![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے انڈین لیگ ضرور کھیلیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کی تقرری غیرآئینی ہے اس لئے اسے کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے روکنے کا اختیار نہیں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے سے روکنے کے لئے جو دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں میرا مشورہ ہے کہ وہ ایسا کرنے سے گریز کریں کیونکہ ملک میں عدلیہ مکمل آزاد ہے، کھلاڑی انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں سے رجوع کرسکتے ہیں، میری چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری سے درخواست ہے کہ کھلاڑیوں کو روکنا ان کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے اس لئے عدالت عالیہ ازخود نوٹس لے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انڈین لیگ نہ کھیلیں ورنہ وہ پاکستان سے نہیں کھیل سکیں گے۔ وہ پیر کو نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹرز کو پیسہ کمانے کا سنہری موقع ہے اس لئے پی سی بی کو چاہئے کہ وہ کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت دیدے ورنہ کھلاڑیوں کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ پاکستان میں کھلاڑیوں کا ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی مستقبل نہیں ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی پنشن کا اعلان کر رکھا ہے لیکن کئی کئی ماہ کھلاڑیوں کو پنشن نہیں مل رہی۔ کھلاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد دھکے کھا رہے ہیں۔ گولڈ میڈل جیتنے اور عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے کھلاڑی بیروزگار ہیں۔ کئی سال ملک کی نمائندگی کرنے والوں کو اپنے مستقبل کا علم نہیں ہے اس لئے اگر کھلاڑیوں کو پیسے کمانے کا موقع مل رہا ہے تو انہیں روکا نہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ انڈین لیگ ڈیڑھ ماہ کے لئے ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی انڈین لیگ کھیلنا چاہتا ہے تو اس کی جگہ کسی اور نوجوان کو موقع دیا جائے۔ پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ کیری پیکر سیریز کے دوران عمران، مشتاق، ظہیر عباس، آصف اقبال اور ماجد خان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو دی گئی جب یہ کھلاڑی واپس آ گئے تو سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کردیا گیا۔ میانداد نے کہاکہ پی سی بی ایڈہاک کمیٹی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، نہ کسی کو یہ پتہ ہے کہ وہ کتنے عرصے بورڈ میں کام کریں گے۔ کھلاڑیوں کو روکنے والوں کو کسی بھی وقت ہٹایا جا سکتا ہے۔ ہر کھلاڑی کو اپنا مستقبل دیکھنا چاہئے۔ پی سی بی کی دھونس میں نہیں آنا چاہئے۔ جاوید میانداد نے کہاکہ پی سی بی میں ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے دوسروں کی روزی پر لات مار کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کراچی, پاکستان, پاکستانی, مکمل, موقع, خان, خصوصی, درخواست, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بجٹ میں کچھ نہیں ملا ،آدھی حکومت جلوس ،آدھی ان کا استقبال کر رہی ہے،پرویز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-06-08 08:05 PM |
| جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 10:44 AM |
| قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 0 | 03-09-07 10:41 AM |