واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-10, 09:32 AM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

جنوبی افریقہ نے سیریز جیت لی

دبئی میں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کو ستاون رنز سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی۔


پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے تین سو اٹھارہ رن کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم دو سو ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے پیٹرسن اور کالس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، عمر اکمل، شاہ زیب، عبدالرزاق اور کپتان شاہد آفریدی نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر سکے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ بیاسی کے سکور پر گری جب شاہ زیب کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے انتالیس رن بنائے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ نوے رنز پر گِری جب یونس خان صرف تین رنز بنا کر کالس کی گیند پر وکٹ کیپر ڈویلیئر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

اس کے بعد کریز پر آنے والے محمد یوسف بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وہ بھی صرف تین رنز بنا کر کالس کی گیند پر وکٹ کے پیچے کیچ ہو گئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ ایک سو ایک رنز کے مجموعی سکور پر گِری جب فواد عالم ایک رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر وکٹ کیپر ڈویلیئر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پانچ کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو انسٹھ رنز بنا کر بوتھا کی گیند پر کالس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب کپتان شاہد آفریدی چوبیس رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند پر ڈویلیئر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جو ساٹھ رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر گریم سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ اس وقت گِری جب وہاب ریاض نو رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عبدالرزاق تھے جو انتالیس رنز بنا کر ٹٹوبے کی گیند پر بوتھا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستا کی اننگز کا اختتام اس وقت ہوا جب شعیب اختر ایک رنز بنا کر پیٹرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کے آخری اووروں میں جے پی ڈمنی اور بوتھ کے درمیان شاندار شراکت ہوئی۔ جے پی ڈمنی نے اکتالیس گیندوں پر انسٹھ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ شعیب اختر کے ایک اوور میں چار چوکوں کی مدد سے انھوں نے اٹھارہ رن بنائے۔ بوتھ بھی آؤٹ نہیں ہوئے اور انھوں نے چھبیس گیندوں پر اٹھائیس رن بنائے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی انگرم تھے جو رن آؤٹ ہوئے۔ انگرم ایک رن لینا چاہتے تھے لیکن عبدالرحمان نے تیزی سے گیند فیلڈ کرکے وکٹ پر مار دی۔ ان کا نشانہ ٹھیک بیٹھا اور انگرم چند انچوں کی دوری سے رن آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل ژاک کیلس تراسی رن بنا کر آفریدی کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہاب نے زقند لگا کر ژاک کیلس کا کیچ پکڑا جو ان سے چند قدموں کی دوری پر تھا۔ ژاک کیلس نے اس میچ میں اپنی فارم میں واپس آئے اور انھوں نے ایک روزہ میچوں میں اپنی اسیویں نصف سنچری بنائی۔

ڈی ویلیئرز آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 61 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ اور گریم سمتھ نے بڑی تیزی سے اننگز کا آغاز کیا تھا اور پہلے چار اوور میں چھتس رن بنائے تھے۔ ہاشم آملہ نے میچ کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنا کھاتہ کھولا تھا۔ لیکن پانچویں اوور میں سمتھ شعیب اختر کی ایک گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سمتھ کی جگہ ژاک کیلس کھیلنے آئے لیکن انھوں نے رن بنانے کی رفتار کو برقرار رکھا اور پہلے دس اوور میں جنوبی افریقہ کا مجموعی سکور تہتر رن تک پہنچا دیا۔ آملہ اور کیلس کے درمیان شراکت کے پہلے پچاس رن صرف چھیالیس گیندوں پر بنے۔

ہاشم آملہ چودہویں اوور میں کپتان شاہد آفریدی کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے باونڈری پر کھڑے شعیب اختر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ہاشم آملہ ان دنوں شاندار فارم میں ہیں۔ اس میچ میں بھی انھوں نے اپنا بھرپور جوہر دکھایا اور باسٹھ رن صرف چھیالیس گیندوں پر بنائے۔ آملہ کے آؤٹ ہونے کے بعد رن بنانے کی رفتار میں کمی آئی۔ اور سولہوں اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے سو رن بنالیے۔

پاکستان ٹیم میں وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کی جگہ عمر اکمل کو کھلایا گیا ہے۔ وکٹ کیپر پراسرار طور پر اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئے ہیں اور ٹیم انتظامیہ کو اس بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔

ذوالقرنین حیدر نے چوتھے ایک روزہ میچ میں آخری اوور میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کی وجہ سے پاکستان مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بی بی سی اُردو
__________________

Last edited by زارا; 09-11-10 at 09:34 AM.
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-11-10, 10:12 AM   #2
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,389
شکریہ: 9,614
4,227 مراسلہ میں 12,048 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیلس ان کی جیت میں‌ مرکزی کردار ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ٹیم ورک بھی ہے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-11-10, 10:20 AM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,855
کمائي: 278,231
شکریہ: 1,155
6,272 مراسلہ میں 14,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل اور کہتے ہیں نہ کہ اِتفاق میں برکتہے تو یہاں بھی وہی معاملہ ہے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فارم, کپتان, پہلی, پہلے, پاکستان, وقت, لگا, چار, آغاز, انتظامیہ, جیت, جانے, خان, دبئی, رفتار, روزہ, شاندار, طور, علم, عالم, عبدالرزاق, غائب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان سیریز جیت گیا قاسم شاہ خبریں 0 03-02-11 01:52 PM
ایشز:انگلینڈ نے سیریز جیت لی۔ تفسیر حیدر کرکٹ 0 24-08-09 01:14 AM
بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا سیریز جیت لی champion_pakistani کرکٹ 0 07-04-09 07:58 PM
ویسٹ انڈیز نے سیریز جیت لی محمدعدنان کرکٹ 0 13-04-08 07:06 AM
تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، سیریز 2-1 سے جیت لی عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger