واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




سال کا بہترین کھلاڑی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-10-09, 07:17 PM   #1
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,187
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,963 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs up سال کا بہترین کھلاڑی؟

سال کا بہترین کھلاڑی؟

سال کا بہترین کھلاڑی

آسٹریلیا کے مچل جانسن نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

انہوں نے یہ ایوارڈ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی ایک تقریب میں حاصل کیا۔

ستائیس سالہ مچل جانسن نے اگست سنہ 2008 سے اگست سنہ 2009 کے درمیان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سترہ ٹیسٹ میچوں میں اسّی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس ایوارڈ کے لیے ان کا مقابلہ انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراؤس، بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر اور بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے تھا۔

سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز نہ پانے کے باوجود گوتم گمبھیر کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر اور دھونی کو سال کا بہترین ون ڈے کرکٹر قرار دیا گیا۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی اس برس آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف ایک پاکستانی کھلاڑی عمرگل آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

تاہم اس برس پاکستانی ایمپائر علیم ڈار نے سال کے بہترین ایمپائر کا اعزاز جیتنے میں کامیاب رہے۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے شعبے میں سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے دلشان کو سال کی بہترین ٹوئنٹی ٹوئنٹی کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ ویسٹ انڈیڈ کے خلاف اوول کے میدان میں ستاون گیندوں پر چھیانوے رن کی شاندار اننگز کھیلنے پر دیا گیا۔

اس زمرے میں دلشان کا مقابلہ پاکستان کے شاہد آفریدی اور عمر گل سے تھا لیکن ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح آئی سی سی ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے۔

آسٹریلوی بالر پیٹر سڈل کو سال کا بہترین ابھرتا ہونا نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سڈل نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران بارہ ٹیسٹ میچوں میں انچاس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈ کے سلیکشن پینل میں سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کلائیو لائیڈ، بھارتی سپنر انیل کمبلے، انگلش وکٹ کیپر باب ٹیلر، پاکستانی اوپنر مدثر نذر اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ شامل تھے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, مقابلہ, آئی سی سی, انگلش, بہترین, جیت, خلاف, سال, شہر, شاندار, علیم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 06:07 PM
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ اخترحسین خبریں 17 18-09-09 09:15 AM
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ اخترحسین خبریں 0 09-09-09 09:00 AM
خوشبو آئی؟ J.S دلچسپ اور عجیب 2 23-08-08 10:43 PM
قومی راہنما کون بنےگا ؟ میاں نواز شریف یا زرداری؟ زبیر احمد ZUBAIR خبریں 2 11-06-08 01:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger