واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 305 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 09:17 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 28
مراسلات: 11,254
کمائي: 23,271,389
ميرا موڈ:
شکریہ: 5,016
2,465 مراسلہ میں 5,576 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا

بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا

بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم نے سیریز جیت لی،پاکستان آخری ون ڈے ہار گیا



کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے انڈر 19 کرکٹرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز 2-2 سے جیت لی۔ جمعہ کو نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس میں بنگلہ دیشی کرکٹرز نے 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ جونیئر سلیکشن کمپنی کی جانب سے احمد اقبال اور بعض اچھے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا خمیازہ پاکستان کو سیریز میں ناکامی کی شکل میں بھگتنا پڑا۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 کے 187 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان انڈر 19 کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عثمان صلاح الدین نے 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ عمیر میر نے 37 ، محمد رمیز 34 اور عماد وسیم 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ سوا وردی شیو نے 40 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دولار محمود اور روبیل حسین نے 2 ،2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 45.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ناصر حسین نے 40 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ سوا وردی شیو نے بیٹنگ کے شعبہ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 36 رنز بنائے۔ دولار محمود 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ عادل رضا نے 38 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرز آفتاب جیلانی اور روحیل الحق اور میچ ریفری امیر الدین تھے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
نظر, امیر, جیت, جواب, صلاح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، سیریز 2-1 سے جیت لی عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 04:03 PM
پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میرٹ پر منتخب کی گئی،وینگسارکر عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:18 AM
بم دھماکوں نے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر نہیں ڈالا،مکی آرتھر،ملتان ون ڈے زندگی اور موت کے مترادف ہے خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 26-10-07 09:56 AM
آئین جیت گیا، انصاف ہار گیا ابو عمار اپکے کالم 0 30-09-07 06:13 PM
انڈر19 ون ڈے: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کرلی خرم شہزاد خرم کرکٹ 1 21-08-07 12:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger