واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > کھیل اور کھلاڑی > کرکٹ




سری لنکا نے انڈین کرکٹ لیگ سے منسلک پلیئرز سے پابندی ہٹالی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-09-08, 03:27 AM   #1
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb سری لنکا نے انڈین کرکٹ لیگ سے منسلک پلیئرز سے پابندی ہٹالی

سری لنکا نے انڈین کرکٹ لیگ سے منسلک پلیئرز سے پابندی ہٹالی

سری لنکا نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے والے پلےئرز پر پابندی نرم کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ، ان پلیئرز میں مارون اتاپتو، رسل آرنلڈ، اپل چندانہ، اویشکا گوناوردھنے اور سمن جیانتھا شامل ہیں۔ البتہ سابق کپتان اتاپتو، آرنلڈ اور چندانہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوکر انڈین لیگ سے منسلک ہوئے تھے۔ آئی سی ایل حکام نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے درست سمت میں اقدام قرار دیا ہے۔ سر ی لنکا کرکٹ کے ذرائع کے مطابق آئی سی ایل میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں پر پابندی جیاناتھا دھرماداسا کے دور میں لگائی گئی تھی جو نئے چےئرمین ارجونا رانا ٹنگا نے ختم کردی ہے ۔ پابندی کو ہٹایا جانا آئی سی سی اور بی سی سی آئی کیلئے ایک دھچکے سے کم نہیں ہوگا ۔ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کلب کے بعد اب قومی ٹیم شامل کئے جانے کی جانب ایک پہلا قدم ہوسکتاہے ۔ ادھر عبوری کمیٹی کے ایک رکن نے انکشاف کیاہے کہ فیصلہ گذشتہ عبوری کمیٹی نے لیا تھا۔ بی سی سی آئی کی ڈکٹیشن پر متعدد بورڈز نے آئی سی ایل کھیلنے والے ممالک پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ وہ انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں آزادانہ کھیلتے ہیں ۔انڈین کرکٹ لیگ کے بزنس ہیڈ ہمانشو مودی کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکام نے درست فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ دنیا کے دیگر بورڈز بھی اس کی تقلید کریں گے اور آئی سی ایل سے منسلک کھلاڑیوں کو اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی۔
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
آئی سی سی, انگلش, سرکٹ, سری لنکا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger