واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-07, 09:45 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں

انڈین لیگ سے معاہدہ علی الاعلان کروں گا،انضمام الحق ،ابھی معاملات زیر غور ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا یارکشائر کاؤنٹی سے ایک ماہ کے لئے معاہدہ ہوگیا ہے وہ پاکستان کے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان کی جگہ نمائندگی کرینگے جنہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ریلیز کیا گیا ہے پاکستان کے اسٹار کرکٹر انضمام الحق نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پانچ چھ ماہ سے بڑی کرکٹ سے دور ہوں مجھے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پریکٹس کی ضرورت تھی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت سے مجھے اپنی فٹنس لیول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی انضمام الحق نے بتایا کہ وہ دو تین روز میں انگلینڈ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ایک ماہ کے سیزن میں تین چار روزہ اور تین ایک روزہ میچوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے انضمام الحق نے مزید کہا کہ میں نے انڈین کرکٹ لیگ کے لئے ابھی معاہدہ نہیں کیا معاملات زیر غور ہیں ا گر مجھے انڈین لیگ کھیلنے میں دلچسپی ہوتی تو کسی سے ڈھکے چھپے نہیں علی الاعلان معاہدہ کروں گا انہوں نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے حو الے سے کہا کہ یہ مقابلے آسان نہیں اس میں کسی بھی ٹیم کی جیت کے بارے میں پیشگی دعوے نہیں کئے جاسکتے ہیں جنوبی افریقا میں پاکستان کو ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے وہاں کی وکٹیں ہمارے لئے خطرہ ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کمزور نہیں ہمارے پاس بڑے باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت اپنے کھیل کی مہارت اور خوبصورت صلاحیتوں کے ذریعے میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹوئنٹی 20 مقابلوں کو اہمیت دی جانی چاہئے جونیئر سطح پر بھی اس کے مقابلے کرائے جائیں اور اسے ڈومیسٹک کیلینڈر کا حصہ بنایا جائے انضمام الحق نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 مقابلے اب زیادہ مقبول ہورہے ہیں انضمام الحق نے کہا کہ یہ خبریں درست نہیں کہ مجھے کسی ملک کی جانب سے کوچنگ کی آفر ملی ہے میں کسی کے ساتھ کوچنگ کا معاہدہ نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی اس میں دلچسپی رکھتا ہوں میری اولین کوشش یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں اور کم از کم دس ہزار رنز مکمل کرکے منفرد ریکارڈ حاصل کروں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے باوجود قوم کی محبت اور ہمدردوں کو کبھی بھول نہیں سکتا یہ میرا قیمتی اثاثہ ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستانی, مکمل, محبت, جیت, خلاف, خان, روزہ, علی, صلاحیتوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:12 AM
مشرف کے برطانیہ میں قیام پر تشویش کا معاملہ زیرغورہے،برطانوی حکومت ھارون اعظم خبریں 0 04-12-09 02:20 PM
ایران میں اغوا اور زیادتی کرنے کی سزا مسافر عمومی بحث 38 31-08-09 11:51 AM
زیادہ چھوٹے بچوں کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنا مضر صحت وجدان دلچسپ اور عجیب 0 21-07-08 04:13 PM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger