واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آسٹریلیا کو ہرانے کی امید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-07, 04:58 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,197
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آسٹریلیا کو ہرانے کی امید

آسٹریلیا کو ہرانے کی امید

ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں آسٹریلیا کو ہرانے کی طاقت ہے اور ان کی ٹیم آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ہندوستانی ٹیم پیر کی صبج آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئی ہے۔انیل کمبلے نے یہ بات آسٹریلیا سیریز کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کہی۔

ہندوستانی کپتان نے کہا’ آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا میں سیریز جتا سکتے ہیں۔‘

انیل کمبلے نے مزید کہا ’ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف نہ صرف ون ڈے سیریز بلکہ ٹیسٹ سیریز بھی جیتی ہے اور اس جیت کے بعد ہمارے حوصلے بلند ہیں۔‘

انیل کمبلے نے یہ بھی کہا کہ انہیں آسٹرلیا کی پچوں کا تجربہ ہے اور ٹیم کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں جس سے انہیں آسٹریلیا سیریز جیتنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بلے باز ایسی ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے جیسے انہوں نے حالیہ سیریز میں پاکستان کے خلاف کی تو سیریز جیتنا آسان ہوگا۔

انکا کہنا تھا ’اگر اچھے رنز بنتے ہیں تو وکٹ لینا بھی آسان ہوگا۔‘

انیل کمبلے نے اپنی ٹیم کی بولنگ لائن کے بارے میں کہا’ہمارے پاس ظہیر خان، عرفان پٹھان اور آر پی سنگھ جیسے کھلاڑی ہیں جو پہلے بھی آسٹریلیا میں کھیل چکے ہیں۔ اشانت اور پنکج سنگھ میں میچ جتانے کی صلاحیت ہے۔‘

انیل کمبلے نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے بعض سینئر کھلاڑیوں اور خود ان کے لیے یہ آسٹریلیائی دورہ آخری دورہ ہوسکتا ہے اس لیے ان کی کوشش رہے گی کہ وہ سیریز جیت کر ہی آئیں۔اس دورے کے بعد 2011 میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا جانا ہے۔

ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں اور اس کے بعد وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ سہ رخی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ ملبورن میں 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, حال, خلاف, سری لنکا, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک مشکل -------- وینڈوز 7 انسٹال کرنے کے بعد کورل ڈرا 9 انسٹال نہیں ہورہا عبیداللہ عبید کورل ڈرا 4 16-07-10 07:13 PM
چائلڈ سٹآر درشیل سفاری متعدد سٹارز سے بہتر ہیں، پریا درشن gorgeous فلمی دنیا 0 09-05-10 09:23 AM
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سٹریٹجک پروگرام اور آئی ایس آئی بارے منفی پروپیگنڈے کا سخت نوٹس لے لیا ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:07 PM
کراچی اسٹاک:اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9فیصد کمی کراچی … کراچی اسٹاک ا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:31 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger