واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




بہت عرصے بعد سنچری اسکور کرنے سے سکون ملا ہے، سچن ٹنڈولکر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:50 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بہت عرصے بعد سنچری اسکور کرنے سے سکون ملا ہے، سچن ٹنڈولکر

بہت عرصے بعد سنچری اسکور کرنے سے سکون ملا ہے، سچن ٹنڈولکر

بہت عرصے بعد سنچری اسکور کرنے سے سکون ملا ہے، سچن ٹنڈولکر



سڈنی (جنگ نیوز) 2007 میں نصف درجن سے زائد مرتبہ نروس نائنٹیزکا شکار ہونے والے سچن ٹنڈولکرکے لیے نیا سال لکی ثابت ہوا۔ انہوں نے نوے کے پھیرے سے نجات پاتے ہوئے سنچری اسکورکرڈالی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے نائنٹیز میں پہنچنے کے بعد اسکور بورڈ کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا تھا،کیونکہ میں اس بار تھری فیگرز اننگ سے محروم ہونا نہیں چاہتا تھا، انہوں نے154 رنزکی اننگ کو خاص قرار دیا۔ یہ ان کے کیریئرکی38 ویں، آسٹریلیا کے خلاف آٹھویں اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پرکھیلے جانے والے چار میچوں میں تیسری سنچری ہے۔کھیل کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 38 ویں ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد ان کو بہت اطمینان حاصل ہوا ہے۔ ٹنڈولکر اپنی سنچری کے قریب پہنچنے کے وقت اسکور بورڈ کی جانب متوجہ نہیں تھے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر بھجن سنگھ سے دو رنز لینے کیلئے تیز دوڑنے کا کہا جس سے ان کی سنچری مکمل ہوگئی۔ ٹنڈولکر بالخصوص اس بات پر خوش تھے کہ ان کی بیٹنگ سے بھارت کی پوزیشن اچھی ہوگئی اور آسٹریلیا کے خلاف69 رنزکی برتری حاصل ہوگئی۔ لٹل ماسٹر نے کہا کہ انہوں نے گیند کے معیار کے مطابق کھیلنے اور خراب گیندوں کا انتظار کرنے کی کوشش کی، ایکاور سوال کے جواب میں ٹنڈولکر نے کہا کہ ڈان بریڈ مین عظیم بیٹسمین تھے، وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی بھی کرکٹر ان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ سچن نے ہربھجن کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں129رنزکا اضافہ کیا جس سے بھارتی ٹیم ایک مشکل صورتحال سے بچ گئی۔34 سالہ اسٹار بیٹسمین نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ ہربھجن رنز حاصل کر سکتا ہے اور آج اس نے یہ بات ثابت کردی، اگر ایک نچلے درجے پرکھیلنے والے بیٹسمین کو اعتماد دیا جائے تو وہ خود کو ثابت کرتا ہے۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, مکمل, مقابلہ, آج, جواب, خوش, خلاف, سال, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ڈومین نیم عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 66 09-01-09 06:30 PM
ایکچولی آپ ڈونٹ نو! فیصل ناصر گپ شپ 3 10-12-08 05:07 AM
انڈونیشیا: انسداد فحش نگاری قانون حنا خبریں 3 01-11-08 02:13 AM
وہ حبسِ لب بڑھا کہ بدن ڈولنے لگا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger