![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھارت نے بے جان وکٹیں بنا کر سیریز بے مزا کر دی، دانش کنیریا کا شکوہ
کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی لیگ اسپنر دانش کینریا نے پاکستان کے خلاف سیریز میں تیار کی گئی بے جان وکٹوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹوں کی وجہ سے سیریز بے مزا ہوگئی۔ اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے مایوسی ہوئی اور میری کارکردگی میری ٹیم اور ملک کے کام نہ آسکی لیکن بھارت کی وکٹیں لو باؤنس والی تھیں جس سے بولروں کو مدد نہ مل سکی۔ دانش کنیریا نے اتوار کو 27 ویں سالگرہ منائی۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی سیریز کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، پہلی اننگز میں ہم نے بھارت کو276 رنز تک محدود رکھا حالانکہ ان کی بیٹنگ لائن بے حد مضبوط تھی، دانش کینریا نے کہا کہ کول کتہ اور بنگلور ٹیسٹ کے آخری دن بھی وکٹ میں کوئی جان نہ تھی، اس کے مقابلے میں 2005 کی وکٹوں میں ٹرن بھی تھا اور باؤنس بھی دکھائی دیا، چونکہ ہماری بیٹنگ2005 کے مقابلے میں کمزور تھی اس لیے بھارت نے ہماری بولنگ کو بے اثر بنانے کی حکمت عملی اپنائی، انہوں نے کہا کہ 3 ٹیسٹ کی سیریز میں میں نے 20 وکٹوں کا ہدف رکھا تھا جو پورا نہ ہو سکا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مجھے زمبابوے کی ہوم سیریز میں چانس ملے گا اور میں ون ڈے کرکٹ کے چیلنج پر پورا اتروں گا۔ پاکستان اور زمبابوے کا پہلا ون ڈے23 جنوری کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستانی, نیوز, خلاف, سالگرہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| عمران سیریز! | وجدان | کتاب گھر | 17 | 24-09-11 11:30 AM |
| ’لڑائی بہت ہو چکی، سیاسی حل ہونا چاہیے‘ | ھارون اعظم | خبریں | 0 | 25-01-10 11:34 PM |
| تھر کول پر آئندہ ماہ امریکا میں گول میز کانفرنس ہوگی، راجہ پرویز اشرف کراچ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 02-07-08 07:45 AM |
| آئی جی کو کوئی دھمکی آمیز کال نہیں ملی، بابر خٹک | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-04-08 01:57 PM |
| بنگلہ دیش سے سیریز | محمدعدنان | کرکٹ | 0 | 30-03-08 09:30 AM |