واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > کتاب گھر



کتاب گھر یہاں‌پر اپ تمام اردو کی کتابوں کے لنک اور کتابوں کو اپلوڈ کر سکتے ہیں۔


خلافت و ملوکیت۔۔تاریخی و شرعی حیثیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 22-05-10, 12:53 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default خلافت و ملوکیت۔۔تاریخی و شرعی حیثیت

خلافت و ملوکیت۔۔تاریخی و شرعی حیثیت

ملوکیت یعنی بادشاہت کے معائب و نقائص اور اس کی ہلاکت خیزیوں کو ابھار کر، جمہوریت کا "الحمرا" تعمیر کرنےوالوں میں ایک نام مودودی صاحب کا بھی ہے۔ جسے انہوں نے "خلافت و ملوکیت" نامی کتاب لکھ کر خوب واضح کیا ہے۔ جس میں مودودی صاحب نے پہلے تو تاریخی روایات کے متفرق جزئی واقعات کو چن چن کر جمع کیا ، پھر انہیں مربوط فلسفہ بنا کر پیش کیا، جزئیات سے کلیات کو اخذ کر لیا اور پھر ان پر ایسے جلی اور چبھتے ہوئے عنوانات صحابہ کرام کی طرف منسوب کر کے جما دئے کہ جنہیں آج کی صدی کا فاسق ترین شخص بھی اپنی طرف منسوب کرنا پسند نہ کرے۔ یہ نہ تو دین و ملت کی کوئی خدمت ہے، نہ اسے اسلامی تاریخ کا صحیح مطالعہ کہا جا سکتا ہے۔ البتہ اسے تاریخ سازی کہنا بجا ہوگا۔ یہ بات طے ہے کہ جو حضرات اپنے خیال میں بڑی نیک نیتی، اخلاص اور بقول ان کے وقت کے اہم ترین تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے قبائح صحابہ کو ایک مرتب فلسفہ کی شکل میں پیش کرتے ہیں اور اسے "تحقیق" کا نام دیتے ہیں، انہیں اس کا احساس ہو یا نہ ہو لیکن واقعہ یہ ہے کہ اس تسویدِ اوراق کا انجام اس کے سوا کچھ نہیں کہ جدید نسل کو دین کے نام پر دین سے بیزار کر دیا جائے۔ اور ہر ایرے غیرے کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تنقید کی کھلی چھٹی دے دی جائے۔

مودودی صاحب کی اس کتاب نے صحابیت کے قصر رفیع میں جو نقب زنی کی ہے خصوصاً حضرت عثمان و معاویہ رضی اللہ عنہم کا جو کردار اس کتاب میں پیش کیا گیا ہے، وہ لائق مذمت ہے۔ ان کی اس کتاب کی تردید میں اگرچہ متعدد کتابیں اور مضامین شائع ہو چکے ہیں لیکن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کی زیر تبصرہ کاوش بعض حیثیتوں سے انفرادیت کی حامل ہے۔ ایک تو اس کتاب میں مودودی صاحب کے اس مؤقف کا نہایت تفصیلی رد ہے۔ حتی کہ کتاب کے آخر میں موجود ضمیمہ کا بھی جواب فاضل مصنف نے دیا ہے۔ دوسرے اکثر مقامات پر مودودی صاحب کا موقف ان کے اپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کا ضعف واضح کیا گیا ہے۔ جس سے طرفین کے دلائل قاری کے سامنے خوب نکھر کر آ جاتے ہیں اور اسے حق بات پہچاننے میں دشواری نہیں ہوتی۔ مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، اس کتاب میں ان سب کا باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل رد کیا گیا ہے۔
ڈاؤن لوڈ ربط:
خلافت و ملوکیت۔۔تاریخی و شرعی حیثیت
بشکریہ کتاب و سنت ڈاٹ کام
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-05-10), shafresha (22-05-10), فیصل ناصر (22-05-10), گلز (03-06-10), نورالدین (22-05-10), محمد عاصم (16-06-10), محمدمبشرعلی (16-06-10), حیدر (13-06-10), شعبان نظامی (02-02-12), ضِرار Derar (24-05-10), طلحہ (22-05-10), عبداللہ آدم (28-05-10)
پرانا 22-05-10, 02:05 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کتاب کا حوالہ آپ پہلے بھی کہیں دے چکے ہیں۔ ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ اس قسم کی کتابوں میں تحقیق کم اور کوسنے زیادہ ہوتے ہیں۔ بہرحال، ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھتے ہیں۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-06-10), shafresha (22-05-10), ہادی (26-02-12), ھارون اعظم (22-05-10), نورالدین (22-05-10), حیدر (13-06-10), عبداللہ حیدر (22-05-10)
پرانا 22-05-10, 01:18 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,050
کمائي: 55,313
شکریہ: 11,812
1,569 مراسلہ میں 4,869 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

در اصل گڑے مردے ہم بھی نہیں اکھاڑنا چاہتے
مگر کیا کریں
جب ایک باطل اور دھوکہ باز طبقہ
اسلام کی نشرو اشاعت اور خدمت کرنے والے
ان قابل قدر بزرگان دین کی شخصیت کو
جھوٹی تاریخ اور غیر اخلاقی حرکتوں سے مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے
تو پھر دین توحید کے جاں نثاروں کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جاتا ہے
ایسے میں کم سے کم دفاع کی حد تک ضرور آواز اٹھانی چاہیے

جزاک اللہ عبد اللہ حیدر بھائی
اللہ آپ کو جزائے خیر دے
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-05-10), shafresha (22-05-10), گلز (03-06-10), محمد عاصم (16-06-10), محمدمبشرعلی (16-06-10), حیدر (13-06-10), عبداللہ آدم (28-05-10), عبداللہ حیدر (22-05-10)
پرانا 22-05-10, 10:16 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صلاح الدین صاحب کی جولانی قلم نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے، میں خلافت و ملوکیت کا بڑا فین ہوں لیکن اس کتاب میں تصویر کا ایک بالکل ہی دوسرا رخ سامنے آیا ہے جسے مولانا شاید نہیں دیکھ سکے۔ پڑھنا شروع کیا تو ایک ہی نشست میں‌پچاس‌صفحے پڑھ ڈالے ہیں۔ پوری تسلی تو خیر ابھی نہیں‌ہوئی لیکن بہرحال کتاب پڑھنے کے لائق ہے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (22-05-10), ھارون اعظم (22-05-10), نورالدین (27-05-10), محمد عاصم (16-06-10), حیدر (13-06-10), عبداللہ آدم (28-05-10), عبداللہ حیدر (22-05-10)
پرانا 27-05-10, 05:20 PM   #5
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,103
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا علمی جائزہ

خلافت و ملوکیت پر کئے گئے اعتراضات کی اصلیت اور حقیقت کو جاننے کے لیے درج ذیل کتاب کافی مفید ثابت ہوگی۔
خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا علمی جائزہ
__________________
عابد
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-05-10), آبی ٹوکول (26-07-10), اویسی (27-05-10), حیدر (13-06-10), سحر (30-05-10)
پرانا 28-05-10, 01:40 AM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,223
کمائي: 77,487
شکریہ: 9,129
3,024 مراسلہ میں 11,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گوندل مراسلہ دیکھیں
خلافت و ملوکیت پر کئے گئے اعتراضات کی اصلیت اور حقیقت کو جاننے کے لیے درج ذیل کتاب کافی مفید ثابت ہوگی۔
خلافت و ملوکیت پر اعتراضات کا علمی جائزہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، بھائی گوندل! آپ کی پوسٹ سے مجھے احساس ہوا کہ آپ ماشاء اللہ تحقیقی ذہن رکھتے ہیں۔ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی کتاب کا مطالعہ بھی کر ہی لیجیے۔ اس کے بعدکوئی تشنگی رہ جائے تو بتائیے گا۔ آپ نے جس کتاب کا لنک دیا ہے وہ ملک غلام علی کی لکھی ہوئی ہے اور جناب تقی عثمانی حفظہ اللہ کے جواب میں لکھی گئی تھی۔ یہ الگ بحث ہے کہ ملک صاحب کے جوابی دلائل کس قدر وزن رکھتے ہیں، فی الحال یہ جان لیجیے کہ صلاح الدین صاحب کی کتاب 1970 میں شائع ہوئی تھی اور آج تک اس کی کسی بات کا مدلل جواب پیش نہیں کیا جا سکا۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-06-10), گلز (03-06-10), ھارون اعظم (28-05-10), نورالدین (28-05-10), محمد عاصم (16-06-10), اویسی (28-05-10), حیدر (13-06-10), طلحہ (30-05-10), عبداللہ آدم (28-05-10)
پرانا 30-05-10, 02:39 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
افی الحال یہ جان لیجیے کہ صلاح الدین صاحب کی کتاب 1970 میں شائع ہوئی تھی اور آج تک اس کی کسی بات کا مدلل جواب پیش نہیں کیا جا سکا۔
والسلام علیکم
کیا واقعی ؟
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-06-10), نورالدین (31-05-10), حیدر (13-06-10)
پرانا 13-06-10, 11:46 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
صلاح الدین صاحب کی جولانی قلم نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے، میں خلافت و ملوکیت کا بڑا فین ہوں لیکن اس کتاب میں تصویر کا ایک بالکل ہی دوسرا رخ سامنے آیا ہے جسے مولانا شاید نہیں دیکھ سکے۔ پڑھنا شروع کیا تو ایک ہی نشست میں‌پچاس‌صفحے پڑھ ڈالے ہیں۔ پوری تسلی تو خیر ابھی نہیں‌ہوئی لیکن بہرحال کتاب پڑھنے کے لائق ہے۔
میرے بھائی جب کسی بھی بات کو قرآن سمجھ کر اسکو ہر قسم کے نقص سے پاک قرار سمجھو گے تو قلموں کی جُولانیاں اسے طرح پریشان کرتی رہیں گی۔میں اب بھی ذاتی طور پر خلافت و ملوکیت کا فین ہوں ۔ ۔ ۔ لیکن میں نے اسکو "حتمی رائے" کبھی نہیں سمجھا۔ میں یہ سمجتا ہوں کہ یہ ایک بہتر رائے ہے۔ باقی رہا یہ الزام کہ صحابہ کا امیج خراب کیا جا رہا ہے وغیرہ تو میرے بھائی ۔ ۔ ۔ ۔یاد رکھنا اس الزام سے امت اسلامیہ کا کوئی بھی فرد کہ جس نے اس معاملے پر بات کی ہو ، نہیں بچ سکا۔ ویسے بھی ہر فرقے کے کئی علما کی مدلل دلائل میں دوسرے فرقے والے خارج از اسلام ہیں۔چناچہ توہین صحابہ تو دُور کی بات ہے "علما" کی رائے میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا ایمان دلائل کے ساتھ مشکوک ہے (ایک مرتبہ میں نے ایک کتاب پڑھی جو کہ مسلمانوں کے ایک مکتبہ فکر کے متعلق تھی تو میرا دماغ بھک سے اُڑ گیا کہ ارے یہ لوگ مسلمان ہیں؟ بعد میں پتا چلا وہ بھی قلم کی جُولانیاں تھیں)۔ ان باتوں پر نہ جایا کریں۔ اور یاد رکھا کریں اب قرآن کے بعد "کوئی بھی بات" حتمی نہیں خواہ وہ "کوئی" بھی کر رہا ہو۔ مودودی ہو یا کوئی اور۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (26-07-10), ھارون اعظم (13-06-10), ابرارحسین (14-06-10), راجہ اکرام (20-06-10), سحر (14-06-10), شعبان نظامی (02-02-12)
پرانا 14-06-10, 10:58 PM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,096
شکریہ: 24,031
4,993 مراسلہ میں 14,718 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اور یاد رکھا کریں اب قرآن کے بعد "کوئی بھی بات" حتمی نہیں خواہ وہ "کوئی" بھی کر رہا ہو۔ مودودی ہو یا کوئی اور۔[/QUOTE]

السلام علیکم:

بدر بھائی حدیث کو بھول گئے ہیں آپ شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-06-10), فاروق سرورخان (26-07-10), ھارون اعظم (14-06-10), حیدر (16-06-10), شعبان نظامی (02-02-12), عبداللہ حیدر (15-06-10)
پرانا 16-06-10, 07:14 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
اور یاد رکھا کریں اب قرآن کے بعد "کوئی بھی بات" حتمی نہیں خواہ وہ "کوئی" بھی کر رہا ہو۔ مودودی ہو یا کوئی اور۔
السلام علیکم:

بدر بھائی حدیث کو بھول گئے ہیں آپ شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام[/QUOTE]

میرا ذاتی خیال ہے کہ "حتمی" وہ بھی نہیں۔ حتمی صرف قرآن ہے۔ ہم حدیث کے بارے میں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ یہ صحیح حدیث ہے تاہم پھر بھی قراں کے مقابلے میں اسکا حتمی ہونا بہر حال ضعیف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ میں قرآن کے تقابل میں کہہ رہا ہوں۔کیوں کہ حدیث کی کسوٹی بھی بہر حال قرآن ہی ہے۔ واللہ عالم
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (16-06-10), فاروق سرورخان (26-07-10)
پرانا 16-06-10, 09:09 AM   #11
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,996
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم:

بدر بھائی حدیث کو بھول گئے ہیں آپ شاید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
میرا ذاتی خیال ہے کہ "حتمی" وہ بھی نہیں۔ حتمی صرف قرآن ہے۔ ہم حدیث کے بارے میں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ یہ صحیح حدیث ہے تاہم پھر بھی قراں کے مقابلے میں اسکا حتمی ہونا بہر حال ضعیف ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ میں قرآن کے تقابل میں کہہ رہا ہوں۔کیوں کہ حدیث کی کسوٹی بھی بہر حال قرآن ہی ہے۔ واللہ عالم[/QUOTE]

بدرالزمان صاحب اب یہ بات یہ بھی بتادیں کہ حلال و حرام کے معاملے میں آپ کہاں سے رہنمائی لیتے ہیں؟ یہ بھی بتادیں کہ گدھے کا گوشت آپ روسٹ کھاتے ہیں یا کڑاھی میں بناکر؟
ناراض ھوئے بغیر مجھے صرف یہ بتادیں کہ اگر آپ جواب دیں اور یقیناً یہی کہیں گے کہ گدھا حرام ھے ، تو جناب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ھے کہ گدھے کے حرام ھونے کا بیان قرآن میں کہیں نہیں ھے اور ہے تو حدیث میں، اب ظاھر ھے اگر آپ ایسے حکم کو پرکھیں‌جو حدیث میں تو ھو یا ایسے احکامات بھی ہیں جو حدیث میں بھی مزکور نہیں ، انکے بارے میں فقہہ کرام نے اصول وضع کئے ہیں قرآن سے ان کے بارے میں کوئی واضع اشارہ نہیں ملتا، تو ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ یہ کہہ دینا اچھا تو لگتا ھے کہ "حدیث کی کسوٹی قرآن ہے" لیکن جناب میری نظر میں یہ بہت پیارہ سا انداز ھے حدیث کا انکار کرنے کا، اور جہاں تک یہ بات ہے کہ احادیث قرآن کے "مقابلے" میں ضعیف ھوتی ہیں ، تو جناب یہاں پھر میں اپنا سوال ایک اضافے کے ساتھ دھراتا ھوں ایک تو آپ گدھے کے متعلق اپنے خیالات و رائے کا اظہار فرمائے اور دوسرے "بھینس" جس کا دودھ اور گوشت سارے پاکستان کے انسان و مسلمان استعمال کرتے ہیں، اسکے حلال ھونے کا یقین آپ کو قرآن پرکھنے سے آیا یا حدیث؟ یا پھر دوسروں کی دیکھادیکھی آپ بھی شروع ھوگئے؟

ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سوچ سمجھ لیں ، اور پھر جواب دیجئے گا

شکریہ

والسلام
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-06-10, 07:19 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
میرے بھائی جب کسی بھی بات کو قرآن سمجھ کر اسکو ہر قسم کے نقص سے پاک قرار سمجھو گے تو قلموں کی جُولانیاں اسے طرح پریشان کرتی رہیں گی۔میں اب بھی ذاتی طور پر خلافت و ملوکیت کا فین ہوں ۔ ۔ ۔ لیکن میں نے اسکو "حتمی رائے" کبھی نہیں سمجھا۔ میں یہ سمجتا ہوں کہ یہ ایک بہتر رائے ہے۔ باقی رہا یہ الزام کہ صحابہ کا امیج خراب کیا جا رہا ہے وغیرہ تو میرے بھائی ۔ ۔ ۔ ۔یاد رکھنا اس الزام سے امت اسلامیہ کا کوئی بھی فرد کہ جس نے اس معاملے پر بات کی ہو ، نہیں بچ سکا۔ ویسے بھی ہر فرقے کے کئی علما کی مدلل دلائل میں دوسرے فرقے والے خارج از اسلام ہیں۔چناچہ توہین صحابہ تو دُور کی بات ہے "علما" کی رائے میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا ایمان دلائل کے ساتھ مشکوک ہے (ایک مرتبہ میں نے ایک کتاب پڑھی جو کہ مسلمانوں کے ایک مکتبہ فکر کے متعلق تھی تو میرا دماغ بھک سے اُڑ گیا کہ ارے یہ لوگ مسلمان ہیں؟ بعد میں پتا چلا وہ بھی قلم کی جُولانیاں تھیں)۔ ان باتوں پر نہ جایا کریں۔ اور یاد رکھا کریں اب قرآن کے بعد "کوئی بھی بات" حتمی نہیں خواہ وہ "کوئی" بھی کر رہا ہو۔ مودودی ہو یا کوئی اور۔
خلافت و ملوکیت میری بھی پسندیدہ کتاب تھی لیکن صلاح الدین صاحب نے جس منطقی، مدلل اور علمی انداز میں ایک ایک بات کا جواب دیا ہے اسے پڑھنے کے بعد اب یہ کتاب یعنی مودودی صاحب کی خلافت و ملوکیت میری ناپسندیدہ ترین کتابوں میں سرفہرست آ گئی ہے۔ آپ بھی غیرجانب داری سے پڑھ کر دیکھے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-06-10), ھارون اعظم (16-06-10), حیدر (16-06-10), عبداللہ آدم (17-06-10)
پرانا 16-06-10, 08:02 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
خلافت و ملوکیت میری بھی پسندیدہ کتاب تھی لیکن صلاح الدین صاحب نے جس منطقی، مدلل اور علمی انداز میں ایک ایک بات کا جواب دیا ہے اسے پڑھنے کے بعد اب یہ کتاب یعنی مودودی صاحب کی خلافت و ملوکیت میری ناپسندیدہ ترین کتابوں میں سرفہرست آ گئی ہے۔ آپ بھی غیرجانب داری سے پڑھ کر دیکھے۔
جی ہاں بھائی انشا اللہ میں ضرور پڑھوں گا۔ اصل میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے سپیڈ نہیں مل رہی اور ڈاؤن لوڈ مینجر بھی رجسٹریشن مانگنا شروع ہو گیا ہے۔ ان انسٹال کر کے دوبارہ انسٹال بھی کیا ۔ ۔ ۔ پھر بھی نہیں ہوا۔
تو انشا اللہ میں ضرور پڑھوں گا "طالب علم" کی حیثیت سے۔ ۔ ۔ نہ کہ سید مودودی کے "فین" کی حیثیت سے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (17-06-10), عبداللہ آدم (17-06-10)
پرانا 16-06-10, 09:29 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,410
کمائي: 96,213
شکریہ: 52,572
11,197 مراسلہ میں 35,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ حیدر بھائی صرف پہلا اور آخری صفحہ نظر آ رہا ہے۔ باقی تمام محض سفیس صفحے ہین اور انکے footerپر انگلش میں لکھوا ہے۔
کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 17-06-10, 12:19 PM   #15
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,607
کمائي: 172,604
شکریہ: 8,812
5,789 مراسلہ میں 21,398 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے تینوں کتابوں کا مطالعہ کیا ۔
خلافت و ملوکیت از مولانا مودودی
خلافت و ملوکیت کی شرعی حیثیت از صلاح الدین یوسف
خلافت و ملوکیت پر اعتراضات ایک تجزیہ از ملک غلام علی

مولانا مودودی کی کتاب خلافت و ملوکیت کا اصل موضوع اسلامی نظام حکومت یعنی خلافت ہے کہ اس کے بنیادی اصول کیا ہیں اور خلافت قائم کرنے کے لیے کن کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ یہ موضوع بہت اہم ہے اور آج کے وقت کی ضرورت بھی
اس کتاب میں اسلامی نظام حکومت اور خلافت راشدہ کا قیام کیسے ہوا بہت اچھی طرح سمجھایا گیا ہے ۔ چند پوائنٹ پر اختلاف ہونے کی وجہ سے اس موضوع سے صرف نظر کرنا بالکل بھی درست نہیں ۔

خلافت کے تقابل میں انھوں نے ملوکیت کیا ذکر کیا ہے ۔ جن میں صحابہ رضی اللہ عنہ کے باہمی اختلافات کا ذکر ہے جو اسلامی تاریخ کا حصہ ہیں
جہاں تک صحابہ رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے حقیقت حال بیان کرنا اور گستاخی کرنے میں بہت فرق ہے ۔
جس طرح صحابہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی بہت بڑا گناہ ہے اسی طرح کسی پر گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہ کا الزام لگانا بھی بہت بڑا گناہ ہے اگر وہ اس سے بری ہو ۔

صلاح الدین یوسف صاحب کی کتاب پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کو خلافت و ملوکیت پر اعتراض اس وجہ سے کہ یہ کتاب مولانا مودودی صاحب نے لکھی ہے ۔
انھوں نے کتاب کے اصل موضوع یعنی خلافت پر تو بات نہیں کی البتہ صحابہ رضی اللہ عنہ کے باہمی اختلاف پر بات کی ہے ۔
صلاح الدین صاحب نے لکھا کہ ایسے حالات پیش آئے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ میں نا چاہتے ہوئے اخلتلافات جیسے واقعات پیش آئے۔
اسی بات کو مولانا مودودی نے غلطی کہا ۔
غلطی بھی جان بوجھ کر نہیں کی جاتی ہے ۔
اور صحابہ رضی اللہ عنہ کی شان یہ تھی کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرذد ہوجاتی تو اس پر نادم ہوتے اور رجوع کرتے

اور ملک غلام علی کی کتاب ویسے تو مفتی تقی عثمانی کے اعترضات کے جواب میں ہے لیکن یہ کتاب ان تمام اعتراضات کا بھی احاطہ کرتی ہے جو باقی لوگوں نے کی ۔

میں نے مولانا مودودی کی کتاب پہلے نہیں پڑھی تھی اور نا میں مولانا مودودی کی فین تھی پہلے ۔
میں تینوں کتابیں غیر جانبداری سے ایک کے بعد دوسری پڑھی ہے

صحابہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بات کرنے کی تو ہمت نہیں ہے ۔
لیکن خلافت ایک ایسا موضوع ہے جس پر بات ہونی چاہیے اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلام کا اپنا ایک حکومتی نظام موجود ہے جو اس بادشاہت اور جمہوریت سے یکسر مختلف ہے ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (09-12-11), ARHAM (17-06-10), sahj (17-06-10), ہادی (26-02-12), ھارون اعظم (17-06-10), نورالدین (26-07-10), آبی ٹوکول (26-07-10), بلال اویسی (21-06-10), حیدر (17-06-10), راجہ اکرام (20-06-10), شعبان نظامی (02-02-12)
جواب

Tags
color, com, islami, library, کلیات, پسند, ڈاٹ, واقعات, آج, اللہ, اسلامی, اسلامی تاریخ, بادشاہت, جواب, حضرات, رفیع, شخص, عوام, عنوانات, عثمان, غلط, صلاح, صحیح, صحابہ, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موجودہ عدالتی نظام کی شرعی حیثیت عبداللہ آدم عمومی بحث 19 21-02-11 11:30 AM
جڑواں بہنوں کے نکاح کی شرعی حیثیت۔کیا ہے۔ شمشاد احمد مذہبی مسائل اور ان کا حل 5 14-02-11 04:24 PM
تعویز کی شرعی حیثیت محمد عاصم کفروشرک 23 17-01-11 07:06 PM
مولود مروج کی شرعی حیثیت sahj عمومی بحث 9 23-12-10 09:05 AM
جہیز کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ علی عمران مذہبی مسائل اور ان کا حل 24 24-02-09 01:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger