| کتاب گھر یہاںپر اپ تمام اردو کی کتابوں کے لنک اور کتابوں کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
طلوع اسلام کے نام سے انکار حدیث کی جو تحریک ایک عرصہ قبل شروع ہوئی اس کے فاسد اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں، بالخصوص اسلام کی طرف نئے نئے آنے والے حضرات ایک طرف جب سکہ بند مذہبی لوگوں کا طرز عمل ملاحظہ فرماتے ہیں تو اس دوسری انتہا کا رخ کرتے ہیں جس کا اپنے سنگین عواقب و نتائج کی بنا پر ""نرے ملا"" ہونے کے "شر" سے کوئی واسطہ علاقہ ہی نہیں ہے کہ اس سے اسلام کے ایک بڑے حضے کا بلا واسطہ اور باقی کا بواسطہ انکار لازم اتا ہے اور انسان اپنی طرف سے اسلام کے قریب ہو رہا ہوتا ہے جبکہ یہ فکر اسے کہیں دور، اور دور ہی لے جاتی ہے!!
ماضی قریب کے ایک متبحر عالم مولانا عبد الرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے اسی فتنہ انکار حدیث کی تمام جہات پر اس کتاب میں مدلل اور مفصل بحث کی ہے، جس میں ایک طرف تو قران سے ان نام نہاد اہل قران کو ائینہ دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف ان کے اپنے مزعومہ اصولوں کی روشنی میں ، اور اس کے ساتھ ساتھ منطقہ اور عقلی طریقہ استدلال کو بھی ساتھ ساتھ بروئے کار لایا گیا ہے . مولانا موصوف کو اللہ نے دینی علوم کے علاوہ اجتماعی علوم پر بھی زبردست دسترس عطا فرمائی تھی جس کی وجہ سے اس کتاب میں انہوں نے قران و سنت کے ساتھ ساتھ عقل اور علوم جدیدہ سے بھی منکرین حدیث کا رد فرمایا ہے. یہ ایک ضخیم کتاب ہے جو 900 سے زیادہ صفحات گھیرے ہوئے ہے.مصنف نے کتاب کو چھے حصوں میں تقسیم کیا ہے، ہر حصہ اپنی جگہ ایک مستقل کتاب ہے. حضہ اول::معتزلہ سے طلوع اسلام تک. انکار حدیث کی تاریخ سے بحث کرتے ہوئے معتزلہ سے طلوع اسلام تک سرسری نظر گزاری گئی ہے، باب اول میں ماقبل اسلام کے عقل پرست فرقوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے، دوسرے باب میں تاریخ اسلام میں عقلیت پرستی کا آغاز اور اس کے مظاہر کے ضمن میں جہمیہ ، معتزلہ اور ان کے اہم عقائد جنہیں وہ اصول کے نام سے یاد کرتے تھے، مثلا مسائل جبر و قدر، توحید، عدل اور اس کے ساتھ ساتھ قران و سنت پر عقل کو فوقیت دینے کے طرز عمل کا بیان ہے. باب سوم::"عجمی تصورات کا دوسرا دور" کے نام سے سرسید سے آغاز کرتے ہوئے ان کے انکار معجزات، امور غیبیہ کو سائنس کا جامہ پہنانے کی کوششیں،عقل کے تفوق. وغیرہ پر بحث ہے. باب چہارم::فکر سرسید پر پر نظریہ ارتقاء کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے. باب پنجم میں اس فکر کے کے آخری نقیبوں کا تعارف اوربنیادی نظریات بیان کیے گئے ہیں جن میں عبداللہ چکڑالوی، اسلام جے راج پوری، پرویز،علامہ عنایت اللہ مشرقی، وغیرہ شامل ہیں. دوسرا حصہ::طلوع اسلام کے مخصوص نظریات باب اول::کتاب اور سنت میں تفریق ڈالنے نے، صرف قران پر ہی اکتفا کرنے، تدوین قران اور اس کی آڑ میں احادیث کو ناقابل اعتبار باور کروانے کی کوششیں، صرف لغت سے قران سمجھنے کی کوششیں اور ان کا جائزہ. باب دوم:: احادیث میں عجمی سازش((عجمیوں کی طرف سے دانستہ احادیث گھڑ کے ملانے(( کی conspiracy theory کا بیان اور رد،اسی ضمن میں محدثین کے نقد و جرح کے معیارات اور عجمی سازش کے بارے میں علامہ تمنا عمادیاور حافظ اسلم وغیرہ کے افکار کا بیان کیا گیا ہے. اس کے بعد ملوکیت اور اسلام میں اس کے مقام اور ائمہ کرام کے بادشاہوں کے ساتھ طرز عمل کو زیر بحث لایا گیا ہے کیونکہ یہ بھی انکار حدیث کے ضمن میں ایک لمبے عرصے تک لوگوں کو الجھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے. باب سوم::مساوات مرد و زن. منکرین حدیث کے طرف سے عقل کی بنیاد پر رد کی گئی احادیث میں بہت سی ایسی بھی ہیں جن کا قصور یہ ہے کہ ان کے تئیں عورت کو اس کا "مقام" دینے سے انکار کرتی ہیں اس لیے احادیث نہیں ہو سکتیں وغیرہ وغیرہ. اس سلسلے میں اس باب میں اسلام کے توازن مابین الرجال والنساء کے سبھی پہلووں کو نکھارا گیا جن پر منکریں حدیث کو اعتراض رہا ہے ، ان میں تعدد ازواج،مرد کی فوقیت، اور اس فوقیت کا دائرہ کار،عورت کی گواہی اور حکمرانی وغیرہ پر مفصل بحث ہے. باب چہارم:: نظریہ ارتقاء. اس ضمن میں خود ڈارون کے دلائل، اور اس کے فکری متبعین یعنی ادارہ طلوع اسلام ک نظریہ ارتقاء کی تائید میں قرآن کو توڑ موڑ کر لائے گئے دلائل اور ان کا عقلی و نقلی رد شامل ہے. چونکہ میں نے ساری کتاب پرھی نہیں ہے اس لیے تبصرہ کو فی الحال اسی ایک حصے تک مختصر کرتے ہوئے باقی حصوں کے ابواب کی ایک فہرست دے دیتا ہوں، متعلقہ مسائل میں سے کسی پر بھی کسی صاحب یہا صاحبہ کو کوئی اشکال یا شبہ ہو تو وہ کم از کم اس حصے کا مطالعہ ضرور کریں،یہ کتاب طلوع اسلام کو مخاطب کرتی دکھتی ہے لیکن جیسا کہ مصنف نے مقدمے لکھا ہے کہ اصل مقصود وہ لوگ ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ عقلیت پرستی کا شکار ہو رہے ہیں پوری کتاب ہی اس لائق ہے کہ عقلیت کے اس سیلاب میں ہر پڑھا لکھ آدمی اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرے تاکہ دانستہ یا نادانستگی میں وہ انکار حدیث کی کسی شکل میں مبتلا نہ ہو جائے !! باب پنجم:: مرکز ملت باب ششم::قرانی نظام ربوبیت حصہ سوم:: قرآنی مسائل نماز روزہ حج زکوٰۃ عذاب قبر ناسخ و منسوخ تلاوت کلام پاک پر پرویزی اعتراضاتاور ترکہ و وصیت کے بارے میں پرویزی تصورات کا جائزہ شامل ہے، اسی طرح تعدد ازواج ، رجم کی سزا کے عنوان سے ابحاث بھی موجود ہیں. حصہ چہارم:: دوام حدیث روایت حدیث، خلفائے راشدین اور روایت حدیث، کتابت حدیث و تدوین حدیث، کاتبین حدیث. تنقید حدیث، فن جرح و تعدیل، فن اسماء الرجال پر اعتراضات کا جائزہ. اصول حدیث دلائل حدیث موضوعات اور گھرنے والوں کا معاملہ حدیث کو دین سمجھنے کے نقصانات! حصہ پنجم:: دفاع حدیث حدیث پر چند بنیادی اعتراضات جمع روایات قران کے آئینےمیں تفسیر بالحدیث متعہ کی اباحت اور حرمت حصول جنت بخاری کی قابل اعتراض احادیث خلفاے راشدین کی شرعی تبدیلیاں حصہ ششم:: طلوع اسلام کا اسلام طلوع اسلام کا ایمان بالغیب طلوع اسلام اور ارکاناسلام مفہوم القران پر ایکنظر فکر پرویز پر عجمی شیوخ((مغربی مفکرین( کی اثر اندازی پرویز صاحب کے لٹریچر کی خصوصیات ضمیمہ:: طلوع اسلام سے چند بنیادی سوالات آئینہ پرویزیت - حجیت حدیث وسنت - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" Last edited by عبداللہ آدم; 24-12-11 at 02:02 AM. وجہ: لنک کا اضافہ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,652
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ ہمارے دل کو دین پر قائم و برقرار رکھے۔۔۔۔۔ جیسا تعارف پیش کیا ہے اس سے تو دلچسپی بڑہ رہی ہے۔۔۔ اللہ کتاب کو پڑھنے سمجھنے کی توفیق دے اور شیطان کے شر سے،فتنے سے ہمیں محفوظ رکھے۔۔۔!آًمین
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2011
مقام: Karachi
عمر: 28
مراسلات: 2,207
کمائي: 23,652
شکریہ: 3,780
1,321 مراسلہ میں 3,018 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جب کتاب پڑھ لیں تو پلیز اس پر تبصرہ ضرور دیجئے گا۔۔۔۔۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Miss Khan کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-12-11), عبداللہ آدم (07-12-11) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی میںنے الحمدللہ اس کتاب کا از اول تا آخر بالاستعیاب مطالعہ کیا ہے۔ اور میرے خیال میں یہ انکار حدیثکے موضوع پر جامع ترین تحاریر میںسے ایک ہے۔ مصنف کا انداز بہت سنجیدہ، عقلی و نقلی دلائل سے بھرپور، اور مخالفین ہی کے گراؤنڈ پر ’صرف قرآن‘ کی روشنی میںانہیںجوابات دئے گئے ہیں۔ جب تک میںنے ’تفسیر مطالب الفرقان کا علمی و تحقیقی جائزہ‘ کتاب، جو کہ دراصل پی ایچ ڈی کا ایک مقالہ ہے جو پرویز صاحب کی تصنیف ’تفسیر مطالب الفرقان‘ کے جواب میںتحریر کیا گیا تھا، نہیںپڑھی تھی، تب تک میری نظر میں آئینہ پرویزیت کتاب اپنے موضوع پر سب سے بہترین تھی۔ اب اس کا نمبر دوسرا ہے۔
__________________
نہیں، اے محمدؐ، تمہارے رب کی قسم یہ کبھی مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے باہمی اختلافات میں یہ تم کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں،پھر جو کچھ تم فیصلہ کرو اس پر اپنے دلوں میں بھی کوئی تنگی نہ محسوس کریں، بلکہ سر بسر تسلیم کر لیں۔ [النساء: 65] |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا | Miss Khan (07-12-11), shafresha (07-12-11), نبیل خان (07-12-11), مرزا عامر (07-12-11), عبداللہ آدم (07-12-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پرویز کی کچھ تصانیف اچھی بھی ہیں اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
لیکن پرویز کی زیادہ تر باتوں سے مجھے اختلاف ہے ۔ خصوصاً نماز کے متعلق ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
|
|
|
|
| مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (07-12-11) |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 453
کمائي: 10,754
شکریہ: 354
449 مراسلہ میں 1,483 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اور یاد رہے کہ بالکل جیسے غلام احمد قادیانی پر ہر مسلک کے تمام علمائے کرام کا متفقہ کفر کا فتویٰ ہے، بعینہ اسی طرح غلام احمد پرویز صاحب پر بھی دیگر مسالک کے ائمہ کرام نے کفر کا فتویٰدیا ہے۔ لہٰذا ان صاحب کی تحریروںسے وہی معاملہ برتنا چاہئے جو مرزا قادیانی کی تحریروں سے برتا جاتا ہے، اگرچہ اچھی باتیں قادیانی کی تحریروں میںبھی مل ہی جاتی ہیں۔۔! |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شکاری کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
ناجانے کیوںمجھے پرویز صاحب کی باتوں میںمعقولیت نظر آتی ہے لیکن اُن کی چند باتوں سے علمی بدہضمی ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے!
افسوس اُس شخص کنے متبعین نے اس کی ساری علمی کاوشوں پر پانی پھیر دیا اور بنیادی دینی عقائد سے لاپرواہ ہوگئے!!!!
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! |
|
|
|
| shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا | مرزا عامر (09-12-11) |
![]() |
| Tags |
| فن, پاک, وصیت, قرآن, قرآنی, قران, نظر, مسائل, آئینہ, آج, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, تعارف, حدیث, حضرات, روزہ, سائنس, عورت, عالم, صفحات, صاحبہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|