرام و سکون حاصل کرنا انسان کا فطری اورجائز حق ہے۔ دین اسلام انسان کی فطری ضروریات کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور حدود وشرائط کے ساتھ ان ضروریات کو پورا کرنے کی ترغیب دیتاہے۔ تاہم یہ بھی ایک اٹل حقیقت ہے کہ دنیا میں آنے والے ہر انسان کو ایک معینہ وقت پر دنیا سے رخصت ہوجاناہے جس کے بعد کبھی ختم نہ ہونے والی آخرت کی زندگی کا آغاز ہوتاہے ۔ دنیا کی نعمتیں یہیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں جو بعد میں آنے والے لوگوں کے کام تو آسکتی ہیں خود انسان کےکسی کام نہیں آتیں۔ یہ حقیقت نگاہوں سے اوجھل ہوجائے تو انسان دنیا کی آسائشوں اور سہولتوں ہی میں اس طرح کھوجاتاہے کہ یہی اس کی زندگی کا مقصد ومحور بن جاتی ہیں اور یہ سلسلہ اس طرح دراز ہوجاتا ہے کہ پھر آسائشوں اور نعمتوں کے حصول اور استعمال میں جائز وناجائز کی تفریق بھی ختم ہوجاتی ہے۔
صحیح ایمانی رویہ ہے کہ انسان دنیا کو عارضی قیام کی جگہ اور اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کو امانت سمجھتے ہوئے اسی قدر اور ان ہی حدود میں استعمال کرے جو خود عطا ءکرنے والے نے مقرر کردی ہے۔

(کامیاب زندگی اپنا راستہ خود بنائیے،خالد رحمٰن،صفحہ نمبر:3-4)
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (15-01-12), wajee (15-01-12), ایکسٹو (15-01-12)
پرانا 15-01-12, 10:14 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,205
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آپکو پی ایم میں ایڈریس بھیجتا ہو آپ اس پر ارسال کر دینا پیشگی شکریہ راجہ بھائی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (15-01-12)
پرانا 15-01-12, 08:07 PM   #19
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,316
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,652 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وجی بھائی کورئیر اگر بھیجا جائے تو مل جائے گا یا پاکستان پوسٹ استعمال کی جائے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
wajee (16-01-12)
پرانا 16-01-12, 02:36 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,538
کمائي: 88,205
شکریہ: 5,214
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کورئیر زیادہ بہتر ہے پاکستانی پوسٹ سے تو نا ممکن ہی کچھ ملتا ہے۔ لیپرڈ کی سروس زیادہ بہتر چل رہی ہے آجکل ٹی سی ایس اور او سی ایس سے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger