واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




جاوید میانداد نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:41 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,454
شکریہ: 1,554
2,990 مراسلہ میں 8,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جاوید میانداد نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کردیا

جاوید میانداد نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے انکار کردیا

کراچی (نمائندہ جنگ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کے اچانک استعفے کے بعد سابق کپتان جاوید میانداد نے ایک بار پھرکوچ بننے سے انکارکردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی اکیڈمی کے ہیڈکوچ اورسابق ٹیسٹ فاسٹ بولرعاقب جاویدکو کوچ بنانے پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ عاقب جاوید مضبوط ترین امیداور بن کرسامنے آئے ہیں۔ پی سی بی کے حدرجہ قابل اعتماد ذرائع دعویٰ کرتے ہیںکہ وقار یونس کی جگہ عاقب جاوید قومی ٹیم کے نئے کوچ کی دوڑ میں سرفہرست ہوگئے ہیں۔39سالہ عاقب جاوید گزشتہ دوسال سے پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہے۔ زمبابوے کی سیریزسے قبل عاقب جاویدکواسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جاوید میاں داد نے جنگ کوبتایا کہ اعجازبٹ نے چارج سنبھالتے ہی مجھے کوچ بنانے کی پیشکش کی تھی۔ لیکن میں کوچ بننے کوتیارنہیں ہوں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اعجازبٹ غیرملکی کوچ مقررکرنے کے حق میںنہیںہیں۔ انہوںنے عہدہ سنبھالتے ہی آسٹریلوی چیف لاسن کوعہدے سے فارغ کردیا تھا۔ پہلے انتخاب عالم اورپھروقاریونس کو کوچ مقررکیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی غیرملکی پاکستانی حالات کی وجہ سے یہاں آنے کوتیارنہیں ہے۔ پھراعجازبٹ چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم کے ساتھ پاکستانی کوچ کاتقررکیا جائے۔ بورڈ کے سربراہ کوجوابتدائی رپورٹ دی گئی ہے انہیں بتایا گیا ہے کہ عاقب جاوید قومی ٹیم کے نئے کوچ بننے کے آئیڈیل امیدوارہیں۔ عاقب جاوید نوجوان کھلاڑیوںکے ساتھ بہترانداز میںکام کرتے ہیں۔ ایک کوالی فائیڈ اورمنجھے ہوئے کوچ ہونے کے ناطے سے وہ کرکٹرزکے ساتھ اچھے روابط رکھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعجازبٹ کی بھارت سے واپسی پر ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ عاقب جاوید نے 22 ٹیسٹ میچوں میں 54 اور 163 ون ڈے انٹرنیشنل میں 182وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 1992 میں ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم کے بھی رکن تھے۔ عاقب جاوید پاکستان انڈر19 اور پاکستان اے ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ میں پاکستان انڈر 19 نے جونیئر ورلڈ کپ بھی جیتا۔ 2009 میں انگلینڈ میں پاکستان کی جس ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا۔ عاقب جاوید اس ٹیم کے بھی اسسٹنٹ کوچ تھے۔ اس سال انہوں نے وقاریونس کے نائب کی حیثیت سے ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی۔ دریں اثناءجاوید میاں داد نے کہا کہ اعجاز بٹ مجھے ابتداءہی سے کوچ بنانا چاہتے تھے۔ لیکن میں نے منع کردیا۔ میں آئندہ بھی کوچ نہیں بننا چاہتا۔ تین بار قومی ٹیم کے کوچ رہنے والے جاوید میانداد نے کہاکہ میں جب بھی کوچ بنتا ہوں۔ شائقین کی توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ ورلڈکپ سے قبل مجھے بیٹنگ کوچ بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ میں نے اس وقت بھی انکارکردیا۔ ماضی کے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ کرکٹ جذبے سے کھیلی جاتی ہے۔ میں نے ایک سوبخار میں بھی ملک کے لےے کھیلا۔ آج بھی ملک کے لےے سردھڑکی بازی لگانا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کھلاڑی چند میچ کھیل کرکنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں۔کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے۔ کل کی کارکردگی آج ماضی کا حصہ بن جاتی ہے۔ بدقسمتی سے نوجوان ایک میچ میں کارکردگی دکھاکرکنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں۔ نوجوانوںکوروش تبدیل کرناہوگی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوئی, کراچی, کرتے, کردیا, گئی, پہلے, پاکستان, پاکستانی, وقت, مطابق, آج, بھارت, بی, بنانا, بنتا, بار, بازی, حصہ, شروع, عالم, عظیم, غیرملکی, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم پھر آزمائش میں۔۔ 4کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ جاویداسد خبریں 6 15-09-10 10:38 PM
لوجی پاکستانی ٹیم پھر میچ ہار گئی گلاب خان کرکٹ 116 15-05-10 06:43 PM
کپل دیو کی ٹیم پھر لارڈز میں اترے گی محمدعدنان کرکٹ 1 05-06-08 10:39 PM
سندھ ٹیکسٹ بورڈ کا اکاؤنٹ منجمد، چھپائی کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:22 AM
ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج پھر آغاز عبدالقدوس ہاکی 0 29-10-07 11:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger