واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-08, 10:08 PM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Unhappy آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو

آصف کی دوسری رپورٹ بھی پازیٹو

پاکستان کے فاسٹ بالر محمد آصف کے بی نمونے میں بھی ممنوعہ دوا کے استعمال کا ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

محمد آصف اپنے وکیل شاہد کریم کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ میں ہیں جہاں ان کے سامنے ان کے بی نمونے کی سیل توڑ کر ٹیسٹ لیا گیا۔ تاہم ان کے وکیل شاہد کریم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ان کی بی نمونے کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد آصف کے ایک ہی وقت میں لیے گئے اے اور بی نمونوں میں منوعہ دوا کی مقدار مختلف آئی ہے۔

اے نمونے میں ممنوعہ دوا نیندرولون کی مقدار چھ اعشاریہ دو نینو گرام تھی جبکہ بی نمونے میں یہ مقدار پانچ اعشاریہ چار نینو گرام بتائی گئی ہے۔

نجی ٹیلی ویژن پر محمد آصف کے حوالے سے یہ بیان آیا ہے کہ ایک ہی وقت میں لیے گئے دونوں نمونوں میں مقدار کا یہ فرق حیرت انگیز ہے اور انہوں نے مقدار کے اس فرق کو چیلنج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

محمد آصف کی رپورٹ انڈین پریمیر لیگ میں ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ میں پازیٹو آئی تھی اور انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بی نمونے کا ٹیسٹ بھی کروائیں گے تاہم وہ اس ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے۔

اس رپورٹ سے پہلے محمد آصف دبئی میں ممنوعہ شے برآمد ہونے پر انیس دن حراست میں رہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے سبب انہیں وہاں سے رہائی ملی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے حقائق جان کر اپنی سفارشات دے دیں۔

یہ سفارشات کیا تھیں ان کا اعلان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پاکستان واپس آ کرکرنا تھا لیکن جس دن وہ واپس آئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا اب ان حقائق سے پردہ نئے چئرمین کے آنے کے بعد ہی اٹھے گا۔

محمد آصف کا 2006 میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والا ڈوپ ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا تھا اور ان پر ایک سال کی پابندی بھی لگی تاہم ایپلیٹ ٹریبیونل نے یہ سزا ختم کر دی تھی۔

اس فیصلے کو ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی واڈا نے ثالثی کی عالمی عدالت میں چیلنج کیا تاہم عالمی عدالت نے محمد آصف کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ ؎

بشکریہ: بی بی سی
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, ڈوپ ٹیسٹ, دبئی, سال, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی اور بھارتی چیف ایگزیٹو کا ایک جائزہ راجہ اکرام سیاست 3 03-09-11 09:17 PM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
ہم اور ہمارے معدنی وسائل!!!!ایک رپورٹ وجدان عمومی بحث 10 02-10-09 11:41 PM
ادھوری کہانی۔۔۔۔ سلسلہ نمبر2۔۔۔۔۔۔ دوسری دفعہ کا ذکر ہے۔۔۔۔۔ راجہ اکرام اردو کہانیاں 27 16-04-09 02:32 PM
اسٹاک مارکیٹ:تیزی کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری،236 پوائنٹس کا اضافہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger