03-12-07, 03:09 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آفریدی کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت ناقابل یقین ہے، شاستری
آفریدی کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت ناقابل یقین ہے، شاستری
کولکتہ(نمائندہ خصوصی) بھارت کے سابق آل راؤنڈر روی شاستری نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کی ٹیسٹ سائیڈ میں شامل نہیں ہیں ،شاہد آفریدی کو منتخب نہ کرنا حیران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹاس ہار گئی لیکن اس میں اسپرٹ کی شدید کمی دکھائی دے رہی ہے ۔دوسرے دن کے کھیل کے بعد بھارتی ٹیم28 سال بعد اپنی سر زمین پر پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو میچ کھلانے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔انہوں نے دوسرے دن بولنگ کرانے کے لئے جان ماری لیکن پہلے دن ان کی بولنگ اچھی نہ تھی بھارتی ٹیم پہلے دن نقصان پہنچا چکی تھی ۔انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو میچ نہ کھلایا جاتا تو بہتر تھا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|