03-12-07, 03:02 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایڈن گارڈنز کی وکٹ بیٹسمینوں کی جنت ہے، جیف لاسن
ایڈن گارڈنز کی وکٹ بیٹسمینوں کی جنت ہے، جیف لاسن
کولکتہ(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوچ جیف لاسن نے کہا ہے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے خراب بولنگ نہیں کی ہے ،لیکن قسمت ساتھ نہ دے سکی ۔دانش کنیریا کی گیند پر گنگولی اننگز کے آغاز میں آؤٹ تھے۔ اتوار کو سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے پوچھا گیا کہ آپ بھی فاسٹ بولر رہے ہیں اگر آپ کو ایسی وکٹ ملتی تو آپ کیا کرتے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں دوسرے اوور میں ہیمسٹرنگ پکڑ کر باہر چلاجاتا ۔انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے ساز گار ہے ۔جس قسم کی وکٹ اور حالات ہیں پاکستانی بولنگ کو بدترین قرار نہیں دیا جاسکتا ،وکٹ بیٹسمینوں کی جنت دکھائی دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دانش نے غیر معمولی بولنگ کی ،انہوں نے پچاس اوورز کے اسپیل میں کوئی خراب گیند نہیں کی ۔قسمت ان کا ساتھ نہ دے سکی۔ورنہ گنگولی اننگز کے شروع میں ائٓوٹ تھے ۔دوسری اننگز میں قسمت دانش کا ساتھ دے سکتی ہے۔ سمیع کو وکٹ نہ مل سکی، لیکن انہوں نے دونوں ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کی ہے ۔سہیل تنویر ابھی سیکھ رہے ہیں ۔وکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں بولر رہ چکا ہوں اس لئے مجھے بولروں سے ہمدردی ہے ۔کرکٹ میں وکٹیں بناتے ہوئے اس میں توازن رکھنا بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے بیماری کے باوجود میچ کھیلا، اس نے گیند کراتے وقت اسپیڈ کم نہیں کی بلکہ وہ اپنی سلو گیند کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|