واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




روس میں کرکٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-11, 05:10 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,523
کمائي: 94,454
شکریہ: 1,554
2,990 مراسلہ میں 8,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default روس میں کرکٹ

روس میں کرکٹ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
دنیا کا ایک مقبول ترین کھیل یعنی کرکٹ روس میں تقریبا ً دس سال سے کھیلا جا رہا ہے۔ مستقبل قریب میں کامن ویلتھ میں شامل ممالک کے شہریوں پر مشتمل روسی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دے گی۔ متحدہ کرکٹ لیگ اس وقت روس کی کرکٹ فیڈریشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

سن 2001 میں اشونی چوپڑا کی زیر قیادت متحدہ کرکٹ لیگ نے روس کی تاریخ میں پہلا کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا۔ آج مذکورہ لیگ کے جھنڈے تلے سات روسی کلبوں کے مابین سالانہ کپ کا مقابلہ ہوتا ہے۔ متحدہ کرکٹ لیگ نے روس میں کرکٹ کی تشہیر کو اپنا ایک اہم مقصد قرار دیا ہے اور حال ہی میں اس کو روس کی ملٹی سپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حمایت حاصل ہوئی ہے۔ آئندہ مرحلے پر کرکٹ کی بین الاقوامی کمیٹی روس کو بین الاقوامی سطح پر منظور کرے گی۔

کرکٹ اولمپک کھیلوں کے پروگرام میں شامل نہیں ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ سن 2020 میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کا مقابلہ ہو۔ تب تک متحدہ کرکٹ لیگ روسی ٹیم تشکیل دے کر اس کے اراکین کو تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ روسی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل ہوں کیونکہ اس وقت روسی کپ مقابلے میں میں صرف کامن ویلتھ نژاد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

امکان ہے کہ وہ روسی طلباء جن میں غیرملکی تعلیمی اداروں یا ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران کرکٹ کا شوق پیدا ہو، نئی روسی ٹیم میں شامل ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی کی گراؤنڈ پر ہی روسی ٹیم کے کھلاڑی اس وقت ٹریننگ لیتے ہیں۔

علاوہ ازیں مستقبل میں متحدہ کرکٹ لیگ نوجوانوں کی لیگ اور خواتین کی لیگ بھی تشکیل دے گی اور روسی کھلاڑیوں کے لیے کوٹے وضع کرے گی۔ آج کرکٹ روسی عوام میں زیادہ مقبول نہیں ہے لیکن اس کھیل کے شائقین کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی خاطر متحدہ کرکٹ لیگ سرگرم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں چار روسی اسکولوں کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں جن کے طلباء کو کرکٹ کھیلنا سکھایا جائے گا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

Last edited by گلاب خان; 27-02-11 at 05:24 AM.
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شبنم (27-02-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوششیں, کرے, پروگرام, وقت, چوپڑا, نوجوانوں, نئی, مقابلہ, مقصد, منظور, آج, اولمپک, جائے, حال, حصہ, خواتین, دے, دنیا, سال, شروع, عوام, غیرملکی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بوس تو پھر بوس ہوتا ہے۔ احمد بلال دلچسپ اور عجیب 4 05-01-11 04:23 PM
کراچی میں مذہبی جلوس کے قریب فائرنگ ، چار زخمی جاویداسد خبریں 2 01-09-10 06:10 PM
روس میں خود کش حملہ پانچ ہلاک راجہ اکرام خبریں 3 07-01-10 07:28 PM
کشمیرمیں پہلی ریل سروس شرو‏ع ابن جلال خبریں 0 12-10-08 03:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger