واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




تیاری کر کے مقدمہ لڑوں گا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-11-10, 03:58 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تیاری کر کے مقدمہ لڑوں گا

تیاری کر کے مقدمہ لڑوں گا

دورہ انگلینڈ کے دوران سپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے تین کھلاڑیوں میں سے ایک محمد آصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی عارضی معطلی کے خلاف اپیل اس لیے واپس لی کہ وہ مکمل تیاری کر کے اس مقدمے کو لڑیں گے۔

ان تینوں کھلاڑیوں میں سے دو سلمان بٹ اور محمد عامر کی آنٹرنیشنل کونسل کی جانب سے عارضی معطلی کی سزا پر اپیل کی سماعت تیس اور اکتیس اکتوبر کو دبئی میں ہو رہی ہے۔

بی بی سی کی مناء رانا سے بات کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھاکہ ان کی وکیل نے انہیں بتایا کہ وقت کی کمی کے سبب وہ اس اپیل کی سماعت کے لیےمکمل تیاری نہیں کر سکیں جبکہ محمد آصف کہتے ہیں کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں کہ مکمل تیاری سے یہ کیس لڑا جائے اور یہ پابندی مکمل طور پر ختم ہو۔ یہ نہیں کہ میں یہ عارضی پابندی ختم کروا لوں۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ابھی سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی تحقیقات بھی ختم نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ میری وکیل کا بھی یہی مشورہ تھا کہ ہم مکمل سماعت کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھی اس بات پر اعتراض نہیں کہ ہم اس کیس کو ختم کرنے کے لیے درخواست دیں۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ سو فیصد پر امید ہے کہ وہ جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ تین ماہ کے اندر آئی سی سی اس معاملے پر مکمل سماعت کر لے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے عارضی معطلی کے سبب ان تینوں کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

محمد آصف پر ویسے بھی دبئی میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

بی بی سی اُردو

کمپوز بائی زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 04:39 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,695
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو كيا مقدمے كي تياري كے لئے باڈي بلڈنگ اب شروع كريں‌گے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 04:45 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,653
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تیاری مزید اچھے طریقے سے جوا کھیلنے کی کریں‌گے اس کے بعد پیسے اکھٹے کر کے مقدمہ لڑیں گے۔ شرم مگر نہیں‌ آتی
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 04:46 PM   #4
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو وہ بھائی صاحب ہی بتا سکتے ہیں

ویسے عدالتی مقدمہ دماغ سے لڑا جاتا ہے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-11-10, 05:38 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل تیاری یہ ہے کے اب کے پکڑائی نہیں دینی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, کرتے, پولیس, پاکستان, وقت, والی, مکمل, ماہ, محمد, آئی, آئی سی سی, ابھی, بٹ, جلد, جائے, خلاف, دبئی, درخواست, سلمان, طور, عامر, عائد, عارضی, عرب, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے خیال سے نکلوں زارا زارا 2 02-04-11 03:56 PM
مینوں یاداں تیریاں آندیاں نے معظم پنجابی چوپال 14 07-03-11 12:07 PM
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 07:53 AM
عدالت سے 4 امریکی سفارتکاروں کے وارنٹ حاصل کرنے کی تیاریاں مکمل گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:37 AM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger