واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 02:50 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف

بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف

بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف



کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایسے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر نظر ثانی کی جائے گی، جو قومی سیزن کو نظر انداز کر کے دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اگر کوئی کھلاڑی بولی وڈ میں قسمت آزمانا چاہتا ہے تو شوق سے جائے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی بہت ہو چکی ہے۔ اب کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ ڈسپلن توڑنے والا کھلاڑی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو، اسے پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی، وہ اتوار کو اسلام آباد سے نمائندہ جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن کی بے حد اہمیت ہے۔ پی سی بی تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کر رہا ہے کہ کون سیزن کھیل رہا ہے اور کون آرام کر رہا ہے۔ انہوں نے فاسٹ بولر شعیب اختر کا نام لئے بغیر کہا کہ بھارت میں آف دی فیلڈ بعض کھلاڑیوں کی حرکتیں ملک اور ٹیم کی بدنامی کا سبب بنی ہیں۔ ہم نے سیریز سے قبل کہہ دیا تھا کہ بھارت میں میڈیا ایڈوانس ہے، اس لئے کھلاڑی غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب برتیں لیکن کچھ کھلاڑی کنٹرول سے باہر رہے۔ ہر کھلاڑی کی ذاتی زندگی ہے، ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن اگر کسی کو میڈیا اور بولی وڈ میں قسمت آزمائی کے لئے کرکٹ کھیلنا ہے تو ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے تمام واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ 15 جنوری کو گورننگ بورڈ میں منیجر اور کوچ کی رپورٹ بے حد اہم ہو گی، تاہم ہم نے طے کر لیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بڑے سے بڑا کھلاڑٰ ڈسلپن کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیریز کے کچھ مثبت پہلو بھی تھے لیکن بعض واقعات کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی۔عبدالرؤف اور راؤ افتخار انجم کے سلیکشن کے تنازع کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں سلیکٹرز 15 کھلاڑیوں کے نام بورڈ کو دے دیتے تھے اب ہم نے سلیکشن پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کپتان اور کوچ کی مشاورت سے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کرے گی۔ دورے میں اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہوتا ہے تو ٹیم انتظامیہ کسی کھلاڑی کا نام لئے بغیر کہے گی کہ ہمیں فاسٹ بولر یا بیٹسمین درکار ہے۔ سلیکٹرز ریزرو کھلاڑیوں ہی سے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔ ریزرو کے علاوہ باہر سے کسی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ میں کمیونی کیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15 جنوری کو کراچی میں گورننگ بورڈ اجلاس میں سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ منیجر اور کوچ دورے کی رپورٹ دیں گے۔ اس رپورٹ میں منیجر اور کوچ تفصلیی رپورٹ میں بتائیں گے کہ ٹیم سیریز کیوں ہاری۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ ہم نے اسٹار کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیتے وقت ان کے لیے لازمی قرار دیا تھا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔ بھارت کے دورے کے بعد مختلف کھلاڑیوں کی مختلف سرگرمیاں ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو نظرانداز کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ایسے کھلاڑیوں کو مستقبل میں سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے قبل نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دورے میں مصباح الحق نے بیٹنگ کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ یونس خان، سلمان بٹ اور کامران اکمل کی بیٹنگ بہت اچھی رہی۔ یاسر عرفات نے متاثرکن ڈیبیو کیا۔ یاسرعرفات کو سہیل تنویر کے ساتھ مستقبل کا آل راؤنڈر قرار دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ٹیم کی فائٹنگ کوالٹی بھی قابل داد رہی۔ انہوں نے کہا کہ منیجر اور کوچ تفصیلی رپورٹ میں شکست کے اسباب اور تجاویز دیں گے۔ اس کی روشنی میں فیصلے کئے جائیں گے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, واقعات, نظر, انتظامیہ, اسلام, خلاف, زندگی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
"سر نہیں ڈھانپوں گا کہیں مسلمان نہ لگوں" جاویداسد خبریں 0 21-10-10 10:48 PM
خیبر پختونخواہ میں "جہیز" لینےپر پابندی کی قرارداد منظور جاویداسد خبریں 2 14-10-10 05:55 PM
سندھ میں قدرتی نہیں "سیاسی سیلاب" لایا گیا:ممتاز بھٹو جاویداسد خبریں 3 26-08-10 10:10 PM
15سال سے سینما نہیں گئے،اب"خداکیلئے" دیکھوں گا،ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger