واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آخری لمحات میں کپتان بنایا گیاکئی فیصلوں کاذمہ دار نہیں ہوں،یونس خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-07, 02:57 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آخری لمحات میں کپتان بنایا گیاکئی فیصلوں کاذمہ دار نہیں ہوں،یونس خان

آخری لمحات میں کپتان بنایا گیاکئی فیصلوں کاذمہ دار نہیں ہوں،یونس خان

کولکتہ(نمائندہ خصوصی)کولکتہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے یونس خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے آخری لمحات میں کپتان بنایا گیا ،دوسرے ٹیسٹ میں ہونے والے کئی فیصلوں کا میں ذمے دار نہیں ہوں ،جس میں شعیب اختر کو کھلانے کا فیصلہ بھی شامل ہے اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو کئی فیصلے مختلف ہوتے ۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے کالم میں کہیں اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو کالم لکھنے کی اجازت دیے جانے کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ۔ پاکستان کر کٹ بورڈ کا یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا کہ کالم منیجر سے کلیئر کرائے جاتے ہیں ۔ نائب کپتان کے ٹیم کی پالیسیوں پر تنقید کرکے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے ۔اتوار کو ایک بھارتی اخبار میں اپنے کالم میں اسٹار بیٹسمین نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ان حالات میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔دوسرے ٹیسٹ سے قبل یہ صورتحال یہ تھی کہ ہمیں گیارہ فٹ کھلاڑی نہیں مل رہے تھے، لیکن میں ہمیشہ سے پر امید رہتا ہوں اور مثبت سوچ رکھتا ہوں کوشش کرتا ہوں کہ کبھی بہانے تلاش نہ کروں لیکن موجودہ حالات میں ایسے حقائق بتا رہا ہوں جسے لوگ جاننا چاہتے ہیں ۔لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستانی کھلاڑی فیلڈ میں بے بس تھے ،ان کی باڈی لینگویج کو کیا ہوگیا تھا ۔میں نے پوری کوشش کی کہ لڑکے یہ ٹیسٹ مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں ،میں انہیں یہی بتاتا رہا کہ سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔یونس خان نے کہا کہ میں یہاں کپتان بن کر نہیں آیا تھا ۔مجھے آخری لمحات میں یہ بتایا گیا کہ میں نے کپتانی کرنا ہے ،مجھے شعیب اختر کو کھلانے کے بارے میں کہا گیا حالانکہ وہ پوری طرح فٹ نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے صبح بتایاکہ میں نے کپتانی کرنا ہے۔ میں پوری کوشش کررہا ہوں کہ ذمے داری نبھاؤں ۔اگر فیصلے لینے کا حق مجھے ہوتا تو میں اپنی سوچ کے مطابق بہت سی مختلف چیزیں کرتا ۔یونس خان نے کہا کہ میچ کی صبح کوچ جیف لاسن اور منیجر طلعت علی مشکل صورتحال سے دوچار تھے ، وہ گیارہ فٹ کھلاڑیوں کو تلاش کررہے تھے ۔حیران کن طور پر یہ سب کچھ بھارت کی اہم سیریز میں ہورہا تھا ۔یہ صورتحال مشکل تھی اگر آپ کے پاس فٹ کھلاڑی نہیں ہیں تو چوکے اور رنز روکنا مشکل ہوجاتاہے ۔یونس خان نے اعتراف کیا کہ میں ھچکچاہٹ اور پس و پیش والا کپتان ہوں ، میری جگہ کوئی اور تجربہ کار کھلاڑی ہو تا تو وہ بھی یہی کرتا ۔میچ میں ہمیں مشکلات ہیں لیکن ابھی سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔وکٹ میں بولروں کے لئے کچھ نہیں ہے ۔اس بارے میں پاکستان ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کہا کہ یونس خان کو چار دن قبل پتہ تھا کہ انہیں کپتانی کرنا ہے ۔اگر کپتان ان فٹ ہیں تو یہ بات طے ہے کہ نائب کپتان ہی کو قیادت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیون کے اعلان سے قبل کوچ جیف لاسن نے یونس خان سے مشورے کے بعد ٹیم منتخب کی تھی ۔اس لئے یونس کی شکایت بلاجواز ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, لوگ, موجودہ, تلاش, خان, خصوصی, علی, صورتحال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تاثیر کا قتل: نوجوانوں میں شدت پسندی کا بڑھتا رجحان ابن آدم عمومی بحث 5 10-01-11 11:15 PM
تاثیر کا قتل: نوجوانوں میں شدت پسندی کا بڑھتا رجحان ALI-OAD اپکے کالم 3 10-01-11 08:59 PM
میں اُس کی ذات پہ ایسے یقین رکھتا ہوں اسد لطیف شعر و شاعری 2 09-03-09 03:38 PM
میں اب بھی یاد رکھتا ہوں راجہ صاحب شعر و شاعری 2 11-04-08 11:08 AM
ڈرا کیلئے نہیں صرف جیت کیلئے میدان میں اتریں گے،یونس خان،کپتانی سے بھاگتا ہوں یہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger