واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آئی سی سی کا انوکھا انصاف، میچ جیتنے پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں پرالزام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-10, 04:11 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,454
شکریہ: 1,554
2,990 مراسلہ میں 8,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آئی سی سی کا انوکھا انصاف، میچ جیتنے پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں پرالزام

آئی سی سی کا انوکھا انصاف، میچ جیتنے پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں پرالزام

لندن (اے ایف پی/ رائٹرز/ جنگ نیوز) پاکستانی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹر نیشنل جیتنے کے بعد بھی کرکٹ کرپشن کے الزامات کی زد میں آگئے ہیں۔ آئی سی سی نے ایک برطانوی اخبارکی خبر کو بنیاد بنا کر تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک برطانوی اخبار اور صحافتی ذرائع کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی نے جامع تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے بتایاکہ برطانوی جریدے کو خفیہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی تھی کہ متذکرہ میچ میں رن ایک مخصوص انداز میں بنائے جائیں گے۔ میچ کے بعد یہ اطلاع درست نظر آتی ہے۔ لورگاٹ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہم مکمل تحقیق ضروری سمجھتے ہیں۔ تاہم یہ بات ابھی ثابت نہیں ہوئی کہ میچ کے دوران کوئی غیر معمولی بات رونما ہوئی اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی طور پرکچھ کہا جا سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میچز میں کسی بھی صورت میں کرپشن برداشت نہیں کر سکتی اور ذرائع سے قطع نظر اس سلسلے میں حاصل کردہ کسی بھی معلومات پر جامع تحقیق ضروری سمجھتی ہے ۔میچ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کسی بھی کھلاڑی یا افسر کوکرپشن میں ملوث ہونے کی صورت میں مکمل قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قبل ازیں ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ کے فکسڈ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اخبار کے مطابق اس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بکیز پاکستان ٹیم کی اننگز کے بارے میں تفصیلات میچ شروع ہونے سے پہلے ہی جانتے تھے۔ اخبار کی خفیہ ٹیم نے اس بارے میں تفصیلات سے آئی سی سی کو میچ شروع ہونے سے پہلے بتا دیا تھا۔ جس کے بعد کرکٹ حکام نے میچ میں پاکستان کے اسکور پر نظر رکھی جو اخبار کے مطابق وہی تھا جس کے بارے میں ایک فکسر نے بکیز کو پہلے ہی بتا دیا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ میچ کے مجموعی نتیجے کو فکسڈ نہیں سمجھا جا رہا، بلکہ صرف پاکستانی اننگز کے کچھ حصے میں اسکورنگ ریٹ پر شکوک ہیں۔ یہ میچ پاکستان 23 رنز سے جیتا۔ اخبارکا کہنا ہے کہ اس کی ٹیم نے ڈرامائی تحقیقات اس وقت شروع کیں، جب اخبار کو دبئی کے ایک بد نام میچ فکسر اور دلّی کے بکی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات موصول ہوئیں۔ جس پر آئی سی سی کی اس اینٹی کرپشن ٹیم کو اطلاع کی گئی جو سابق پولیس چیف سرونی فلے نیکن کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-09-10)
پرانا 19-09-10, 09:20 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دودھ سے دھلے بھی نہیں یار یہ لوگ ان کی اتنی حمایت نا کرو کہ یہ خود کو شیر سمجھنے لگ جائے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-09-10)
پرانا 19-09-10, 12:12 PM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عجیب مضحکہ خیز دعوے کر رہے ہیں برطانوی اخبار، میچ فکس نہیں ہوا بلکہ رن ریٹ فکس ہوا ہے، کیا رن ریٹ کو کسی طرح فکس کیا جا سکتا ہے جو ایک بال نو ہو جانے پر تبدیل ہو جاتا ہے؟ اور آئی سی سی میں بھی پاکستانی دشمن ہی بیٹھے ہیں جو اس فضول الزام کی تحقیقات کی تصدیق کر رہے ہیں۔ ایک جیت نہیں برداشت ہو رہی برطانویوں کو۔ لعنت ہے ایسے ملک پر

برطانوی اور بھارتی گٹھ جوڑ ہی کہہ سکتے ہیں اسکو، جب بکر دہلی کے ہیں اور رپورٹر برطانوی میڈیا کے۔ کیا پاکستانی ٹیم کو فوراّ یہ دورہ منسوخ کر کے وطن واپس نہیں آ جانا چاہیے۔ جتنی بے عزتی اور جگ ہنسائی برطانیہ نے کر دی اتنی تو شاید بھارتیوں نے بھی نہیں کی ہو گی۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-09-10), ابرارحسین (19-09-10)
پرانا 19-09-10, 01:42 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
جریدے کو خفیہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی تھی کہ متذکرہ میچ میں رن ایک مخصوص انداز میں بنائے جائیں گے۔ میچ کے بعد یہ اطلاع درست نظر آتی ہے۔
رنز بنانے پر اس قدر کنٹرول ۔ اگر یہ سچ ہے تو انگلش ٹیم کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ اس طرح کی خبر یقینا کسی ردّی اخبار نے لگائی ہو گی۔ مشہور یا معیاری اخبار میں شاید اس طرح کی کوئی خبر نہیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, پہلے, پولیس, پاکستانی, وقت, لندن, نیوز, نام, نظر, مکمل, مطابق, آئی سی سی, انٹر, انداز, ثابت, جائیں, خفیہ, خلاف, خبر, دبئی, شروع, طور, صحافتی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوازشریف کسی سازش یا کھیل سے اچھی طرح واقف دکھائی دیتے ہیں گلاب خان خبریں 5 01-01-11 08:21 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی کوئٹہ … معروف عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:33 PM
بھیک مشن :پاکستانیوں کے سوا کسی سے امداد نہیں لوں گا، ایدھی مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:04 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger