|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 7,017
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انڈیا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں چھبیس تاریخ کو ایک بار پھر میلبرن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا مسلسل پندرہویں ٹیسٹ میں کامیابی کی تیاری میں ہے جبکہ انڈیا کی کوشش ہو گی کہ وہ اس بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا دے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اس سے پہلے سٹیو وا کی کپتانی میں اکتوبر انیس سو ننانوے اور فروری دو ہزار ایک کے درمیان سولہ میچ جیتے تھے۔
انڈیا کی ٹیم اس سے پہلے سن دو ہزار تین میں آسٹریلیا گئی تھی اور سٹیو وا کی ٹیم کے ساتھ ان کی وہ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ سورو گنگولی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار ان کی ٹیم کی بالنگ کمزور تھی اور کچھ کھلاڑی زخمی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ان کی بالنگ بھی بہتر ہے اور مہندر سنگھ دھونی کے ساتویں نمبر پر کھیلنے سے ان کی بیٹنگ لائن اپ طویل ہے۔ انڈیا نے آسٹریلیا آنے سے پہلے پاکستان کو انڈیا میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرایا ہے۔ آسٹریلیا کو میلبرن میں آخری بار نو سال پہلے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے گنگولی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ انڈیا کے پاس تندولکر اور لکشمن جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں انہیں توقع ہے کہ مقابلہ سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلبرن کی پچ میں کسی حد تک نمی ہے اور تھوڑی گھاس بھی ہے لیکن دھوپ لگنے سے اس کے خشک ہونے کا امکان ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, مقابلہ, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سپائی ویئربلاسٹر 4۔4 | زارا | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 0 | 28-02-11 01:47 PM |
| آسٹریلوی ڈیولپرز کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر بنانے کا دعویٰ | زارا | خبریں | 1 | 31-01-11 01:57 PM |
| ایکسٹرنل ہارڈڈسک ، ویسٹرن ڈیجیٹل ، 320 جی بی | عبیداللہ عبید | Ask Experts ماہرین کی رائے | 12 | 06-01-11 01:45 PM |
| ویب ماسٹر یہ کیا ہے؟ ہیں جی! | مجاور | ویب سائٹس کا جائزہ | 1 | 25-04-09 08:37 PM |
| vBulletin 3 کی یونی ویب سرور پر انسٹالیشن ، مشکلات | راجہ صاحب | Ask Experts ماہرین کی رائے | 5 | 22-11-08 10:14 AM |