![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارت میں شکست ناقص ٹیم مینجمنٹ کا نتیجہ ہے ،پی سی بی،ذمہ دار قرار دینے پر طلعت علی برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک غیررسمی اجلاس میں بھارت کے دورے میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دار ناقص ٹیم مینجمنٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے جس میں اس بات کو شدت سے نمایاں کیا گیا کہ فٹ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان فٹ کھلاڑیوں کو آزمایا گیا۔ ایک ایسی وکٹ پر، جہاں انیل کمبلے کی جادوگری چل رہی تھی، دستے میں موجود اسپنر عبدالرحمن ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر اپنی قسمت کو کوس رہا تھا کہ اسے موقع کیوں نہیں دیا گیا۔ پی سی بی کے اس غیررسمی اجلاس میں جو جمعرات کی شام لاہور میں ہوا، سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور غیرملکی ٹیموں کی آمد کے معاملات بھی زیرغور آئے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کئے جانے والے نئے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ جنگ کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے نئی پالیسی بہت زیادہ سخت رکھی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے سے قبل ان کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت اور مہارت کا بھرپور جائزہ لیا جائے گا۔ جنگ کو باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ نظم و ضبط اور کارکردگی کے حوالے سے فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد سمیع کے ساتھ معاہدہ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ کے بعض ممبران سخت موقف رکھتے ہیں۔ پی سی بی کے اجلاس میں ہونے والی اندرونی کارروائی کے حوالے سے جنگ کو پتہ چلا ہے کہ قومی کرکٹ اکیڈمی کے چیف کوچ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔ وہ اس بات پر ناخوش تھے کہ اسپنر عبدالرحمن کو تینوں ٹیسٹ میچوں میں نہیں آزمایا گیا جب کہ ان وکٹوں پر بھارتی اسپنر انیل کمبلے چھائے رہے جب کہ فاسٹ بولر راؤ افتخار انجم اور اوپنر یاسر حمید کے ساتھ دورے میں ناانصافی روا رکھی گئی۔ اس موقع پر طلعت علی بھی خاصے گرم ہوگئے اور وہ ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کپتان اور کوچ کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے۔ پی سی بی کے اس اجلاس میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کے نام بھی زیرغور آئے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ قائداعظم ٹرافی کے نمایاں کرکٹرز کو نظرانداز نہ کیا جائے اور انہیں بھی موقع دیا جائے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, وزیراعظم, قائداعظم, موقع, انتظامیہ, خلاف, شام, علی, صورتحال, صلاحیت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سانحہ 12 مئی،درخواست گزاروں کو دوبارہ نوٹس جاری کر نے حکم،سماعت 14 دسمبر ہو گی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 09:31 AM |
| ماتحت عدلیہ میں وکلاء کی جزوی ہڑتال ،پی سی او ججوں کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 16-11-07 07:38 PM |
| صورتحال بہتر ہوتے ہی ایمرجنسی اٹھالی جائے گی،اسمبلیوں کی مدت میں توسیع مشاورت سے ہوگی،شوکت عزیز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 05-11-07 07:48 AM |
| بے نظیر نے مرتضیٰ بھٹوقتل کی تحقیقات غیر ملکی ماہرین سے کیوں نہیں کرائی،شجاعت | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 27-10-07 09:45 AM |
| ٹینس:اینڈی راڈک ،جوآن موناکو اور تاتیانا گولوون کو اپ سیٹ شکست | خرم شہزاد خرم | کھیل اور کھلاڑی | 0 | 26-10-07 09:59 AM |