03-12-07, 03:00 PM
|
#1
|
|
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,365
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارتی چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر نے استعفیٰ دے دیا
بھارتی چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر نے استعفیٰ دے دیا
کولکتہ (نمائندہ خصوصی) بھارتی چیف سلیکٹر دلیپ وینگسارکر نے کالم لکھنے سے روکے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور آسٹریلیاکے خلاف سیریز کے بعد وہ عہدہ چھوڑ دیں گے ۔سلیکشن کمیٹی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات کے باعث بھارتی کرکٹ کی 77 سالہ تاریخ میں اتوار کو کوئی سلیکٹر ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور بھارت کے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر موجود نہ تھا ۔دلیپ وینگسارکر ہفتے کو اپنا استعفٰی بورڈ کے حوالے کر نے کے بعد کولکتہ سے ممبئی روانہ ہوگئے ۔بھارت کے پانچ سلیکٹرز ہیں ۔وینگسارکر کے جانے کے بعد کوئی بھی میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ نہ لے سکا۔یہ فیصلہ ایسے وقت پر آیا ہے جب سلیکٹرز دورئہ آسٹریلیا کے لیے بھارتی ٹیم کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔بھارتی کر کٹ کنٹرول بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے تصدیق کی ہے کہ دلیپ وینگسارکر نے اپنا استعفٰی بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔بھارتی بورڈ نے وینگسارکر کو اخبار میں کالم لکھنے سے منع کیا تھا ۔وینگسارکر کا کہنا ہے کہ میں اعزازی کام کررہا ہوں اگر کالم نہیں لکھوں گا تو مجھے سالانہ 30 سے40 لاکھ روپے کا نقصان ہوگا ۔بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ موجودہ مدت کے دوران وینگسارکر کو معاوضہ ادا نہیں کیا جاسکتا البتہ معاہدے کی تجدید کے بعد سات ماہ بعد انہیں معاوضہ ادا کر نے کے لیے قانون میں تر میم کی جائے گی ۔بھارتی بورڈ کے سر براہ شرد پوار نے ہفتے کو وینگسارکر سے ملاقات ان سے درخواست کی تھی کہ وہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منتخب کرنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیں ۔اس ملاقات کے بعد وینگسارکر کولکتہ سے ممبئی روانہ ہوگئے ۔سابقہ پروگرام کے تحت انہیں ٹیسٹ میچ کے بعد جانا تھا ۔اس بارے میں ابھی تک وینگسارکر کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|