| کتاب گھر یہاںپر اپ تمام اردو کی کتابوں کے لنک اور کتابوں کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 15
کمائي: 191
شکریہ: 27
6 مراسلہ میں 33 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کتاب کا نام: حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ(پی ایچ ڈی مقالہ)
مصنف : حافظ انس نظرمدنی ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور صفحات: 593 قرآنِ مجید وہ عظیم کتاب ہے ،جسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رُشد و ہدایت کیلئے نازل فرمایا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، تابعین عظام اور تبع تابعین سے لے کر آج تک ہر دور میں اہل علم مفسّرین اس کی مشکلات کو حل کرتے اور اس کی گتھیوں کوسلجھاتے چلے آئے ہیں۔ہر دَور میں مفسرین کرام نے خصوصی ذوق اور ماحول کے مطابق اس کی خدمت کی اور تفسیر کے مخصوص مناہج اور اصول اپنے سامنے رکھے۔ پیش نظر"حمید الدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر" حافظ انس نضر مدنی کا پی ایچ ڈی کے لیے لکھا جانے والا مقالہ ہے۔ محترم حافظ صاحب امتیازی حیثیت میں فاضل مدینہ یونیورسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘اور ’کتاب ونت ڈاٹ کام‘ کے انچارج ہیں۔ موصوف جہاں طلباء جامعہ لاہور الاسلامیہ کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہیں متنوع علمی و تحقیقی کاموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آپ کی خداد صلاحیتوں کا ایک اظہار زیر نظر مقالہ ہے۔ مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے منہجِ تفسیر اور مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ کی تفسیر ’تدبر قرآن ‘ پر تو کسی نہ کسی حوالے سے تحقیقی کام موجود ہے لیکن مولانا فراہی رحمہ اللہ کے اُصول تفسیر اور جمہور کے اُصول تفسیر میں مناسبت اور تقابل پر مرتب تحقيقی کام پہلی بارسامنے آیا ہے۔محترم حافظ صاحب نے مولانا فراہی رحمہ اللہ کے اُصول تفسیر اور تفسیر پر موجود کام کا سلف صالحین کے مناہجِ تفسیر سے اس انداز میں تقابلی جائزہ پیش کیاہےکہ واضح ہو سکے کہ کیا یہ ایک شے کے دو رُخ ہیں یا ان میں آپس میں جوہری اختلاف اور فرق ہے۔ ڈاؤن لوڈ لنک |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے مسلم کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| com, hameed, islami, library, ہے۔, پہلی, ڈاٹ, لنک, نام, مجید, مطابق, آج, اللہ, انداز, جانے, حل, خدمت, خصوصی, علم, علمی, عظیم, عظام, صلاحیتوں, صالحین, صحابہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جنگليوں کے بھی کچھ اصول ہوتے تھے | فیضان صديقی ,سندھ | عمومی بحث | 2 | 04-10-10 06:10 AM |
| سانحہ سیالکوٹ:ہتھکڑی سے محفوظ ڈی پی او سمیت چھ ملزم جیل چلے گئے | جاویداسد | خبریں | 0 | 01-09-10 05:59 PM |
| سانحہ سیالکوٹ: معطل ڈی پی اووقار چوہان سمیت 5 پولیس اہلکار گرفتار | گلاب خان | خبریں | 0 | 01-09-10 03:33 AM |
| تاریخ؟ سیرت نبوی پر لکھی گئی چند کتابیں | Real_Light | پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) | 0 | 22-09-08 09:56 PM |
| ناپید ٹائیگر کے ڈی این اے کا حصول | محمدعدنان | دیگر تحقیقات | 1 | 22-05-08 01:58 PM |