واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-05-11, 10:35 PM   #1
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں

افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں

افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان اے کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو اسلام آباد میں کھیل رہی ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ ستائیس مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد انتیس مئی کو کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نوروز منگل کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی ہے۔

ٹیم کے کوچ پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کپتان راشد لطیف ہیں۔

راشد لطیف نے بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو جب تک زیادہ سے زیادہ میچز بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کو نہیں ملیں گے تو اس کی کرکٹ پروان نہیں چڑھے گی اور انہیں خدشہ ہے کہ کہیں افغانستان کا حال بھی کینیا جیسا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کا استحقاق محدود وقت کے لیے دیا گیا ہے لہذا آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ افغانستان کو بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔

راشد لطیف نے کہا کہ ایشیا کپ میں افغانستان کی ٹیم کو شامل نہ کرنا حیران کن فیصلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جس کا بخوبی اندازہ ان کی مرحلہ وار ترقی اور کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے۔

دو سال قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور ٹیسٹ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد افغانستان پہلی کرکٹ ٹیم ہے جو پاکستان آئی ہے تاہم اسے پھر بھی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا اور یوں پاکستان اے کے خلاف کھیلے جانے والے ان میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔

افغانستان کو دو سال قبل ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے کسی بھی ٹیسٹ رکن ملک نے افغانستان کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کی زحمت نہیں کی اور افغانستان کی کرکٹ ابھی تک آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ، کینیڈا اور کینیا تک محدود رہی ہے ۔

ان ٹیموں کے خلاف کھیلے گئے سولہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں افغانستان نے نو جیتے ہیں اور سات میں اسے شکست ہوئی ہے۔

بی بی سی اردو
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-06-11, 12:06 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,311
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,651 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوشی کی بات ہے
ویسے اگر افغانستان کے کھلاڑی سنجیدہ ہو جائیں تو یہ وخت ڈال دیں گے ساری دنیا کو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-06-11, 02:06 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,219
کمائي: 17,990
شکریہ: 2,343
915 مراسلہ میں 2,335 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پخیرآغلے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-06-11, 07:10 AM   #4
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,514
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,936 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
خوشی کی بات ہے
ویسے اگر افغانستان کے کھلاڑی سنجیدہ ہو جائیں تو یہ وخت ڈال دیں گے ساری دنیا کو
ٹھیک کہا آپ نے ۔ ۔ایک میدان میں تو پہلے ہی افغانیوں نے 44ممالک کو” وخت “ ڈال رکھا ہے
اگر یہ یہاں بھی سنجیدہ ہو گے تے کوئی ناں کوئی ” چن “ ضرور چاڑن گے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کھیل, کرے, کرتے, گرد, پہلی, پاکستان, یوں, وقت, لاہور, موقع, ملک, مئی, آئی, آئی سی سی, اردو, اسلام, بی, بے, جانے, جائے, حال, خلاف, خدشہ, سال, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان: بہت زیادہ ٹیلیکام ٹیکس وصول کرنے والا ملک شیخ ہمدان سیاست 0 05-08-08 09:55 PM
پاکستان انڈر 15 کرکٹ ٹیم ورلڈچمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی champion_pakistani کرکٹ 0 25-04-08 07:42 AM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM
آفریدی کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت ناقابل یقین ہے، شاستری عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:09 PM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger