![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,353
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سلیکٹرز کا مجھ پر اعتماد فخر اور اعزاز کی بات ہے، سرفراز احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان فٹ وکٹ کیپر کامران اکمل کی جگہ دورہ بھارت میں جگہ سنبھالنے والے پی آئی اے کے نوجوان وکٹ کیپر سرفراز احمد بدھ کو بھارت پہنچ جائیں گے اور چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں میزبان کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔21 سالہ سرفراز احمد پی آئی اے کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث سلیکٹروں کی توجہ حاصل کی۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں ان کی پرفارمنس بہت معیاری رہی تھی۔ سرفراز احمد منگل کی صبح لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔ انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلیکٹروں کا اعتماد میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کی دلی خواہش اور آرزو ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا ہے اب مجھے اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وکٹ کیپر راشد لطیف اور معین خان نے میری بہت زیادہ رہنمائی کی۔ ان کی مشاورت ہر لمحے میرے ساتھ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے معروف کلب پاکستان کرکٹ کلب سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ کے ای ایس سی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لے چکا ہوں جب کہ کے سی سی اے نے میرے کھیل میں نکھار پیدا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے کوچ راشد خان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ وہ مجھ پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہاکہ بھارت کے خلاف سیریز میں دشواری نہیں ہوگی۔ کپتان شعیب ملک اور سینئرز کھلاڑی کیمپ میں میرے ساتھ بہت زیادہ تعاون کرتے تھے اور مجھے ان سے سیکھنے کا موقع ملا
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, موقع, اللہ, خلاف, خان, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| (رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے۔ | میاں شاہد | صحیح البخاری | 0 | 13-08-10 08:22 PM |
| لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:38 AM |
| لند سے لوہن نے احمق ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا | عبدالقدوس | فلمی دنیا | 0 | 04-12-07 11:22 AM |
| پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ | خرم شہزاد خرم | کرکٹ | 9 | 09-08-07 11:24 PM |